Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
تو پیارے بھائی، میں نے یہ ان کی بیان کردہ ویب سائٹ سے ہی یہ لنک نکالا تھا۔ اگر آپ لوگ دیکھ لیں تو آپ کو بھی بہت سی ایسی باتیں‌پتہ چلیں گی کہ آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔ میں‌بھی دعوتٍ اسلامی کو جانتا ہوں۔ یہ صرف آپ کی توجہ اس طرف لانی تھی کہ یہ صرف ایک ویب سائٹ کا اشتہار نہیں، ایک جماعت کا پیغام نہیں، اس سے بھی بڑھ کر بہت کچھ ہے
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

کتنا فراڈ ہے :evil:
 
قیصرانی

لائبریرین
اسی لیے تو درخواست کی ہے کہ براہٍ کرم اس کو پڑھیں، اور پھر اس پر بات کریں۔ جذباتی پن سے تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا
غلام
 
دوست

محفلین
عزیزم بات جذباتی پن کی نہیں‌ اصول کی ہے۔ اب یہ ہی دیکھ لیں کے اگر یہ پوسٹ منتظمین ختم کردیتے تو یہ لاحاصل بحث شروع نہ ہوتی۔ پر نہیں۔
اور جہاں تک بات یہ ہے کہ ان کو غلط ثابت کیا جائے تو ہر کام کا ایک ماہر ہوتا ہے۔ ادھر قادیانیت کے رد کے بڑے بڑے عالم موجود ہیں۔ کہیں تو ان کے بیانات، تقاریر وغیرہ پیش کردوں۔ ہم جو جاہل مطلق ہیں اس معاملے میں۔ کبھی حدیث کے قریب سے بھی نہیں گزرے قرآن صرف رمضان کے رمضان پڑھتے ہیں ہم ان کا رد کیا کریں گے الٹا دماغ شکوک سے بھر جائے گا۔ اس کا حل یہ ہے کہ یا تو بندہ پوری تعلیم حاصل کرے کیل کانٹے سے لیس ہوکر میدان میں‌ اترے یا پھر پرے ہی رہے۔
پہلے میراخیال تھا کہ اس بارے کچھ کروں مگر اب میں یقینًا کروں گا ان کے تو بخیے ادھیڑتا ہوں میں‌ کسی دن اپنے بلاگ پر ایک مضمون لکھ کر۔ انشاءاللہ اس کے لیے چاہے مجھے رد قادیانیت کورس ہی کیوں نہ اٹینڈ کرنا پڑے اور مستند کتابیں اور ان کی تاریخ ہی کیوں نہ کھنگالنا پڑے۔
بات پھر وہی کہ اس کام کے لیے ماہر فن ہونا ضروری ہے میرے آپ جیسے کچھ نہیں‌ کرسکتے۔ بس جو کہہ دیا گیا کہ غلط ہے تو پھر غلط ہے۔ سامنے کی بات ہے میں خود کتابوں میں‌ پڑھ چکا ہوں۔ قیامت کی نشانیاں۔ مسیح موعود کی پہلے اور امام مہدی کی بعد میں آمد کے بارے میں ان کے سارے حالات بیان کیے گئے ہیں۔ ظاہر ہے احادیث سے اخذ کردہ ہیں اپنی طرف سے تو بنا نہیں لیے گئے۔
اور یہ مہدی موعود پتا نہیں کتنے آچکے اس مرزا کی پیدائش سے پہلے۔ برصغیر کی تاریخ میں‌ یہ کوئی پہلا فتنہ نہیں۔
ابھی چند ماہ پہلے میرے اپنے شہر فیصل آباد میں دو مہدی موعود پیدا ہوئے اور پھر تائب بھی ہوئے جب پولیس کے 10 نمبری چھتر پڑے تشریفوں پر۔
تو حضرت بات یہ ہے کہ ان معاملات میں ہم جذباتی ہیں۔ چپ نہیں رہ سکتے اور نہ ہی ہمارے پاس اتنے دلائل ہیں کہ انھیں قائل کرسکیں کہ ہم ماہر فن نہیں نہ ہی شیخ الحدیث ہیں۔ یہ جن کاکام ہے وہ کررہے ہیں اور بخوبی کررہے ہیں۔
ہمارا کام ہے کہ اس کے پھلاؤ کو روکیں نہ کہ روشن خیالی کے مظاہرے فرمائیں یہاں کچھ نہ ہو “وہاں‌“ بہت کچھ ہوجائے گا اسی ایک وجہ سے۔
 
زیک

مسافر
اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

فورم کی پالیسی میں یہ کدھر لکھا ہوا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ ربط پوسٹ کرنے والے تو اپنی طرف سے ایک پوسٹ کرکے چلے گئے ہیں اور ہم یہاں آپس میں ہی لڑ رہے ہیں۔

جہاں تک فورم کی پالیسی کی تعلق ہے تو کوئی ایسا آفیشل ڈاکومنٹ موجود نہیں ہے لیکن ہم نے کئی مرتبہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مقصد کسی تعصب کے بغیر اردو کی ترویج ہے۔ اسی فورم پر اسلامی موضوعات سے متعلقہ زمرہ جات موجود ہیں جبکہ ہم نے کسی پالیسی میں اسے مذہبی فورم قرار نہیں دیا اور نہ ہی یہ صرف پاکستانیوں کے لیے محدود ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

یہ ربط پوسٹ کرنے والے تو اپنی طرف سے ایک پوسٹ کرکے چلے گئے ہیں اور ہم یہاں آپس میں ہی لڑ رہے ہیں۔
میں نے پہلےاس تھریڈ کو دیکھا تھا لیکن ریپلائی کرنا مناسب نہیں سمجھا ، اب قیصرانی صاحب نے جواب دیا تو جوابا بحث چھڑنا ناگزیر تھی۔

ٹھیک ہے کوئی اپنے مذھب پر بات کرنا چاہتا ہے تو مہذب طریقے سے بات کرے لیکن سپیم اور غلط اطلاعات پر مبنی پراپگنڈہ تو نہ کرئے۔
 
ظفری

لائبریرین
زکریا نے کہا:
اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
میں نے اپنے پیغام کو زکریا کے اقتباس کے ساتھ پیش کرنا زیادہ مناسب سمجھا ہے ۔
چلیں یہ بات صیح ہے کہ آپ نے اُردو محفل کو کس مذہب کے دائرے میں نہیں رکھا یہ بات سمجھ آتی ہے اور یہ بات بھی سمجھ آتی ہے کہ یہاں کسی بھی مذہب کا فرد آکر تہذیب اور تمیز کے دائرے میں آکر اپنے عقیدے اور مذہب پر بات کر سکتا ہے ۔مگر جب کوئی آکر کسی کے عقیدے پر براہِ‌راست ضرب لگائے تو پھر کیا ردِعمل ہونا چاہیئے ۔ یہاں وہ کہہ کر گیا ہے کہ“ تمہارا نبی نعوذبلاللہ آخری نبی نہیں ہے ہماری سائیٹ ‌پر آؤ اور دیکھو کہ سچا اسلام کونسا ہے “ کیا یہ بات تہذیب اور تمیز کے دائرے میں آتی ہے ۔ میں بھی عیسائی مذہب یا کسی اور مذہب کا تمسخر اُڑا کر اپنے مذہب کی طرف لوگوں کو آنے کی دعوت دوں تو کیا آپ کے نظر میں یہ صیح فعل ہوگا ۔ ؟
اس بات سے انکار نہیں کہ کوئی بھی آکر اپنے اپنے مذہب اور عقیدے کی یہاں بات کرے ۔۔۔ مگر خیال رہے کہ کسی کا عقیدہ اور نظریہ کسی اور کے عقیدے اور نظریے پر حملہ نہیں کرتا ہو ۔ جھگڑا صرف اسی بات پر ہے ۔ کسی کو کسی کے عقیدے اور مذہب سے کیا لینا ۔ مگر کم از کم یہاں انسان کو اپنے مذہب اور عقیدے کے تحفظات کا تو یقین ہو ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

یہ ربط پوسٹ کرنے والے تو اپنی طرف سے ایک پوسٹ کرکے چلے گئے ہیں اور ہم یہاں آپس میں ہی لڑ رہے ہیں۔
میں نے پہلےاس تھریڈ کو دیکھا تھا لیکن ریپلائی کرنا مناسب نہیں سمجھا ، اب قیصرانی صاحب نے جواب دیا تو جوابا بحث چھڑنا ناگزیر تھی۔
نبیل نے کہا:
جہاں تک فورم کی پالیسی کی تعلق ہے تو کوئی ایسا آفیشل ڈاکومنٹ موجود نہیں ہے لیکن ہم نے کئی مرتبہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مقصد کسی تعصب کے بغیر اردو کی ترویج ہے۔ اسی فورم پر اسلامی موضوعات سے متعلقہ زمرہ جات موجود ہیں جبکہ ہم نے کسی پالیسی میں اسے مذہبی فورم قرار نہیں دیا اور نہ ہی یہ صرف پاکستانیوں کے لیے محدود ہے۔
ٹھیک ہے کوئی اپنے مذھب پر بات کرنا چاہتا ہے تو مہذب طریقے سے بات کرے لیکن سپیم اور غلط اطلاعات پر مبنی پراپگنڈہ تو نہ کرئے۔
راجہ بھیا۔ میرے پیغام میں جو کچھ لکھا گیا تھا، اس پر آپ سے کوئی جواب نہیں مانگا گیا تھا۔ میں نے شکریہ کہا تھا اور اس پر جزاک اللہ، یعنی اللہ پاک جزا دیں۔ یعنی اچھے کام کی اچھی اور برے کام کی بری۔
اگر اس پہلے پیغام کو آپ نے اس قابل سمجھا کہ اس میں آپ سے کوئی رائے یا جواب مانگا گیا ہے یا یہ کہ اس پر بحث چھیڑ دی جائے تو معذرت، میں اتنا “چلاک“ نہیں کہ اپنے پیغام کے اس مفہوم سے بھی آگاہ ہوتا۔
یہ میں نے اس لیے لکھا کہ راجہ بھیا نے میرے پہلے پیغام کو حوالہ بنا کر یہ بات کہی تھی۔
غلام
 
زیک

مسافر
ظفری: آپ کی definition کے تحت تو ایک مذہب کا ماننے والا دوسرے مذہب کے پیروکار سے مذہب پر کوئی بات ہی نہیں کر سکتا کہ ہر مذہب کے مختلف عقائد ہیں جو دوسرے مذاہب کے عقائد پر ایک ضرب ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
نہیں میں نے ایسا نہیں کہا میرے کہنے کامطلب یہ تھا کہ مذہب پر بات کرتے ہوئے اختلافی مسئلے کو اُجاگر نہ کریں ۔ ورنہ پچیدگی پیدا ہونا کا ڈر ہوتا ہے ۔
 
زیک

مسافر
ظفری نے کہا:
نہیں میں نے ایسا نہیں کہا میرے کہنے کامطلب یہ تھا کہ مذہب پر بات کرتے ہوئے اختلافی مسئلے کو اُجاگر نہ کریں ۔ ورنہ پچیدگی پیدا ہونا کا ڈر ہوتا ہے ۔

ظفری اس تھریڈ کا پہلا خط پڑھیں۔ اس میں کہاں کسی اختلافی بات کا ذکر ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو، مجھے کچھ یوں لگتا ہے کہ ہم کافی کمزور اعصاب کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ابھی تو صرف ایک ربط ہی پوسٹ ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے عقائد کی حفاظت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ کیا ہمارے ایمان اتنے ہی کمزور ہیں؟

میں آپ دوستوں کو اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ یہاں کسی کی دلآزاری نہیں ہونے دی جائے گی، آپ حوصلہ کریں۔
 
دوستو !

آپ سب پر سلامتی ہو ۔

ہماری اس پیاری محفل میں آج ایک " احمدی " بھائی کا آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری محفل اب پاکستان کے کونے کونے میں پڑھی جا رہی ہے ۔ باقی تمام انسانوں کی طرح " احمدی " بھی انسان ہیں ۔ اور ان کو بھی و یونی کوڈ اردو کی اس اولین محفل آنے کا پورا پورا حق ہے ۔

میں جانتا ہوں کہ یہاں انہوں نے آتے ہی اپنے مذہب کے بارے میں ایک اہم سائٹ کو پیش کیا ہے ۔ لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم دیکھتے ہیں کہ انہوں نے آتے ہی کوئي ایسا انداز بھی نہیں اپنایا ہے کہ ان سے ناراض ہوا جائے ۔ میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ آتے ساتھ ہی اسی بات نہ کیجیے جس سے بدمزگی پیدا ہونے کا خطرہ ہوں ۔

آپ سے گزارش ہے کہ اس محفل میں شاید میں واحد رکن ہوں جس کا ایک عرصہ " احمدیوں " کے ساتھ گزرا ۔ میں نرسری سے 10 تک دو " احمدی " بہن بھائيوں کے ساتھ پڑھا ہوں ۔ اور میں نے ان دونوں کے ساتھ ایسے ایسے مظالم ہوتے دیکھے کہ ان کا زکر کرنے کے لیے 100 صفحے چاہیں ۔ ہاں ان کو پاکسان ایک " جمادار " سے بھی کم تر درجہ دیا گیا ہے ۔ میرے ساتھ جب وہ ہوتا تو اس کو گالیاں دی جاتی تھیں ۔ اور مجھے کئی بار اساتذہ کے آگے قسم کھانی پڑتی کے میں اس کے مذہب سے تعلق نہیں رکھتا ۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ کچھ غنڈے مجھے مارنے میرے گھر آ گئے کہ مجھے نقصان پہنچائیں ۔ میں اپنے احمدی دوست کے ساتھ کھاتا تو مجھے پے نارے کسے جاتے تھے ۔ اس کی بہن پر حملے کیے گے ۔ اور آپ سن کر حیران ہوں گے کہ میرے شہر بہاولپور میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کو بچوں کو حکومتی سکولوں میں جسمانی سزائیں دی جانے لگیں ، اور سب احمدیوں نے مل کر ایک فیصلہ کیا کہ وہ سب اپنے بچھوں کو میری امی جان کے سکول میں پڑھائیں گے ۔ اور اب تک10،000 سے بھی زیادہ احمدی بچے امی جان کے سکول سے میٹرک کر کے گئے ہیں ۔ لیکن ان کی وجہ سے امی جان کے سکول کی امیج کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ ابھی بھی 4 خواتین استانیاں احمدی ہیں ۔

یقین کیجیے ، یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں: ان کو ہمارے پیار اور سہارے کی ضرورت ہے ۔ جب تک ان سے ہم خلوص کا رشتہ نہیں رکھا جائے گا ۔ یہ ہم سے ڈرتے رہیں گے ۔ اور ہم سے اور زیادہ دور چلے جائیں گے ۔ ان کو ہمیں اپنا ایک پاکستانی بھائي سمجھنا ہو گا ۔ یہ لوگ بہت گھٹے ہوئے ہیں ۔ ان کو پیار کی ضرورت ہے ۔

اس طرف داری کو دیکھتے ہوئے مجھے " احمدی " نہ سمجھا جائے ۔ شکریہ !
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
بس یہی بات ہے۔ اسلام کو ان سے خطرہ نہیں۔ مگر یہ ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے۔ ورنہ ٹھنڈے تو ہم بھی بہت ہیں بس آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد لے ڈوبتا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ میرے بعد کئی لوگ نبی ہونے کا دعوٰی کریں گے حالانکہ وہ تمام جھوٹے اور میں سچا ہوں۔
وہ کیا ہے کہ ابھی ہماری غیرت نہیں مری۔ باقی چاہے جتنی ہی خامیاں‌ ہیں ہم میں۔
دوست بھیا، آپ کی اس بات پر
ورنہ ٹھنڈے تو ہم بھی بہت ہیں بس آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد لے ڈوبتا ہے
سوائے تاسف کے اور کیا کیا جاسکتا ہے، کہ آپ ایک مسلمان ہیں، اور یہ کہنا نبی پاک ص کا ارشاد آپ کو لے ڈوبتا ہے۔ اللہ پاک آپ کے عقائد کی اصلاح فرمائیں
ایڈمن سے درخواست ہے کہ اس دل آزار پیغام کو حذف کیا جائے کہ اس میں براہٍ راست نبی پاک ص کی توہین ہے
غلام
 
ظفری

لائبریرین
No more Comments from My side , I M Done Whatever I supposed To Say I Said Already N Also I Don't Wanna Come On That Type Topics Just Wasting Time. .
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top