نعیم سعید
محفلین
السلام علیکم!
آج اہلیان محفل کے لیے ایک تحفہ لایا ہوں۔ امید ہے سب کو پسند آئے گا۔
جی تو یہ پانچ عدد برصغیری طرز کے یونی کوڈ ’’عربی فونٹس‘‘ ہیں، جن میں ’’قرآنی‘‘ سپوٹ بھی موجود ہے، ایک خط لگیچر بیس ہے جو صرف قرآن کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔ اور باقی چار خطوط سے ہر طرح عربی عبارات بھی لکھی جاسکتی ہیں۔ ساتھ ہی ان فونٹس کے مطابق کمپوز شدہ قرآنی متن کی فائلیں بھی موجود ہیں، اور انہیں استعمال کرنے کی تفصیل بھی فونٹس کے ساتھ ہی موجود ہے۔ اس فونٹ پیک میں ان قرآنی فونٹس کے علاوہ ڈیزائن سمبل وغیرہ کے چند فونٹس بھی شامل ہیں۔
دراصل میں تو یہ فونٹس صرف آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کرنے والا ہوں، یہ ساری محنت تو ہمارے ایک بہت ہی محترم دوست ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب کی ہے، ویسے تو ابھی میں خود بھی ان کے بارے میں بہت تھوڑا جانتا ہوں، صرف چند ایک بار میل کے ذریعے ہی ان سے رابطہ ہوا ہے۔ انشاء اللہ میں ضرور کوشش کروں گا کہ مزید معلومات حاصل کر کے ان کا مکمل تعارف یہاں پیش کرسکوں۔ ابھی اس وقت تو ان کے تعارف کے لیے ان کے کیے ہوئے کام کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اہل نظر اسی سے اندازہ لگا لیں گے۔ ماشاء اللہ وہ کن صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
اشفاق نیازی صاحب کا تعلق پاکستان سے ہے اور سعودی عرب میں ’’کنگ فہد قرآن کمپلیکس‘‘ میں ہوتے ہیں، شاید فونٹ سازی کے شعبہ سے ہی وابستہ ہیں، کچھ عرصہ قبل راسخ کشمیری بھائی نے ایک خوبصورت عربی فونٹ ’’عثمان طہ نسخ‘‘ پیش کیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل لنک پر موجود:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=18708
یہ فونٹ بھی ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب ہی کا بنایا ہوا ہے۔ بلکہ ان سے میرے رابطہ کا سبب بھی ان کا یہی فونٹ ہی بنا، دراصل مجھے اسی فونٹ کے بولڈ ورژن کی تلاش تھی، کوشش کے باوجود کہیں سے نہ ملا، راسخ بھائی کے فورم نے ان کے نام کا پتہ چلا اور ایک اور فورم سے ان کا ای میل ایڈریس ملا، یوں رابطہ کے دو دن بعد جناب نے ’’عثمان طہ‘‘ فونٹ کا بولڈ ورژن بھی مہیا کر دیا۔ اور ان شاء اللہ عن قریب ’’عثمان طہ‘‘ فونٹ کا ’’قرآنی‘‘ ورژن بھی پیش کرنے والے ہیں۔ جس سے متعلق تفصیل درج ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہے:
http://fonts.qurancomplex.gov.sa/
دو دن پہلے قرآنی فونٹ بنانے کے سلسلے میں کچھ مشورہ کے لیے ان سے رابطہ کیا تو ’’اشفاق صاحب‘‘ نے حوصلہ افزائی اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان خوب صورت فونٹس کا ’’ہدیہ‘‘ بھی دیا، جنہیں دیکھ کر مجھ سے رہا نا گیا اور میں نے ان سے ان فونٹ کو محفل پر عام کرنے کی اجازت چاہی، الحمد للہ انہوں نے خوشی کے ساتھ اجازت دے دی۔
فونٹس کے چند اسکرین شاٹس:
اور اب یہ قرآنی فونٹس ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب کی طرف سے میرے ذریعہ قبول اہلیان محفل قبول فرمائیں۔ چیک کریں اور پھر اپنی رائے بھی دیں:
http://dl.dropbox.com/u/2483063/QCS Quran.rar