سنا ہے کہ فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو کیا اوورسیز پلیئرز آنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں؟؟
اس بارے میں ایک پرانی خبر
لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل 2017ء کا فائنل لاہور میں کروانے کی تیاریاں کرے۔ غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو اس بات کی گارنٹی دیں کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو وہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہونگے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ لاہور میں فائنل کھیلنے کے لئے رضامند کھلاڑیوں کی ایک الگ فہرست ہوگی جس میں فرنچائز پر زور دیا جائے گا کہ وہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو فائنل پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کی کوششیں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک دن کے کھیل کا سوال ہے۔ ہم غیر ملکی آفیشلز اور کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ اس سے قبل زمبابوے کے کامیاب دورے کے موقع پر بھی پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کئے تھے، جس کی دنیا بھر میں پذیرائی کی گئی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسلز نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے تاہم آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن اور ڈیرن سیمی نے لاہور میں کھیلنے کو سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کیا ہے۔