نایاب

لائبریرین
آپ میں سے کوئی ہے جو همزاد کے حوالے سے گفتگو کرے-
میرے محترم راجپوت بھائی
ہمزاد کے قائل اور ہمزاد کو رد کرنے والے محترم اراکین کی گفتگو سے مہکتا چہکتا رہتا ہے اردو محفل کا چمن ۔
آپ کیسی گفتگو کرنا چاہتے ہیں ۔ ؟
کوئی سوال کریں کوئی دلیل دیں " اثبات کی یا رد کی "
پتھر پھنکیں یا پھول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابتدا کریں
تاکہ محفل سجے گفتگو چلے ۔۔
سب اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالیں گے ۔۔ ان شاء اللہ
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
میں عارف کریم کا ہمزاد ہوں۔ آپ میرے پر یقین کیوں نہیں کر رہے؟
میں یقین کیوں نہ کروں جبکہ
جانتا ہوں کہ آپ کا ہمزاد اس وقت محفل پر اور آپ کا وجود اپنے مقام پر مصروف عمل ہے ۔۔۔
آپ کے ہمزاد کی گفتگو اپنی شناخت اک پل میں کروا دیتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
bilal260

محفلین
ہمزاد کو مارا نہیں جا سکتا۔
یہ گناہ اور برے کاموں کی طرف رغبت دلاتاہے۔
نیک اور اچھے اچھے کام کر کے اس سے نیک کام کروا کر اس کو نیک کاموں کا عادی بنا کر دین و دنیا کی آسانیاں حاصل کی جا سکتی ہے۔
مگر یہ برے کام کروانے اور برائی پر اکسانے پر لگا رہتا ہے ہولے ہولے (آہستہ آہستہ) اس کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
روحانی بابا
 
زیک

مسافر

اگر ہمزاد کو مارنے کی کوشش میں خودکشی کر لیں تو وہ امر ہو جاتا ہے۔
 
bilal260

محفلین
اس ہمزاد کا ایک نام نفس بھی ہے۔اسے مختلف ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔
اسی لئے نفس کو سمجھنے اور اسے نیک عادات ڈالنے کے لئے علم نفسیات کی داغ بیل ڈالی گئی۔
 
bilal260

محفلین
ایک دفعہ ایک بزرگ نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کو دیکھا جو کہ قد میں قدرے چھوٹا تھا اس کو ان بزرگ نے پکڑ کر ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا اور اس کے ارد گرد لکڑیاں رکھ دی کہ میں اس کو جلا کر راکھ کر دوں گا اور یہ مر جائے گا ۔
تو خاتف غیبی سے آواز آئی کہ یہ خدائی لشکر ہے تم اس کو مار نہیں سکتے اور نہ یہ مرے گا ہاں مگر تم اس کو مشقت میں ڈال کر اس کو نیک کاموں کی عادت ڈالو تو پھر یہ تم کو نیک اور اچھے ہی مشورے دے گا۔ مگر اس میں کافی وقت لگے گا۔
 
arifkarim

معطل
ایک دفعہ ایک بزرگ نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کو دیکھا جو کہ قد میں قدرے چھوٹا تھا اس کو ان بزرگ نے پکڑ کر ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا اور اس کے ارد گرد لکڑیاں رکھ دی کہ میں اس کو جلا کر راکھ کر دوں گا اور یہ مر جائے گا
اگر بزرگ کا قد چھوٹا ہوتا تو انکی شامت آجانی تھی۔
 
زیک

مسافر
ایک دفعہ ایک بزرگ نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کو دیکھا جو کہ قد میں قدرے چھوٹا تھا اس کو ان بزرگ نے پکڑ کر ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا اور اس کے ارد گرد لکڑیاں رکھ دی کہ میں اس کو جلا کر راکھ کر دوں گا اور یہ مر جائے گا ۔
تو خاتف غیبی سے آواز آئی کہ یہ خدائی لشکر ہے تم اس کو مار نہیں سکتے اور نہ یہ مرے گا ہاں مگر تم اس کو مشقت میں ڈال کر اس کو نیک کاموں کی عادت ڈالو تو پھر یہ تم کو نیک اور اچھے ہی مشورے دے گا۔ مگر اس میں کافی وقت لگے گا۔
اگر ہمزاد قد میں بڑا ہو تو کیا کریں؟
 
ZA Rajput

محفلین
کیا آپ میں سے کوئی ہے جس نے اپنے ہمزاد سے غیر معمولی کام لئے ہوں- نایاب بهائی آپ اپنا تجربہ بیان کریں اگر آپ کو برا نہ لگے تو.!
 
نایاب

لائبریرین
کیا آپ میں سے کوئی ہے جس نے اپنے ہمزاد سے غیر معمولی کام لئے ہوں- نایاب بهائی آپ اپنا تجربہ بیان کریں اگر آپ کو برا نہ لگے تو.!
میرے محترم بھائی کیا پوچھتے ہیں آپ میرے " ہمزاد " کی
بچپن میں پچپن کا کر ویوانہ بنا پھرایا ۔ جنگل ویرانوں قبرستانوں میں
پیپل کے پرانے پیڑ برگد کے ہیبت ناک درخت پرانے شمشان گھاٹ
کیسے کیسے عجب چلے کیسی کیسے عجب وظائف
کبھی چاند کی چودھویں کا انتظار تو کبھی اماوس کی کالی تاریک رات کو تلاشنا ۔
کہاں کہاں خاک نہ چھنوائی ۔۔۔ بہت ستایا
پھر کہیں جا کر قابو آیا ۔۔۔۔
زندگی کی جنگ میں میرا مددگار رہا ہے بہت با امر الہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکانداری سجانے کو بہت سے قصے ہیں میرے پاس ۔
آج کل میرے ہمزاد نے روپ اور صنف بدل رکھی ہے ۔۔۔۔
آپ کو ہمزاد سے کیا دل چسپی ہے ۔؟ آپ ہمزاد کے بارے کیا ذاتی سوچ رکھتے ہیں ۔ ؟
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
کیا آپ میں سے کوئی ہے جس نے اپنے ہمزاد سے غیر معمولی کام لئے ہوں- نایاب بهائی آپ اپنا تجربہ بیان کریں اگر آپ کو برا نہ لگے تو.!
سننے میں آیا ہے کہ یہ محفل نبیل کے ہمزاد ہی نے سیٹ اپ کی تھی۔ یونیکوڈ اردو کا پہلا فورم شروع کرنے سے زیادہ غیر معمولی کام کیا ہو سکتا ہے۔
 
ZA Rajput

محفلین
میں نے اپنے بهائی کو ہپناٹائز کیا تو وہ اپنا نام اور کئی واقعات بتا رہا تها اور میں نے اسے کسی جگہ بهیجا تو وہاں کے صحیح حالات بتائے اور تو اور مستقبل بهی کہ میں باکسر ہوں- ایک مرتبہ میں نے پوچها تمہارا میرے بهائی سے کیا تعلق ہے تو اس نے کہا کہ میں اس کا ہمزاد ہوں- حالانکہ میرے بهائی کو ہمزاد کا لفظ تک نہیں معلوم اور میرے بهائی کا ہمزاد نیکی کی صلاح دیتا ہے ایک دفعہ ہپناٹزم کے چکر میں عصر نماز قضا ہوگئی تو کہنے لگا کہ آپ کا همزاد آپ کو نماز کے لئے کہ رها تها پر اب مایوس ہوکر روتا ہوا چلا گیا ہے^-
 
ہمزاد کا ہپناٹائز کرنے سے کیا تعلق؟
 
Top