PSL 2017: پاکستان سپر لیگ

ابن توقیر

محفلین
بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
18-10-2016
PSL.gif
 
وجی

لائبریرین
سننے میں ہمارے یہ بھی آیا تھا کہ سزا یافتہ محمد آصف صاحب بھی اس لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں
اگر ہاں تو میرا یہ سوال ہے کہ یہ لیگ اس بار بھی متحدہ عرب امارت میں ہی ہوگا تو یہ صاحب کیسے شرکت کرینگے ؟؟ کیونکہ میری معلومات کے مطابق یہ صاحب منشیات رکھنے کی وجہ سے امارات میں داخلے پر تا حیا ت پابندی ہے۔
 
محمداحمد

محمد آصف اور سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت شاید اب قانونی اور اخلاقی لحاظ سے درست ہو گئی ہو لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے نہیں لگتا کہ ان کی پی ایس ایل میں شمولیت نئے آنے والوں کے لئے کوئی مثبت اشارہ ہوگی۔
 
جی بالکل۔ویسے بھی چلیں گناہ ثواب اپنی جگہ کہ سزا جزا ہوگئی ہے مگر اس وقت وہ کیرئیر کی اس انتہا پر نہیں ہیں کہ انہیں ینگ ٹیلنٹ پر ترجیح دی جائے۔
 
عثمان قادر

محفلین
سنا ہے کہ فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو کیا اوورسیز پلیئرز آنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں؟؟
 
ابن توقیر

محفلین
سنا ہے کہ فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو کیا اوورسیز پلیئرز آنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں؟؟

جی اس سلسلے میں کوشش کی جارہی ہے لیکن فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔سن گن کے مطابق اوورسیز پلیئر سے کنٹریکٹ میں یہ شق رکھی جارہی ہے کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا لیکن فی الحال آفیشلی اس بارے میں کچھ کنفرم نہیں ہے۔
 
سنا ہے کہ فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو کیا اوورسیز پلیئرز آنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں؟؟
ہائے رے میرے قبلہ مبلغِ رئیسانی صاب کہاں کہاں میں انکو یاد کروں اور سراہوں۔
بقول اُنکے"فائنل ،فائنل ہوتا ہے ،خواہ اوور سیز کھلاڑی کھیلیں یا نہ کھیلیں"۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جی اس سلسلے میں کوشش کی جارہی ہے لیکن فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔سن گن کے مطابق اوورسیز پلیئر سے کنٹریکٹ میں یہ شق رکھی جارہی ہے کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا لیکن فی الحال آفیشلی اس بارے میں کچھ کنفرم نہیں ہے۔

اُن سے کہا جائے کہ "ایک میچ تو جان پر کھیل کر، کھیلنا ہی پڑے گا۔" بولو! ہاں یا نہ ؟ :) :) :)

قسم توڑنے کے لئے یہ بہت اچھی ترکیب ہے، اگر پی سی بی گھٹنے نہ ٹیکے تو۔ :)
 
ابن توقیر

محفلین
اُن سے کہا جائے کہ "ایک میچ تو جان پر کھیل کر، کھیلنا ہی پڑے گا۔" بولو! ہاں یا نہ ؟ :) :) :)

قسم توڑنے کے لئے یہ بہت اچھی ترکیب ہے، اگر پی سی بی گھٹنے نہ ٹیکے تو۔ :)

اوورسیز کھلاڑی مان ہی جائیں گے اگر سیکورٹی کی گارنٹی کے ساتھ پرکشش آفر دی جائے اور فریقِ مخالف کا دباو نہ ہو تو۔
 
حسیب

محفلین
سنا ہے کہ فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ؟؟؟
اگر یہ سچ ہے تو کیا اوورسیز پلیئرز آنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں؟؟
اس بارے میں ایک پرانی خبر

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل 2017ء کا فائنل لاہور میں کروانے کی تیاریاں کرے۔ غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو اس بات کی گارنٹی دیں کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو وہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہونگے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ لاہور میں فائنل کھیلنے کے لئے رضامند کھلاڑیوں کی ایک الگ فہرست ہوگی جس میں فرنچائز پر زور دیا جائے گا کہ وہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو فائنل پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کی کوششیں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک دن کے کھیل کا سوال ہے۔ ہم غیر ملکی آفیشلز اور کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ اس سے قبل زمبابوے کے کامیاب دورے کے موقع پر بھی پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کئے تھے، جس کی دنیا بھر میں پذیرائی کی گئی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسلز نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے تاہم آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن اور ڈیرن سیمی نے لاہور میں کھیلنے کو سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کیا ہے۔
 
حسیب

محفلین
محمد آصف اور سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت شاید اب قانونی اور اخلاقی لحاظ سے درست ہو گئی ہو لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے نہیں لگتا کہ ان کی پی ایس ایل میں شمولیت نئے آنے والوں کے لئے کوئی مثبت اشارہ ہوگی۔
سلمان بٹ کا تو تھوڑا بہت امکان ہے کہ کوئی فرنچائز خرید لے گی لیکن آصف کا مشکل ہے
 
حسیب

محفلین
سننے میں یہی آیا ہے کہ فرنچائزز کے درمیان کافی ساری ٹریڈز ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک آفیشلی تین ٹریڈز ہی کنفرم ہوئی ہیں
نمبر ایک
صہیب مقصود نے لاہور قلندر چھوڑ کر پشاور زلمی کو جائن کر لیا ہے جبکہ اس کے بدلے میں عامر یامین نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر لاہور قلندر کو جائن کر لیا ہے
نمبر دو
پاکستانی ٹیم کی موجودہ سیریز کے بیٹنگ ہیرو بابر اعظم نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جائن کر لیا ہے۔
اس کے بدلے میں کراچی نے کھلاڑی منتخب کرنے کی اپنی باری اسلام آباد کو دے دی ہے۔۔ اسلام آباد نے پچھلے سیزن میں بھی ان باریوں کے لین دین کا بہت اچھا استعمال کیا تھا
نمبر تین
سب سے بڑی ٹریڈ کرس گیل نے لاہور قلندر کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جائن کر لیا ہے
اس کے بدلے میں سہیل تنویر نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر لاہور قلندر کو جائن کر لیا ہے
 
حسیب

محفلین
اس کے علاوہ کراچی کنگز نے کمارسنگاکار کو ابھی اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے لیکن اس ٹریڈ کی تفصیلات ابھی منظر عام پہ نہیں آئیں
 
Top