بر صغیر کے جینیاتی نسب کے بارے میں اہم ترین ریسرچ ۲ سال پہلے
نیچر میں چھپی تھی۔
پروفیسر رائک اور ان کے ساتھیوں کا پیپر تھا Reconstructing
Indian population history۔ اس پیپر میں انہوں نے ثابت کیا کہ بر صغیر کے زیادہ تر لوگ (شمال مشرقی انڈیا وغیرہ کو چھوڑ کر) انہیں دو قدیم آبادیوں سے جوڑا جا سکتا ہے۔ تمام گروہوں میں ان دونوں قدیم آبادیوں کا کچھ تناسب ہے۔
ایک قدیم آبادی آبائ جنوبی انڈین کہی جا سکتی ہے۔ یہ جنوب مشرقی ایشیائ آبادیوں سے کچھ ملتے لوگ تھے مگر ان اور یورپین سے کافی مختلف بھی تھے۔ آجکل یہ قدیم آبادی خالص شکل میں موجود نہیں ہے۔ ان کے قریب ترین گروہ انڈامان جزائر کا اونگ قبیلہ ہے۔
دوسری قدیم آبادی آبائ شمالی انڈین کہی جا سکتی ہے۔ یہ لوگ مغربی ایشیا اور پورپ کے لوگوں سے کافی ملتے تھے۔ ڈیوڈ رائک انہیں جرمنی اور برطانیہ کے لوگوں سے قریب بتاتا ہے مگر میرا اور کچھ دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ آبائ شمالی انڈین مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے لوگوں سے زیادہ ملتے تھے۔
اگرچہ ہم نے آبائ آبادیوں کو شمالی اور جنوبی انڈیا میں تقسیم کیا مگر برصغیر کے لوگوں میں دونوں آبائ جینز پائ جاتی ہیں۔ جنوبی ہندوستان کے قبائلیوں میں آبائ جنوبی انڈین نسب کا تناسب سب سے زیادہ ہے یعنی ۶۰ فیصد تک جبکہ شمال مغربی ہندوستان اور پاکستان میں آبائ شمالی انڈین نسب زیادہ ہے زیادہ سے زیادہ ۸۰ فیصد تک۔
اب
مختلف گروہوں کا پرنسپل کمپوننٹ انالسس دیکھتے ہیں:
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ تر انڈین گروہ قریباً ایک ترچھی لائن میں ہیں۔ اوپر جنوبی ہندوستان کے لوگ اور نیچے شمالی مغربی ہندوستان کے۔
اسی گراف کو اگر ذرا زوم کر کے دیکھا جائے تو
یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جغرافیائ فرق کے علاوہ ایک اور اہم چیز ذات بھی ہے۔ اونچی ذات کے لوگوں میں آبائ شمالی انڈین کا تناسب نیچی ذات والوں سے کچھ زیادہ ہے۔ مگر پھر بھی جنوبی انذیا کے برہمنوں میں آبائ شمالی انڈین نسب کا تناسب شمالی ہندوستان کی نچلی ذاتوں سے کم ہے۔
اس کے علاوہ کچھ ہندوستانی گروہ مشرقی ایشیا یعنی تبت، چین، برما وغیرہ کے لوگوں سے کچھ ملتے ہیں۔ یہ وہ گروہ ہیں جو گراف میں ایک لائن میں نہیں۔
جو گروہ اس گراف میں شامل تھے وہ انڈیا میں کہاں رہتے ہیں آپ
اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
بر صغیر کی آبادیوں کا آبائ شمالی انڈین (ANI) تناسب
یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہاں آپ دیکھیں گے کہ اگرچہ پٹھان ایک ایرانی زبان بولتے ہیں اور سندھی ایک انڈو آریائ زبان مگر ان دونوں گروہوں کے آبائ شمالی انڈین اور آبائ جنوبی انڈین تناسب میں کوئ خاص فرق نہیں ہے۔ پٹھان بھی شمال مغربی بر صغیر کی باقی آبادیوں جیسے ہیں اور ایرانیوں یا وسط ایشیا کے لوگوں سے کافی مختلف۔ یہی چیز آپ
اس گراف میں دیکھ سکتے ہیں
اس پیپر کے بنیادی اصولوں کو لیکر ہی میں نے
اپنا کام کیا ہے جس پر مزید روشنی جلد ڈالنے کی کوشش کروں گا۔