Poet Perfect Android

محمد سعد

محفلین
بلاگز کو لے لیں۔ اردو میں بلاگ شروع ہوتا ہے۔ ایک تحریر بھی نہیں لکھی اور نہ کوئی بلاگ کا قاری ہے مگر نستعلیق کرنے اور ایمبیڈ کرنے کی شدید فکر کھائے جا رہی ہے۔ اس کا فائدہ؟
خیر اس کوآپ ویب سائٹ چلانے کے عمومی دردِ سر کے زمرے میں شمار کر سکتے ہیں۔ جیسے یہ غم کہ سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر نہیں چل رہی۔ :p
 
arifkarim

معطل
خیر اس کوآپ ویب سائٹ چلانے کے عمومی دردِ سر کے زمرے میں شمار کر سکتے ہیں۔ جیسے یہ غم کہ سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر نہیں چل رہی۔ :p
جی بالکل۔ ویب پر درست فانٹ کا نظر نہ آنا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔ موبائل ایپس پر رینڈرنگ انجنز کے بکھیڑے کی وجہ سے نستعلیق کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ یہ کام صارف اپنی مرضی سے نستعلیق فانٹ انسٹال کر کے بھی کر سکتا ہے۔
 
hackerspk

محفلین
خوب است! ویسے مواد ایپلیکیشن کے ساتھ پیکیج کیا گیا ہے یا لائیو پولنگ کی جاتی ہے (امید ہے کہ مؤخر الذکر ترکیب استعمال کی گئی ہوگی)؟ اس سوال کا مقصد یہ تھا کہ اگر ویب سرور سے مواد فراہم کرایا جا رہا ہے تو اس کے متبادل براؤزر بیسڈ ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
دوہرا کام ہے سعود بھائی۔ نظم کا میٹا ڈیٹا مثلا شاعر ،کتاب، موضوع ، نوع وغیرہ کو اپلیکیشن کے اندر ہی شامل کیا گیا ہے۔ اورمکمل نظم کو لائیو۔ صارف کو سہولت دے دی گئی ہے کہ وہ مکمل نظم کو آف لائن پڑھنے کے لیے محفوظ کر سکے۔ یا صرف بک مارک کر لے اگر موبائل میں جگہ کا مسئلہ ہو۔اس طرح ویب سرور پر لوڈ نہ ہونے کے برابر ہو جاتا ہے کیونکہ ہر موبائل اپنا بوجھ خود اٹھا لیتا ہے۔ میرے ایک تجربے کے مطابق اگر اسی انداز میں ایک لاکھ نظمیں بھی شامل کر دی جائیں تو ایپ کا حجم 20 ایم بی سے زیادہ نہ ہو گا۔ اور پیکج 10 ایم بی تک کا ہو گا۔ کیونکہ میں نے انڈکسنگ کو استعمال نہیں کیا۔ اپلیکیشن میں 2لاکھ ریکارڈ ڈال کر اس کی ٹیسٹنگ کی ہے۔ 512 ایم بی ریم اور 1 گیگا پروسیسر واے کیو موبائل میں بہت بہتروانی سے چل رہا ہے۔
فل ٹیکسٹ سرچ کی آپشن لیکن صرف محفوظ کی گئی نظموں تک فی الحال محدود ہے۔آپشن ویسے لائیو کا میں نے رکھ دیا ہے۔مگر چونکہ سرور اینڈ پر میں کسی قسم کی ڈیٹا بیس استعمال نہیں کر رہا اس لیے یہ مستقبل میں کام آئے گا۔ اس کے لیے اپلیکیشن کے نئے نسخے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلکہ ویب سرور پر تبدیلی کرنے سے یہ آپشن کام کرنا شروع کر دے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
مذکورہ ایپ اچھی معلوم ہو رہی ہے، لیکن عروض سائٹ کو بھی بطور ہائبرڈ ایپ متعارف کروایا جانا چاہیے۔

عروض کی سائٹ رسپانسو ہے، تو اس صورت میں ہائبرڈ ایپ بنانا مفت کی خواری ہوگی۔

لوگ ایپ کی ڈیمانڈ اس لئے بھی کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی اشعار کا وزن وغیرہ نکال سکیں۔ یہ کام تو صرف نیٹیو ایپ سے ہی ممکن ہے۔
 
arifkarim

معطل
لوگ ایپ کی ڈیمانڈ اس لئے بھی کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی اشعار کا وزن وغیرہ نکال سکیں۔ یہ کام تو صرف نیٹیو ایپ سے ہی ممکن ہے۔
کیا آپ کی ویب ایپلیکیشن کا کوڈ پورٹ ایبل ہے؟ ہمنے اپنی بہنا سے بات کی ہے۔ وہ شاید اسے ایکس کوڈ یعنی ایپل آئی فون ایپ میں ری ڈیزائن کر سکیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
کیا آپ کی ویب ایپلیکیشن کا کوڈ پورٹ ایبل ہے؟ ہمنے اپنی بہنا سے بات کی ہے۔ وہ شاید اسے ایکس کوڈ یعنی ایپل آئی فون ایپ میں ری ڈیزائن کر سکیں۔

اس قدر پورٹیبل تو نہیں ہے۔آئی فون کے لئے تو اوبجیکٹیو سی درکار ہے جبکہ یہ کوڈ سی شارپ میں ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ تمام کوڈ کو کلین کر کے دوبارہ سی لینگویج میں لکھا جائے، اور سی اے پی آئی فراہم کی جائے۔ اس صورت میں اس کو ہر پلیٹفارم پر پورٹ کیا جا سکے گا۔ پروگرامر کو صرف انٹرفیس کا کوڈ لکھنا پڑے گا۔

https://github.com/sayedzeeshan
/
Aruuz
 
اینڈرائڈ میں جس اے پی آئی کی وساطت سے استعمال کیا ہے، کیا اوبجیکٹو سی میں نہیں ہو سکتا؟
 
سید ذیشان

محفلین
یہ ربط غالباً سی شارپ کوڈ کو اوبجیکٹو سی میں استعمال کے متعلق مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ایسا ممکن تو ہے لیکن پروگرامر کو کافی خواری کرنی پڑے گی کیونکہ کوڈ بھی ابھی اس شکل میں نہیں کہ آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔ اس وقت اس کا اصل مقصد اس کو چلانا تھا، ایفیشنسی اور پورٹیبیلیٹی کی طرف دھیان نہیں تھا۔ اب جب سی میں لکھوں گا تو ان چیزوں پر دھیان ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ اے پی آئی کی آوٹ پٹ جے سان ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہو تاکہ کسی بھی لینگویج کے پروگرامر کو استعمال کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس وقت بھی ویب اے پی آئی اسی فارمیٹ میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔
 
کل بہنا سے اس حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انکے مطابق آبجیکٹو سی کی ایکسٹیشن سوفٹ آئی فون ایپس میں استعمال ہو رہی ہے۔ اگر اے پی آئی جے سن فارمیٹ میں مل جائے تو ایپ بنانا زیادہ مشکل کام نہیں۔
 
جے سان ویب اے پی آئی فی الوقت ایک مصرعے کی تقطیع کر سکتی ہے۔ میں اس کو ایکسڈنڈ کر کے باقی فنکشنیلیٹی بھی شامل کر دوں گا۔ اسطرح کم از کم ایپ تو بنائی جا سکے گی۔

بعد میں جب سی کا کوڈ مکمل ہو جائے گا تو مزید کچھ خاص نہیں کرنا پڑے گا ۔
 
ہماری رائے میں عروض کے لیے سی لینگوئج کا انتخاب مناسب نہیں۔ اگر اسے کراس پلیٹ فارم رکھنا چاہتے ہیں تو ڈیٹا اور لاجک کو علیحدہ کریں اور جاوا اسکریپٹ میں پروگرامنگ کریں۔ بیشتر بزنس لاجک کو کلائنٹ سائڈ میں ایکزیکیوٹ کریں، البتہ سرور پر کوئی ڈیٹا پروسیسنگ ضروری ہو تو اس کے لیے کسی بھی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں البتہ ڈیٹا اسٹینڈرڈ جے سان وغیرہ جیسے فارمیٹ میں فراہم کرائیں۔ سرور سائڈ میں بھی جاوا اسکرپٹ (نوڈ جے ایس) کا استعمال کوڈ ری یوز کی صلاحیت بڑھا دے گا جو کہ اے پی آئی کی طرح کام کر سکے گا۔ سب سے پہلے ڈیٹا کو ویب سرور سے فراہم کرائیں اور جب ایپلیکشن کام کرنے لگے تو ایچ ٹی ایم ایل فائیو کا لوکل اسٹوریج استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس طرح ایپلیکشن تمام پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ انٹرفیس اور انٹریکشن کے لیے پالیمر پروجیکٹ اور اینگیولر جے ایس سے استفادہ کریں۔ ایپلیکیشن تیار ہونے کے بعد اسے مختلف پلیٹفارمز کے لیے پیکج کرنے کی خاطر کورڈووا جیسے آلات دستیاب ہیں جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس وغیرہ کے لیے نیٹیو پیکیج تیار کر دیں گے۔ یوں آپ کا ایپلیکشن موبائل پلیٹفارمز اور ویب پر یکساں لک اینڈ فیل اور فنکشانلٹی کے ساتھ ایک ہی کوڈ بیس سے کام کرنے لگے گا، آف لائن سپورٹ کے ساتھ۔ :) :) :)
 
سید ذیشان

محفلین
ویب اے پی آئی کی functionality کو بڑھا کر اس میں کئی اشعار کی تقطیع، کئی اشعار کی اصلاح اور ایک مصرعے کی تخصیص شدہ بحر میں اصلاح کے فنکشن شامل کر دیئے ہیں۔

اے پی آئی ریفرنس کو بھی اپڈیٹ کر دیا ہے: http://www.aruuz.com/home/api

کہیں پر کوئی مسئلہ نظر آئے تو آگاہ کریں تاکہ اس کو درست کیا جا سکے۔

hackerspk
arifkarim
محمد تابش صدیقی
 
زیادہ اشعار کی صورت میں بھی حد طے کرنی پڑے گی۔ URL میں پیرامیٹر میں زیادہ سے زیادہ 255 کیریکٹر آ سکتے ہیں۔
 
زیادہ اشعار کی صورت میں بھی حد طے کرنی پڑے گی۔ URL میں پیرامیٹر میں زیادہ سے زیادہ 255 کیریکٹر آ سکتے ہیں۔
طویل ترین یو آر ایل کے حوالے سے یہ گفتگو مفید ہوگی۔ البتہ اے پی آئی میں ایسی کوئی حد بندی ضروری نہیں، کیونکہ اے پی آئیز عموماً براؤزر کے علاوہ دیگر کلائنٹس کی مدد سے ایکسس کی جاتی ہیں۔ البتہ سرور پر سپورٹ ہونا ضروری ہے جو کہ کسٹم اے پی آئی امپلیمینٹیشن کی صورت میں اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ کس قدر طویل یو آر ایل کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ :) :) :)
 
جزاک اللہ
 
Top