یعنی رزلٹ اس بار فٹ نہیں آیا آپ پر ۔۔۔۔۔۔ ویسے آپ اچھا کرتیں ہیں باجو بھول جاتی ہیں ۔یاد رکھ کے کرنا بھی کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔ میری شاید یادداشت اچھی ہے جو یاد رہتا ہے سب بھولتی نہیں ۔۔
بات یاداشت کی نہیں ہے سارہ ،۔ ۔ میرا دل سخت نہیں ہے میں معاف کر کے بھول جایا کرتی ہوں ۔۔ کہ جو لوگ ہمیں دکھُ دیتے ہیں ۔ ۔۔ ہرٹ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔تکلیف دیتے ہیں ۔ ۔ وہ ہرگز ہمارے دوست نہیں ہوسکتے ۔ اور جو دکھُ دیتے ہیں ہرٹ کرتے ہیں وہ ہمارے لئے اجنبی ہی ہوئے ۔ تو بہتر ہے معلوم ہونے پر ان سے دامن بچا لیا جائے اور خود کو ایسیوں سے دور کرلیا جائے ۔ اور بھولُ جانا بہتر کہ وہ اس قابل نہیں ہوتے کہ یاد رکھے جائے ۔