Poet Perfect Android

hackerspk

محفلین
بعد السلام جواب کی توقع کے ساتھ عرضی پیش کی جاتی ہے کہ مجھے اس سافٹ وئیر کا کوئی اردو نام نہیں سوجھا۔

روز مرہ کی گفتگو میں جہاں اردو کے ذخیرہ الفاظ کی کمی ہوئی ہے وہیں انٹرنیٹ پر اردو کے قارین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
زیر نظر اپلیکیشن کا ابتدائی حصہ ان ذخیرہ نظموں پر مشتمل ہے جو انٹرنیٹ پر بکھری یا کتابی صورتوں میں موجود ہیں مگر غیر مرتب ہیں۔ اس اپلیکیشن میں نظموں کو اس شرط پر جمع کیا گیا ہے کہ کم از کم شاعر کا نام معلوم ہو۔ لیکن گمنام نظموں کو بھی اس میں جگہ دی گئی ہے۔
تقطیع کا نظام سید ذیشان حیدر صاحب کا بنایا ہوا ہے اور یہ اپلیکشن ان کے اے پی آئی کے ذریعے اس کو اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچاتی ہے۔

یہ تو ہوا اپلیکیشن کا ایک مختصر تعارف۔ اب اس کی تصاویر ملاحظہ کریں( بھائی میں ہی دیکھ دیکھ کر کیوں بور ہوتا رہوں)

مینیو

Screenshot_2016_02_13_12_35_00.png

Screenshot_2016_02_13_12_35_17.png

Screenshot_2016_02_13_12_35_47.png

ترتیب بلحاظ موضوع

Screenshot_2016_02_13_12_35_57.png

ترتیب بلحاظ شاعر

Screenshot_2016_02_13_12_36_13.png

ترتیب بلحاظ نوع

Screenshot_2016_02_13_12_36_26.png

ترتیب بلحاظ کتاب
Screenshot_2016_02_13_12_36_40.png

فہرست

Screenshot_2016_02_13_12_37_03.png

نظم (غزل بھی ہوتی تو ہمیں بھلا کیا اعتراض ہو سکتا تھا)

Screenshot_2016_02_13_12_37_25.png

نظم کو آف لائن پڑھنے کے لیے محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ( موبائل میں جگہ ہو دل میں چاہے نہ ہو۔)

اب آتے ہیں اس کے دلچسپ حصوں کی جانب

اس حصے میں کسی بھی لفظ کو تھوڑی دیرکے لیے دبانے سے درج ذیل مینیو سامنے آ ئے گا۔

Screenshot_2016_02_13_12_37_39.png

ڈیفائن پر کلک کرنے سے اس لفظ کے معنی بتا دیے جائیں گے۔جمع سے واحد سافٹ وئیر خود بنا لے گا۔

Screenshot_2016_02_13_12_37_55.png

اس اپلیکیشن میں نصاب کی نظموں کو بھی شامل کیا ہے۔ فی الوقت پنجاب کی نویں اور دسویں کی اردو کی نظمیں غزلیں شامل ہیں۔

Screenshot_2016_02_13_12_38_09.png

قافیہ کی تلاش ۔(اگلا مشن)

Screenshot_2016_02_13_12_38_28.png

سید ذیشان حیدر صاحب کا علم العروض (قسم لے لیں اگر اس کی ابجد سے بھی میری واقفیت ہو)

Screenshot_2016_02_13_12_39_04.png

اباؤٹ کو متلعق کہوں تو چلے گا؟

Screenshot_2016_02_13_12_40_52.png

ترتیبات
Screenshot_2016_02_13_12_41_02.png

اب آتے ہیں اپلیکیشن کے ایک مشکل قسم کے نامکمل حصے کی جانب ۔ (کافی تنگ کیا اس سیاہ جبیں نے۔)

اردو کی بورڈ

یہ اپلیکیشن اپنے اندر ایک اردو کی بورڈ لیے ہوئے ہے۔ پرفیکشن تو نہیں مگر بہت اچھا کام کرتا ہے۔ اردو فانٹ کی سپورٹ کے ساتھ۔

Screenshot_2016_02_13_12_40_12.png

سافٹ ویر اردو کوان موبائل فونز پر بھی اردو درست دکھائے گا جن پر اردو انسٹال نہیں۔ اردو فونٹ کی سپورٹ بھی موجود ہے ان فونز کے لیے بھی جو اس کوسپورٹ نہیں کرتے۔

اپلیکیشن ابھی تکمیل کے مراحل طے کر رہی ہے اس لیے اشاعت سے محروم ہے۔
اپنے مشورے اور صلاحوں کے ساتھ اصلاحیں جلد روانہ کریں۔
باقی باتیں آپ کے بعد۔
 
سید ذیشان

محفلین
ان شاء اللہ (میری عروض سے واقفیت کروا دیں۔)

ایپ تو تقریباً آپ بنا ہی چکے ہیں تو عروض کی باقی فنکشنیلیٹی بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔ جس میں تقطیع، اصلاح، الفاظ کی تقطیع وغیرہ شامل ہے۔ ان سب کی اے پی آئی سپورٹ میں شامل کر دوں گا۔ اسطرح عروض کے لئے الگ ایپ بنانے کی ضرورت نہیں ہو گی، جس کی کافی ڈیمانڈ ہے۔
 
درست۔ آپ ائے پی آئی بنائیں۔
 
hackerspk

محفلین
ویسے کب تک انتظار کرنا پڑے گا اس ایپ کا؟

"بہت جلد" لکھنا چاہ رہا تھا پھر سوچا سچ کہہ دوں۔

ابھی اس میں کچھ تکنیکی خامیاں ہیں ان کی درستی کے بعد۔ دوم ابھی اس میں 3200 نظمیں ہیں میرا خیال ان کو 5000 تک کرنے کا ہے۔
 
بہت عمدہ کاوش ہے۔ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ لانچ ہونے کا انتظار رہے گا۔ :)
ایک تجویز یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ سیلیکشن کی آپشن بھی رکھیں، تاکہ جن موبائلز میں سپورٹڈ ہو وہ مستفید ہو سکیں۔
 
hackerspk

محفلین
بہت عمدہ کاوش ہے۔ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ لانچ ہونے کا انتظار رہے گا۔ :)
ایک تجویز یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ سیلیکشن کی آپشن بھی رکھیں، تاکہ جن موبائلز میں سپورٹڈ ہو وہ مستفید ہو سکیں۔

نستعلیق کا حجم بہت زیادہ ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ صارف کو اختیار دے دیا جائے کہ اپنے کمپیوٹر کے فونٹ موبائل میں کاپی کر کے انہیں استعمال کر سکے۔
 
نستعلیق کا حجم بہت زیادہ ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ صارف کو اختیار دے دیا جائے کہ اپنے کمپیوٹر کے فونٹ موبائل میں کاپی کر کے انہیں استعمال کر سکے۔
کیریکٹر بیسڈ استعمال کر لیں، جو کہ زیادہ جگہ نہیں لیتے۔ اردو فونٹ سرور پر موجود ہیں۔
مثال کے طور پر عماد نستعلیق، پاک نستعلیق، نوٹو نستعلیق، اردو ٹائپ سیٹنگ۔ ان کو دیکھ لیں جو مناسب لگے۔
 
دیکھ لینے میں تو واقعی کوئی حرج نہیں۔ شکریہ۔
 
محمد سعد

محفلین
نستعلیق کا حجم بہت زیادہ ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ صارف کو اختیار دے دیا جائے کہ اپنے کمپیوٹر کے فونٹ موبائل میں کاپی کر کے انہیں استعمال کر سکے۔
نوٹو نستعلیق کے ساتھ تجربات کیے ہیں؟ اس کا حجم کم ہے اور چونکہ گوگل نے ہی بنایا ہے تو غالب امکان ہے کہ اینڈرائد میں اچھے نتائج دے گا۔
 
hackerspk

محفلین
نوٹو نستعلیق کے ساتھ تجربات کیے ہیں؟ اس کا حجم کم ہے اور چونکہ گوگل نے ہی بنایا ہے تو غالب امکان ہے کہ اینڈرائد میں اچھے نتائج دے گا۔

فونٹ پر میری بہت زیادہ توجہ نہیں رہی۔ ابھی اس پر تجربات کرتا ہوں۔ اور آپ کا بتایا ہوا فانٹ بھی میرے لیے نیا ہے۔ اطلاع کا شکریہ۔
 
محمد سعد

محفلین
فونٹ پر میری بہت زیادہ توجہ نہیں رہی۔ ابھی اس پر تجربات کرتا ہوں۔ اور آپ کا بتایا ہوا فانٹ بھی میرے لیے نیا ہے۔ اطلاع کا شکریہ۔
اگر ویب پر ایمبڈ کے نتائج دیکھنے ہیں تو اس کا تجربہ میں نے تجسس فورم پر کیا ہوا ہے۔ اگرچہ موبائل کے لیے نہیں ڈھالا ہوا تھیم کو۔
 
اس نکتے پر تھوڑی تفصیل کا بتانا مفید رہے گا۔
ویب پر فونٹ رینڈر کرنے میں براؤزر کا رینڈرنگ انجن معاون ہوتا ہے۔
جبکہ اینڈرائڈ ٹیکسٹ ویو میں اینڈرائڈ کا استعمال ہوتا ہے، بہت زیادہ مطالعہ اس حوالے سے نہیں کیا، البتہ اپنی ایپلیکیشن بناتے ہوئے مختلف فونٹس ٹرائی تھے۔
کٹ کیٹ سے نیچے نستعلیق فونٹ درست رینڈر نہیں ہوتے، اور کٹ کیٹ میں مختلف موبائلز پر مختلف نتائج آتے ہیں، زیادہ تر کٹ کیٹ ورژن کے ساتھ موبائلز درست رینڈر کرتے ہیں۔ البتہ کٹ کیٹ سے اوپر کے ورژنز درست رینڈر کرتے ہیں۔
 
اس کا مطلب ہے کہ اینڈرائڈ ورژن کے حساب سے فانٹ کی سیٹنگ کو خودکار طور پر ایک ڈیفالٹ قدر دی جا سکتی ہے۔
 
Top