ہماری رائے میں عروض کے لیے سی لینگوئج کا انتخاب مناسب نہیں۔ اگر اسے کراس پلیٹ فارم رکھنا چاہتے ہیں تو ڈیٹا اور لاجک کو علیحدہ کریں اور جاوا اسکریپٹ میں پروگرامنگ کریں۔ بیشتر بزنس لاجک کو کلائنٹ سائڈ میں ایکزیکیوٹ کریں، البتہ سرور پر کوئی ڈیٹا پروسیسنگ ضروری ہو تو اس کے لیے کسی بھی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں البتہ ڈیٹا اسٹینڈرڈ جے سان وغیرہ جیسے فارمیٹ میں فراہم کرائیں۔ سرور سائڈ میں بھی جاوا اسکرپٹ (نوڈ جے ایس) کا استعمال کوڈ ری یوز کی صلاحیت بڑھا دے گا جو کہ اے پی آئی کی طرح کام کر سکے گا۔ سب سے پہلے ڈیٹا کو ویب سرور سے فراہم کرائیں اور جب ایپلیکشن کام کرنے لگے تو ایچ ٹی ایم ایل فائیو کا لوکل اسٹوریج استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس طرح ایپلیکشن تمام پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ انٹرفیس اور انٹریکشن کے لیے
پالیمر پروجیکٹ اور
اینگیولر جے ایس سے استفادہ کریں۔ ایپلیکیشن تیار ہونے کے بعد اسے مختلف پلیٹفارمز کے لیے پیکج کرنے کی خاطر
کورڈووا جیسے آلات دستیاب ہیں جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس وغیرہ کے لیے نیٹیو پیکیج تیار کر دیں گے۔ یوں آپ کا ایپلیکشن موبائل پلیٹفارمز اور ویب پر یکساں لک اینڈ فیل اور فنکشانلٹی کے ساتھ ایک ہی کوڈ بیس سے کام کرنے لگے گا، آف لائن سپورٹ کے ساتھ۔