Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم
دوستو فیس بک پر آئے دن گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
اب ایک نیا گروپ بنا ہے۔جس میں نعوذبا للہ ، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت اور قرآن پاک کی بھی توہین کی گئی ہے۔ [حذف کردہ از ایڈمن]
ہم نے Everybody Remove Facebook account on July 30 2010 کے عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے۔
آج کل فیس بک کے مقابلے میں بہت سی جنرل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس موجود ہیں۔
جیسے pakfacebook.com, idealfacebook.com وغیرہ۔۔
کیا نقصان ہو جائے گا اگر ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ان گستاخون کی ویب سائیٹ سے بائیکاٹ کر لیں؟
برائے مہربانی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور اسے آگے بڑھائیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔
مزید تفصیلات کے لئے http://facebookboycott.tk/
یہ ربط دیکھیں ۔۔
اور میرا یاہو گروپ http://groups.yahoo.com/group/islam_inn/
بھی جوائن کریں۔۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔
 
arifkarim

معطل
اسمیں فیس بک کا کیا قصور ہے؟ اگر بندوق کا استعمال کرتے ہوئے کوئی کسی کو قتل کر دے یاکسی کی جان بچا لے تو کیا بندوق کے استعمال پر ہی پابندی لگا دی جائے گی؟ :)
 
اگر ہم ہر جگہ سے فرار اختیار کرتے رہے تو آخیر میں ہمارے پاس غار ہی بچیں گے، تہذیبوں کے درمیان بات چیت اور صحت مند مقابلے سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، اس طرح کے جذباتی مشورے دے کر قوم کو غلط سمت کی جانب مت ڈلیے۔
 
حضرات
ایک فورم آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کر رہا ہے اور آپ اس کے تلذذ کی وجہ سے اسے نہ چھوڑنے کے بہانے بنا رہے ہیں؟
اگر کسی ویب سائٹ پر آپ کی والدہ یا والد کو گالیاں دی گئی ہوں،یا ان کے کارٹون بنائے گئے ہوں تو کیا آپ اس کے ممبر بنیں گے ؟
اگر آپ کے احتجاج کے باوجود وہ ہٹ دھرمی کریں، تو کیا آپ اس کے ممبر رہ کر اسے فائدہ پہنچائیں گے ؟
افسوس صد افسوس۔۔۔
 
آزادی فکر کے علمبرداروں کا یہ مکروہ چہرہ بھی دیکھیں۔
face-of-face.gif

شکریہ جنگ

اب تو ڈیلیٹ کر دو پیارو۔۔۔۔
 
جیا راؤ

محفلین
ہمارے بھی تمام عزیز و اقارب، دوست احباب سب نے ہی مئی کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹس استعمال کرنا چھوڑ دئیے تھے۔۔۔۔ ہر قوم کی اپنی ترجیحات اور ان کے مطابق طریقہ احتجاج ہوتا ہے۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اس قسم کا پُرامن احتجاج کسی طور بھی غلط خیال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ جانے کیوں ہم پر ہر بات کو ‘لبرل‘ ہو کر سوچنا فرض ہے۔۔۔۔۔ :)
 
دوست

محفلین
لوکل فیس بُک اس سے بڑے بلنڈر ہی جی، جسے آپ فیس بُک کہتے ہیں۔ سپیم کا گڑھ اور آپ کی "مسلمانیت" کو کیش کروانے کے لیے یہ برساتی کھمبیوں کی طرح اُگ آئی ہیں سب۔ مسلم کولا یاد ہے کسی کو؟ 2006 میں پیپسی اور کوکا کولا کے خلاف بائیکاٹ کے بعد کئی مسلم کولے وجود میں آگئے تھے اور ان کا مقصد عین پیسے کمانا تھا۔ لیکن پھر اپنی موت آپ مر بھی گئے۔ آپ کو پتا تو ہے کہ مُسلوں کا کام صرف جذبات کے فوارے چلانا ہے چناچہ ذرا عقلمند مُسلوں نے ان فواروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرلیا اور پھر کوالٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے یہ کولے اللہ میاں "کول" چلے گئے۔ یہ دیسی فیس بُکیں بھی وہیں جائیں گی۔ ابھی ذرا کچھ پیسے کما لیں، ابھی تو ہمارے جذبات کی بوتلوں میں گیس ہے، سال بعد پوچھوں گا کہ سائیں ہُن وی دیسی فیس بُک تے ہندے او؟
 
فرخ منظور

لائبریرین

ہا ہا ہا۔ بہت عمدہ! بعض اوقات تو پاکستان کی بہت سے حکومتی سائیٹس بھی بند ہوتی ہیں اور کئی پاکستانی اداروں کی سائٹس تو اکثر بند ہی رہتی ہیں۔ کوّا چلا ہنس کی چال، اپنی چال بھی بھول گیا۔
 
حضرات
فیس بک کے الٹرنیٹ کو کوکا کولا کے الٹرنیٹ پر قیاس کرنا غلط ہے۔
وہ ایک ضرورت کی چیز تھی جس میں بہر حال معیار ضروری ہے۔
جبکہ فیس بک ایک عیاشی اور دوستیاں لگانے کا پلیٹ فارم ہے۔
اگر کسی میں ذرا برابر بھی غیرت ہوئی تو وہ دوبارہ فیس بک کی طرف نہیں آئیگا۔
میں نے پہلے پوسٹ میں ان کی ایک نئی حرکت ذکر کی تھی جسے موڈریٹر صاحبان کی جانب سے حذف کر دیاگیا۔
ایک گروپ آپ کے ماں باپ کو گالیاں دے، ان کے مزاحیہ خاکے بنائے کیا آپ اس کے ممبر رہیں گے ؟
تو کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی خاطر اتنا گوارہ نہیں کہ ان جاہلوں کے نیٹ ورک کو ترک کر دیں؟
وا حسرتاہ
 
میری ساری امت معاف ہو جائے گی سوائے گناہوں کو افشا کرنے والے۔(الحدیث)
 
ہمارے بھی تمام عزیز و اقارب، دوست احباب سب نے ہی مئی کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹس استعمال کرنا چھوڑ دئیے تھے۔۔۔۔ ہر قوم کی اپنی ترجیحات اور ان کے مطابق طریقہ احتجاج ہوتا ہے۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اس قسم کا پُرامن احتجاج کسی طور بھی غلط خیال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ جانے کیوں ہم پر ہر بات کو ‘لبرل‘ ہو کر سوچنا فرض ہے۔۔۔۔۔ :)

میں نے بہت پہلے ہی اپنا اکاؤنٹ منسوخ کر دیا ہوا ہے۔

مرحبا جیا راؤ اور شمشاد
 
طالوت

محفلین
حضرات
فیس بک کے الٹرنیٹ کو کوکا کولا کے الٹرنیٹ پر قیاس کرنا غلط ہے۔
وہ ایک ضرورت کی چیز تھی جس میں بہر حال معیار ضروری ہے۔
جبکہ فیس بک ایک عیاشی اور دوستیاں لگانے کا پلیٹ فارم ہے۔اگر کسی میں ذرا برابر بھی غیرت ہوئی تو وہ دوبارہ فیس بک کی طرف نہیں آئیگا۔میں نے پہلے پوسٹ میں ان کی ایک نئی حرکت ذکر کی تھی جسے موڈریٹر صاحبان کی جانب سے حذف کر دیاگیا۔
ایک گروپ آپ کے ماں باپ کو گالیاں دے، ان کے مزاحیہ خاکے بنائے کیا آپ اس کے ممبر رہیں گے ؟
تو کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی خاطر اتنا گوارہ نہیں کہ ان جاہلوں کے نیٹ ورک کو ترک کر دیں؟
وا حسرتاہ
خٹک صاحب اگر دلیل کمزور ہو تو ایسے لب و لہجے سے آپ صرف ان لوگوں کو قائل کر سکتے ہیں جو بطور احتجاج اپنی ہی انگلیاں کاٹ کھاتے ہیں ۔ اور ضروری نہیں کہ فیس بک کو ہر ایک عیاشی اور دوستیوں ہی کے لئے استعمال کرتا ہو۔ قران نے رسول اللہ پر صلوۃ بھیجنے کا حکم دیا ہے ، اور صلوۃ کے ایک معنی اندھیروں سے روشنی کی جانب بھی لانا ہے ۔ ہم اس عملی صلوۃ کا کس قدر مظاہرہ کرتے ہیں ایسے موقعوں پر جب کہ ہم پر یہ لازم کر دی گئی ہے ۔ اور فیس بک کے متبادل ذرائع پر انھی عیاشیوں کے ارتکاب کے علاوہ اور کیا کیا جائے گا ؟ گویا مے خانے میں تو حرام ہے مگر مسجد کے سائے میں حلال ۔
بہرحال عرض تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
ہمارے بھی تمام عزیز و اقارب، دوست احباب سب نے ہی مئی کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹس استعمال کرنا چھوڑ دئیے تھے۔۔۔۔ ہر قوم کی اپنی ترجیحات اور ان کے مطابق طریقہ احتجاج ہوتا ہے۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اس قسم کا پُرامن احتجاج کسی طور بھی غلط خیال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ جانے کیوں ہم پر ہر بات کو ‘لبرل‘ ہو کر سوچنا فرض ہے۔۔۔۔۔ :)
ایسے احتجاج کو بھلا کون غلط خیال کر سکتا ہے ۔ جو جیسے مناسب سمجھے مہذب رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے ۔ مگر ایسے احتجاج میں شامل نہ ہونے پر جس قسم کے “اعزازات“ سے نوازا جاتا ہے اور جس طرح کے یقین کا اظہار کیا جاتا ہے وہ بہرحال ہرگز مہذب نہیں ۔(ہونی تو یہاں یقین کی جمع تھی اب پتہ نہیں یقائن ہے یا کچھ اور) ۔ اس کا مظاہرہ آپ نیچے دیکھ سکتیں ہیں ۔ اور میں تو صرف اتنی گزارش کرتا ہوں کہ احباب جس قدر مراسلے اس سلسلے میں کرتے ہیں اس سے آدھے بھی اگر رسول اللہ کی شان اقدس و سیرت طیبہ پر کیا کریں تو زیادہ بہتر حق ادا ہو گا۔

وہ ‘مظاہرہ‘ تو بہرحال ٹھیک نہیں کہ ہر چیز اعتدال میں ہی اچھی لگتی ہے۔۔۔۔۔ اور آپ کسی کو زبردستی کسی بھی کام پر مجبور نہیں کر سکتے کہ دین میں جبر نہیں! :)
ہمارا دل نہیں مانا دوبارہ فیس بک کے استعمال کو سو ہم نے چھوڑ دی۔۔۔۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top