mybboard ترجمہ

silent.killer

محفلین
بھائی سب سے پہلے تو جواب دینے اور ساتھ دینے کا شکریہ
دوسری بات یہ کہ میں php نہی جانتا لیکن html کر لیتا ہوں ۔ اردو پیڈ html میں تو سہی انسٹال کر لیتا ہوں مگر php میں‌کافی مشکلات آ رہی ہیں ۔ جس کا ذکر میں اس موضوع میں کر چکا ہوں
 
شازل

محفلین
میں نےاس قدر آسان اور یوزر فرینڈلی بورڈ‌آج تک نہیں دیکھا
شکریہ خاموش قاتل
 
silent.killer

محفلین
میں نےاس قدر آسان اور یوزر فرینڈلی بورڈ‌آج تک نہیں دیکھا
شکریہ خاموش قاتل

جی ہاں‌
یہ بہت ہی آسان ہے اور اس میں‌vbulletin کی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ میں نے اس پر بہت تحقیق کی ہے۔ اس میں کئی پلگ انز خود داخل کیے ہیں
مگر افسوس اس کی طرف کوئی توجہ نہی دے رہا
کاش
 
شازل

محفلین
بات دراصل یہ ہے کہ محفل کے تمام "نگینے" اپنے اپنے پروجیکٹس میں‌مصروف ہیں ،میں نے آپ کے کہنے کے مطابق اسے انسٹال کیا ہے اور ترجمہ کا تجربہ بھی کیا ہے مجھے واقعی آپ کی بات سے اتفاق ہے کہ اس میں بہت سی خصوصیات ہیں اور اناڑی بھی کھلاڑی بن سکتا ہے
میں نے فورم کی ڈائریکشن بائیں‌سے دائیں کردی ہے ایک گلوبل نامی فائل تھی اسے تبدیل کرکے ایسا کیا ہے
آپ نے کہاں پر تبدیلی کی ہے یہ ضرور بتائیے تاکہ میں اپنی کوریکشن کرسکوں
آپ نے جس قدر ترجمہ کیا ہے اس کی تفصیل تو بتائیں۔
 
دوست

محفلین
اردو ویب پیڈ‌ کے خالق نبیل آج کل چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں۔ وہ اس سلسلے میں‌ بہتر گائیڈ کرسکتے ہیں آپ کو۔
 
silent.killer

محفلین
بات دراصل یہ ہے کہ محفل کے تمام "نگینے" اپنے اپنے پروجیکٹس میں‌مصروف ہیں ،میں نے آپ کے کہنے کے مطابق اسے انسٹال کیا ہے اور ترجمہ کا تجربہ بھی کیا ہے مجھے واقعی آپ کی بات سے اتفاق ہے کہ اس میں بہت سی خصوصیات ہیں اور اناڑی بھی کھلاڑی بن سکتا ہے
میں نے فورم کی ڈائریکشن بائیں‌سے دائیں کردی ہے ایک گلوبل نامی فائل تھی اسے تبدیل کرکے ایسا کیا ہے
آپ نے کہاں پر تبدیلی کی ہے یہ ضرور بتائیے تاکہ میں اپنی کوریکشن کرسکوں
آپ نے جس قدر ترجمہ کیا ہے اس کی تفصیل تو بتائیں۔

جن فائلوں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
announcements.lang
archive.lang
calendar.lang
customhelpdocs.lang
customhelpsections.lang
datahandler_event.lang
datahandler_pm.lang
editpost.lang
forumdisplay.lang
global.lang
helpsections.lang
index.lang
managegroup.lang
memberlist.lang
polls.lang
portal.lang
report.lang
reputation.lang
sendthread.lang
showteam.lang
showthread.lang
stats.lang
syndication.lang
usercpnav.lang
xmlhttp.lang

اس کئ علاوہ admin فولڈز میں بھی 10 ، 12 فائل کا کر چکا ہوں
میں‌ترجمہ اب تک ختم کر چکا ہوتا مگر جب اردو پیڈ سہی کام نہ کرے تو کیا فائدہ ؟
خیر، میں نے یہ ترجمہ 2.3 ورژن کا کیا ہے۔ لیکن اب تو 4.1 بھی آگیا ہے۔ جو کہ اتنا اچھا بہی لگا۔
اگر سٹائلز کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو میں حاضر ہوں۔ فورم والوں نے مجھ سے یہ ترجمہ مانگا تھا لیکن ابھی تک میں نے ان کو نہی دیا۔ جب تک اردو پیڈ انسٹال نہ ہو جائے
 
شازل

محفلین
اردو پیڈ تو نبیل بھائی ٹھیک کردیں‌گے مگر آپ مایوس نہ ہوں اس کام کو مکمل کرکے ہی دم لیں جب تمام کام ہوجائے تب اردو پیڈ کے سلسلے میں یہاں رابطہ کریں گے
جو جو آپ سے ترجمہ نہیں‌ہو رہا اسے یہاں پیسٹ کردیں
مجھے خوشی ہوگی جب ترجمہ کا کریڈٹ آپ کو جائےگا۔
 
silent.killer

محفلین
آپ نےفونٹ کو توہاما نہیں‌کیا اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہوگی۔
آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟
آگر آپ فورم کو اپڈیٹ کریں تو کچھ ترجمہ وہی رہتا ہے ۔ مگر اس میں‌کافی ساری تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں ۔ یہ میں‌صرف mybboard کے بارے میں کہہ رہا ہوں۔
میں‌ نے صرف 3 دن میں ان سب فائلز کا ترجمہ کیا تھا۔ لیکن مایوس ہو گیا۔ خیر اب آپ جیسے دوست ملے ہیں‌تو ہمت بڑھ گئی ہے۔ اگر آپ کو نئے ورژن کا ترجمہ درکار ہے تو میں‌ اس کا ترجمہ بھی کر دیتا ہوں‌۔ کیوں‌کہ میں‌سارا دن فارغ ہی رہتا ہوں ۔ بس آپ میری رہنمائی کرتے رہیں‌۔اللہ آپ کو اجرعظیم دے گا۔ کیوں کہ میں‌ نے یہ فورم ایک اچھے مقصد کے لیےاختیار کیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سائلنٹ کلر، آپ ترجمہ مکمل کرنے پر توجہ دیں، ترجمہ مکمل ہو جائے تو اس فورم سوفٹویر کا اردو پیکج بنانے پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ آپ مکی کا تیار کردہ اردو مائی سمارٹ بی بی سوفٹویر بھی چیک کرکے دیکھیں۔
 
میں‌نے ان کا بھی فورم استعمال کر کے دیکھا ہے۔ لیکن وہ ابھی اتنا پائیدار نہی ہے اور سہی کام بھی نہی کرتا۔
خیر میں بہت جلد آپ سب کو mybboard کا اردو ترجمہ دوں گا۔
 
شازل

محفلین
اگر محسوس نہ کریں تو مائی بی بورڈ بہت اچھا پیکج ہے بس اس میں اردو کو پیوست کرنے کی کمی ہے مگر نبیل بھائی کی بات درست ہے کہ ترجمہ کا جب کام مکمل ہوجائے گاتو باقی کلی پھندنے مشاورت سے لگ جائییں گے۔
آپ اس بات کی بھی یقین دہانی رکھیں کہ یہ پیکج آپ ہی کے نام سے ریلیز ہوگاالبتہ کسی اور کانام بھی ساتھ ہو تو اسمیں بھی آپ ہی کی عزت افزائی ہوگی۔
اس وقت نیا ورژن بھی آگیا ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 
Top