تازہ کیفیت نامے

سُونے پنگھٹ کا کوئی درد بھرا گیت تھے ہم
شہر کے شور میں کیا تجھ کو سنائی دیتے

منوررانا
علی وقار
علی وقار
بہت عرصے بعد ایسا عمدہ شعر پڑھنے کو ملا۔ سلامت رہیں معان بھائی۔
علی وقار
علی وقار
ان سسکتے ہوئے رشتوں کے کہاں تھے قائل
ورنہ ہم ۔۔۔۔ اور تجھے داغ جدائی دیتے
کیسے لوگ تھے۔ لاہور میں رہے تو دلی کو یاد کرتے رہے اور لاہور سے اٹھ کر کراچی گئے تو لاہور کو یاد کرتے رہے۔ ہائے۔
بیٹیاں ، جنت کی ٹکٹیں!!!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو لڑکیوں کی پرورش وتربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے“۔ (یہ کہہ کر) آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا لیا۔(صحیح مسلم و سنن ترمذی)۔
گویا بیٹیاں جنت کی ٹکٹیں ہیں، جو اچھی تربیت اور حسن سلوک سے کنفرم ہو جاتی ہیں۔۔۔سبحان اللہ۔
images
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبَّ عَمَلَ يُقَرِّبُنِي أِلَی حُبَّكَ

اے اللّٰه میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں، اور اُس کی محبت کا جو تجھ سے محبت رکھتا ہے، اور اُس عمل کی محبت کا جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی ، مذکورہ دعا کا مستند حوالہ ابھی مجھے نہ مل سکا لیکن اسی سے ملتی جلتی ایک اور دعا حدیث سے نقل رہا ہوں یہ دیکھیے۔
اور عمل کے ل کو بھی میں چیک کر لیتا ہوں۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
/1490- وعن أَبي الدَّرداءِ ، قَالَ: قَالَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: كانَ مِن دُعاءِ دَاوُدَ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: "اللَّهمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعمَل الَّذِي يُبَلِّغُني حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعل حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِن نَفسي، وأَهْلي، ومِن الماءِ البارِدِ روَاهُ الترمذيُّ وَقَالَ: حديثٌ حسنٌ.
جاسمن
جاسمن
میں اپنی "حصن حصین" سے چیک کر کے دیکھتی ہوں۔
اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ ‏"‏‏.‏
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جہنم کی آگ سے بچو، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی، اور اگر یہ بھی نہ ملے تو اچھی بات کے ذریعے۔۔۔
(متفق علیہ)
زہرِ غم، میں نے پیا، اِس کا گلہ کوئی نہیں!
"عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ، قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَوْلَی النَّاسَ بِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُ ھُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً". (رواہ الترمذی)
حضرت عبداللہ ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رحمت عالم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر کثرت سے درود پڑھتے ہوں گے۔۔۔
(سنن ترمذی)
جاسمن
جاسمن
اللہ ہمیں بھی ان میں شامل کرے اور اس کے لیے کوشش کی توفیق دے۔ آمین!
ثم آمین!
خوشیاں ہمیشہ چھوٹٰی چھوٹی ہوتی ہیں لیکن یہی کافی ہوتی ہیں
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک آپ اور آپ کے پیاروں کو چھوٹی چھوٹی اور بڑی بڑی بے شمار خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین! ثم آمین!
ریگستان میں گھاس لگائے بیٹھے ہیں
ہم بھی کیسی آس لگائے بیٹھے ہیں!
علی وقار
علی وقار
احسن بھائی، شعر تو خوب ردھم میں ہے مگر ایک مشکل آن پڑی ہے۔ اگر گھاس لگ گئی ہے تو پھر آس کس بات کی؟ بارش وغیرہ ہوئی ہو گی تبھی گھاس اُگی۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
یوں سمجھ لیں کہ گھاس بس ابھی ابھی بوئی گئی ہے ۔۔۔ :)
Top