ابھی تو وڈیو دیکھ رہا ہوں کہ سپیکر نہیں ہیں۔ گھر جا کر تبصرہ کروں گا :)
اس وڈیو کے بارے آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟؟
میں پچھلے کچھ عرصے سے یو ٹیوب پہ وڈیو دیکھ رہا ہوں انڈیا میں ایک بابا جی ہیں جو لوگوں کے مسایل حل کرتے ہیں لیکن حیرن انگیز بات یہ ھے کہ جو انسان مر جاتے ہیں وہ ان کی روحوں کو حاضر کرتے ہیں ۔ اس بابا جی کی کوئی 1000 سے زیادہ وڈیو ہیں
کیا یہ ہمزاد ہیں یا واقعی روھیں ہی ہیں کوئی دوست اس پہ اپنے خیالات شئئیر کرنا چاھے تو پلیز
ان بابا جی کو آپ یو ٹیوب پہ انگلش میں بابا جی بھوت لکھ کہ سرچ کریں بہت سی ودٰو مل جایئں گی۔ ایک ودٰو کا لنک یہ ھے
 

arifkarim

معطل
اس وڈیو کے بارے آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟؟
میں پچھلے کچھ عرصے سے یو ٹیوب پہ وڈیو دیکھ رہا ہوں انڈیا میں ایک بابا جی ہیں جو لوگوں کے مسایل حل کرتے ہیں
اور احمق عوام ان باباجی کو مالدار کر کے انکے معاشی مسائل حل کرتی ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
واہہہہہہ ! مزیدار گفتگو ! کافی عرصے بعد اتنا لمبا دھاگہ مکمل پڑھنے کا اتفاق ہوا ، ہر کسی نے اپنی عقل ، خیال ، سوچ ، سمجھ ، شعور کے مطابق ہمزاد کو سمجھا ۔۔۔۔۔۔پڑھنے کی حد تک ناول کی مانند ہے یہ لڑی ، عمل تو اس کا تساہلی کی جانب انتہائی قدم ہے
 
ماخذ کا بھی پتہ نہیں اور حقیقت کا بھی ۔۔۔کیا کوئی آج تک ہمزاد پر قابوپا سکا ہے ۔۔سوائے نبی کریم کے ۔۔کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ نے میرے ہمزاد(جن) کو میرے تابع کر دیاہے وہ مجھے غلط رستہ نہیں سجھاتا۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
:)
جب اُس علیم القدیر نے اس روح کے ساتھ "ی" کا لاحقہ لگا کر اسے "من روحی" کر دیا تو اب اس کے علم و قدرت کے کیا کہنے۔۔۔ البتہ اس کی فعالیت کے لئے "مُوتُو قبل ان تمُوتُو" کی مننزل سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔
فلیتنافس المتنافسون۔۔۔:)
میں روحی کی یا سے بنایا گیا ہوں
 
آخری تدوین:

فہد مقصود

محفلین
:)
جب اُس علیم القدیر نے اس روح کے ساتھ "ی" کا لاحقہ لگا کر اسے "من روحی" کر دیا تو اب اس کے علم و قدرت کے کیا کہنے۔۔۔ البتہ اس کی فعالیت کے لئے "مُوتُو قبل ان تمُوتُو" کی مننزل سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔
فلیتنافس المتنافسون۔۔۔:)

میں روح کی یا سے بنایا گیا ہوں

بہت ہی طویل دھاگہ ہے۔ پورا پڑھا نہیں ہے البتہ آپ دونوں محترم اراکین کے ان مراسلوں سے ایک سوال دماغ میں آرہا ہے۔ کیا "من روحی" سے آپ دونوں کی مراد یہ ہے "روح اللہ تعالیٰ کا ایک جزء ہے"
الشفاء بھائی صاحب "موتو قبل ان تموتو" موضوع روایت ہے۔ ملاعلی قاری حافظ ابن حجر عسقلانی سے نقل کرتے ہیں کہ یہ حدیث کہیں ثابت نہیں۔
(موضوعات:۷۵) اس سے استدلال حاصل نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
 

الشفاء

لائبریرین
کیا "من روحی" سے آپ دونوں کی مراد یہ ہے "روح اللہ تعالیٰ کا ایک جزء ہے"
محترم، روح میرے رب کے امر میں سے ہے۔۔۔
الشفاء بھائی صاحب "موتو قبل ان تموتو" موضوع روایت ہے۔
حضرت ، یہ بات بطور ایک پراسیس، عمل یا کیفیت کے لکھی ہوئی ہے۔دوبارہ پڑھیں۔۔۔
 

فہد مقصود

محفلین
محترم، روح میرے رب کے امر میں سے ہے۔۔۔

حضرت ، یہ بات بطور ایک پراسیس، عمل یا کیفیت کے لکھی ہوئی ہے۔دوبارہ پڑھیں۔۔۔

جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا۔ آپ نے بے شک قرآن کا روح کے بارے میں فرمان نقل فرمایا ہے۔ روح امر ربی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔ یعنی روح اللہ تعالىٰ كى صفات ميں سے نہيں بلكہ اللہ تعالىٰ كى مخلوقات ميں سے پيدا كردہ ایک مخلوق ہے۔
چند سطروں کا اور اضافہ کرنا چاہوں گا ان کے لئے جو اس معاملے میں ہو سکتا ہے شکوک شبہات کا شکار ہوں۔ "روح كے بارہ ميں قول ايسا ہى ہے جيسا كہ ( بيت اللہ ) اور ( ناقۃ اللہ ) اور ( عباداللہ ) اور ( رسول اللہ ) يعنى اللہ كا گھر، اللہ كى اونٹنى، اللہ كے بندے، اور اللہ كا رسول ہے لھذا يہ سب اللہ تعالىٰ كى مخلوقات ہيں اور شرف و كرم كے اعتبار سے ان كى اضافت اللہ تعالىٰ كى جانب كى گئى ہے."
ايك نصرانى سے مباحثہ كرنے والا دريافت كرتا ہے كہ كيا اللہ كى روح ہے ؟ - اسلام سوال و جواب

جہاں تک مذکورہ موضوع روایت کی بات ہے تو کسی پراسیس کو سمجھانے کے لئے بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے۔ جب ایک روایت ہے ہی من گھڑت اور غیر معتبر تو اس سے کس کیفیت کو ثابت کیا جا سکے گا؟ جب ساکھ ہی مشتبہ ہو تو ایسی روایت کس کام کی؟
 

نور وجدان

لائبریرین
ساقی کی شراب توجاری و ساری ہے
ہمزاد کی لڑی میں ہلچل نہیں ہے ........
وہ اراکین تو معطل ہوگئے جن سے چھڑتی تھی جھڑپیں
یا جن سے بکھرتا تھا علم کا محراب و شمع کا دستور
 
Top