android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

بلال

محفلین
یو ایس کے لئے تو کوئی جی ایس ایم ماڈل ابھی آیا ہی نہیں ہے۔ غالب گمان ہے کہ جو مجھے ملے گا وہ یوروپین بلڈ ہوگا۔ ویسے بھی فرم وئیر بدلنا کون سی مشکل بات ہے۔ :)
جی جی آپ کے لئے بدلنا تو کوئی مشکل نہیں :)
ویسے سنا ہے فرم ویئر تبدیل یا روٹ کرنے سے وارنٹی ختم ہو جاتی ہے۔
 
اوریجنل کا بیک اپ رکھیں اور دوبارہ ری اسٹور کر دیں۔ ویسے بھی ہمیں نہیں لگتا کہ ہمیں اس فون کے ساتھ کوئی وارنٹی ملے گی۔ کیوں کہ یو ایس کے لئے وہ فون ابھی لانچ ہی نہیں ہوا ہے۔ اب انٹرنیشنل وارنٹی ہو تو بات اور ہے۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
میں نے جو ایچ ٹی سی کا چچا خریدا ہے وہ افریقن ماڈل ہے اُردو کی سپورٹ بالکل ہی نہیں ہے۔ مجھے بیک اپ کرنا بھی نہیں آتا۔ :(
اور ابھی روٹ کرنے کو دل ہی نہیں کر رہا۔ کوئی تو مجھے آمادہ کرے :)
 
اس ایچ ٹی سی کے چاچے کا نام کیا ہے اور کیا اردو الفاظ ٹوٹتے ہیں یا پھر ڈبے بن جاتے ہیں؟
باقی ہم تو ذرا بھی آمادہ نہیں کریں گے۔ ہم تو کچھ یوں کہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی خرابی کا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، اس لئے اگر آپ کا دل مانتا ہے تو اپنی ذمہ داری پر موبائل کوروٹ، فلیش یا دیگر تبدیلیاں کریں۔ :)
ویسے آپس کی بات ہے آمادہ ہو جاؤ، ہو جاؤ اور ہو جاؤ :biggrin:
 
اس چاچے کا نام ہی چچا ہے۔
http://www.gsmarena.com/htc_chacha-3787.php
اس میں ڈبے تو نہیں بنتے لیکن الفاظ علیحدہ علیحدہ حروف کی شکل میں لکھے جاتے ہیں ۔ میں نے گو اور ملٹی لنگ دونوں پیکچز انسٹال کر کے دیکھے ہیں۔ کوئی افاقہ نہیں۔ اس میں چونکہ ہارڈ کی بورڈ ہے اس لئے اُردو کی بورڈ تبدیل ہوتے ہوئے تو نظر آتا ہے لیکن اُردو لکھتا نہیں ہے۔
اور اس کی ابھی کوئی عریبک اینیبلڈ روم بھی نظر نہیں آئی۔
 
بلال

محفلین
اوریجنل کا بیک اپ رکھیں اور دوبارہ ری اسٹور کر دیں۔ ویسے بھی ہمیں نہیں لگتا کہ ہمیں اس فون کے ساتھ کوئی وارنٹی ملے گی۔ کیوں کہ یو ایس کے لئے وہ فون ابھی لانچ ہی نہیں ہوا ہے۔ اب انٹرنیشنل وارنٹی ہو تو بات اور ہے۔ :)
آپ کا گلیکسی نیکسس پہنچ چکا ہے اور اطلاعات ملی ہیں کہ اس میں اردو کی زبردست سپورٹ موجود ہے۔ اب یہاں اس کے اردو فانٹ کی تصویر شیئر کر دیں۔ باقی ساتھ ساتھ اپنے تجربات سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
 
جی ان شاء اللہ ضرور۔ :)
 
بلال

محفلین
ویسے اس فونٹ کا نام کنفرم کرنے کا ایک طریقہ ہے: آپ اینڈرائیڈ مارکیٹ کے ذریعے کسی بھی فائل منیجر (مثلاً File Expert) کو نصب کر لیں، اور پھر /system/fonts میں جا کر دیکھ لیں کہ کون کونسے فونٹس وہاں درج ہیں۔

(عام دلچسپی کے لیے: یہ فونٹ "ڈرائیڈ عربی کوفی" ایک اور فونٹ "ڈرائیڈ عربی نسخ" کے ساتھ خاص طور پر اینڈرائیڈ کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان دونوں فونٹس کے ڈیزائن کی کچھ تفصیلات ان فونٹس کی عربی اشکال کے خالق کے بلاگ کی اس پوسٹ میں موجود ہیں۔)
5vdabq.png

Android-urdu-font.png

عام طور پر دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ ان دونوں فانٹس میں سے ایک فانٹ کسی اینڈرائڈ موبائل میں موجود ہوتا ہے۔ باقی جہاں تک بات ہے ان کے ناموں کی تو ظاہر ہے جس طرح شکلیں مختلف ہیں اسی طرح ان کے نام بھی مختلف ہوں گے لیکن موبائل میں ان دونوں میں سے چاہے کوئی بھی فانٹ ہو لیکن نام DroidSansArabic ہی ہوتا ہے یعنی موبائل میں چاہے کوفی ہو یا نسخ ہر صورت میں نام DroidSansArabic ہی ہو گا۔
میں نے ابھی تک تو یہی حال دیکھا ہے۔ باقی ہو سکتا ہے کسی موبائل میں حالات مختلف ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں امریکہ میں میں بھی ایک عدد ٹیبلیٹ کا مالک ہو گیا ہوں۔ یہ Asus Transformer TF 101 ہے۔ اس میں اردو کی سپورٹ اچھی ہے، کی بورڈ بھی دونوں استعمال کر کے دیکھ لئے ہیں۔ لیکن اب میرے دو سوالات ہیں۔
1۔ اس کے کی بورڈ کا کیا فارمیٹ ہے، کیا اس کی فائل کھول کر تدوین کی جا سکتی ہے، مجھے اردو دوست قسم کا مکمل کی بورڈ چاہئے۔ فی الحال موجود کی بورڈ میں کچھ کنجیاں کم ہیں۔
2۔ اس کے علاوہ دس دن سے میں مائکرو سافٹ آفس کے مساوی اطلاقیہ تلاش کر رہا ہوں، لیکن اب تک ملا نہیں ہے۔ کئی انسٹال کر کے دیکھے (مفت والے)۔ اس میں پولارس آفس پہلے سے موجود ہے۔ مجھے ایسے کسی ورڈ پروسیسر کی ضرورت ہے جو دائیں سے بائیں تحریر کی سپورٹ رکھتا ہو۔ ایسا کسی کو علم ہو تو بتایا جائے۔
 
گوگل ڈاکس آزما کر نہیں دیکھا؟ :)
 
دوست

محفلین
گو کی بورڈ انسٹال کر کے دیکھیں۔ ساتھ اس کا اردو پلگ ان۔ اردو فار گو کی بورڈ۔ یہ کی بورڈ فونیٹک ہے۔
 
طمیم

محفلین
میرے پاس سام سنگ کا ماڈل GT-I9000 ہے۔ اس پر فرم ویئر کا ورژن 2.3.3 ہے ۔ اور بیس ورژن I9000XXJVO ہے ۔ کرنل ورژن 2.6.35.7-I9000XWJVI-CL219427root@DELL103#2 اور بلڈنگ نمبر Gingerbread.XWJVI ہے۔
اس پر اردو ویب سائٹ کھولنے پر لفظ ٹوٹے ہوئے ہی نظرآتے ہیں کیا کسی کے پاس اس کے لئے حل ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
گوگل ڈاکس آزما کر نہیں دیکھا؟ :)
میرا اشارہ آف لائن ورڈ پروسیسر کی طرف تھا۔ ہر وقت تو آن لائن محض وائی فائی پر رہا جا سکتا ہے جو سب جگہ تو دستیاب نہیں ہوتا نا بر صغیر میں!!
لیکن اس میں بھی مجھے رائٹ ٹو لیفٹ کا کوئی آپشن نظر نہیں آیا، اگرچہ اردو ڈاکیومینٹس جو میرے بنائے ہوئے ہیں، دائیں سے بائیں ہی کھلتے ہیں۔
اس کے علاوہ نستعلیق فانٹ انسٹال کرنے کا کوئی طریقہ؟
 
ہماری معلومات کے مطابق، گوگل ڈاکس میں اب آف لائن سپورٹ موجود ہے۔ کسٹم فونٹ کی تنصیب پر البتہ ہم نے کوئی تجربہ نہیں کیا۔ :)
 
بلال

محفلین
میرے پاس سام سنگ کا ماڈل GT-I9000 ہے۔ اس پر فرم ویئر کا ورژن 2.3.3 ہے ۔ اور بیس ورژن I9000XXJVO ہے ۔ کرنل ورژن 2.6.35.7-I9000XWJVI-CL219427root@DELL103#2 اور بلڈنگ نمبر Gingerbread.XWJVI ہے۔
اس پر اردو ویب سائٹ کھولنے پر لفظ ٹوٹے ہوئے ہی نظرآتے ہیں کیا کسی کے پاس اس کے لئے حل ہے۔
سام سنگ گلیکسی GT-I9000 میں اردو کی سپورٹ شامل کرنے کے لئے اس کی روم تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ اس کی عربی روم اردو سپورٹڈ بھی ہوتی ہے اور مکمل انٹرفیس بھی اردو میں ہو جاتا ہے۔ اس کام کے لئے I9000JPJV6 روم زبردست ہے، میں اسے آزما چکا ہوں۔ گوگل کریں تو آسانی سے مل جائے گی اور فلیش کرنے کا طریقہ بھی۔ ہو سکتا ہے یہ لنک آپ کے کسی کام آ جائے۔ یہ مشورہ ہے باقی جو کرنا ہے وہ اپنی ذمہ داری پر کریں کیونکہ روم تبدیل (فلیش) کرنے سے موبائل کی وارنٹی ختم ہو جاتی ہے اور چھوٹی سی غلطی سے بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
 
سویدا

محفلین
ایچ ٹی سی چاچا میں اردو عربی کے الفاظ ٹوٹے ہوئے اور بسا اوقات ترتیب میں ٹوٹے ہوئے ہونےکے ساتھ ساتھ ترتیب میں بھی الٹے آرہے ہیں
میسجز پر بھی اور ویب سائٹ پر بھی
اب اس میں اردو اور عربی کی تنصیب کا کیا طریقہ کار ہوگا کہ میسجز بھی ٹھیک سے آسکے اور جاسکیں اور ویب سائٹ پر بھی صحیح عربی اور اردو نظر آئے
 
جب آپ کو پتہ چل جائے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ کیونکہ تجربے کر کر کے میں اکتا گیا ہوں۔ :)
ویسے اس کو پڑھ لیں شاید آپ کا ہی کوئی کام بن جائے۔
 
دوست

محفلین
نیا گو کی بورڈ ٹھیک کام کرتا ہے۔ اس میں ایک آپشن ہے "ریورس رائٹ ٹو لیفٹ"۔ اس آپشن کو ان چیک کر دیں، اردو کی سجیشن دائیں سے بائیں ٹھیک نظر آنے لگیں گی۔ یعنی اردو لکھنا ممکن ہو جائے گا۔
 
Top