وچھوڑے دے میں صدمے روز جھلّاں یا رسول اللہ
کراں میں تیریاں دن رات گلّاں یا رسول اللہ
ہوائے وگدی اے لے جا مدینے اتھرو میرے
تے آکھیں ہور کی میں نذر گھلّاں یا رسول اللہ
(محمد علی ظہوری)
بیٹیاں ، جنت کی ٹکٹیں!!!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو لڑکیوں کی پرورش وتربیت کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہو گئیں تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے“۔ (یہ کہہ کر) آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو آپس میں ملا لیا۔(صحیح مسلم و سنن ترمذی)۔
گویا بیٹیاں جنت کی ٹکٹیں ہیں، جو اچھی تربیت اور حسن سلوک سے کنفرم ہو جاتی ہیں۔۔۔سبحان اللہ۔