تازہ کیفیت نامے

ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو ۔۔۔ رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو ۔۔۔ شہرتؔ بخاری
دانہء خال تو آن روز کہ دیدم گفتم
دام زلف تو کند صید بدین دانہ مرا
۔۔۔۔عماد الدین نسیمی ۔۔۔۔
سیما علی
سیما علی
دانهٔ خالِ تو آن روز که دِیدَم گُفتَم
دامِ زُلفِ تو کُنَد صَید بدین دانه مرا
(سیِّد عِمادالدّین نسِیمی)
میں نے جِس روز تُمہارے تِل کا دانہ دیکھا تو کہا کہ تُمہاری زُلف کا جال اِس دانے کے ذریعے سے مُجھ کو شِکار کر لے گا!۔۔
(مُتَرجِم: حسّان خان اباسِینی)
موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلے، گھر تو آخر اپنا ہے

یومِ آزادی مبارک :)
وچھوڑے دے میں صدمے روز جھلّاں یا رسول اللہ
کراں میں تیریاں دن رات گلّاں یا رسول اللہ
ہوائے وگدی اے لے جا مدینے اتھرو میرے
تے آکھیں ہور کی میں نذر گھلّاں یا رسول اللہ
(محمد علی ظہوری)
ہجرت کرنا سنت ہے لیکن دین وایمان کی حفاظت کے لیے، ناکہ اپنے اور اپنی نسلوں کے دین وایمان کو داؤ پر لگانے کے لیے۔ ۔۔
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک ہی ہمارے لیے بہترین فیصلے کر سکتا ہے۔ انسان تو بے شک خسارے میں ہے۔
جیسے بیگانے سے اب ملتے ہو ویسے ہی سہی
آؤ تو چار گھڑی میرے مقابل بیٹھو

فیض احمد فیض
فرخ منظور
فرخ منظور
گرچہ مل بیٹھیں گے ہم تم تو ملاقات کے بعد
اپنا احساسِ زیاں اور زیادہ ہو گا
محمداحمد
محمداحمد
خوبصورت نظم ہے یہ فیض صاحب کی۔
درخت کرتے نہیں اس لئے امید وفا
وہ جانتے ہیں پرندوں کے پر نکلتے ہیں

کلدیپ کمار
سُونے پنگھٹ کا کوئی درد بھرا گیت تھے ہم
شہر کے شور میں کیا تجھ کو سنائی دیتے

منوررانا
علی وقار
علی وقار
بہت عرصے بعد ایسا عمدہ شعر پڑھنے کو ملا۔ سلامت رہیں معان بھائی۔
علی وقار
علی وقار
ان سسکتے ہوئے رشتوں کے کہاں تھے قائل
ورنہ ہم ۔۔۔۔ اور تجھے داغ جدائی دیتے
کیسے لوگ تھے۔ لاہور میں رہے تو دلی کو یاد کرتے رہے اور لاہور سے اٹھ کر کراچی گئے تو لاہور کو یاد کرتے رہے۔ ہائے۔
بیٹیاں ، جنت کی ٹکٹیں!!!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو لڑکیوں کی پرورش وتربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے“۔ (یہ کہہ کر) آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا لیا۔(صحیح مسلم و سنن ترمذی)۔
گویا بیٹیاں جنت کی ٹکٹیں ہیں، جو اچھی تربیت اور حسن سلوک سے کنفرم ہو جاتی ہیں۔۔۔سبحان اللہ۔
images
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبَّ عَمَلَ يُقَرِّبُنِي أِلَی حُبَّكَ

اے اللّٰه میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں، اور اُس کی محبت کا جو تجھ سے محبت رکھتا ہے، اور اُس عمل کی محبت کا جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی ، مذکورہ دعا کا مستند حوالہ ابھی مجھے نہ مل سکا لیکن اسی سے ملتی جلتی ایک اور دعا حدیث سے نقل رہا ہوں یہ دیکھیے۔
اور عمل کے ل کو بھی میں چیک کر لیتا ہوں۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
/1490- وعن أَبي الدَّرداءِ ، قَالَ: قَالَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: كانَ مِن دُعاءِ دَاوُدَ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: "اللَّهمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعمَل الَّذِي يُبَلِّغُني حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعل حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِن نَفسي، وأَهْلي، ومِن الماءِ البارِدِ روَاهُ الترمذيُّ وَقَالَ: حديثٌ حسنٌ.
جاسمن
جاسمن
میں اپنی "حصن حصین" سے چیک کر کے دیکھتی ہوں۔
اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ ‏"‏‏.‏
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جہنم کی آگ سے بچو، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی، اور اگر یہ بھی نہ ملے تو اچھی بات کے ذریعے۔۔۔
(متفق علیہ)
Top