مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

محمدصابر

محفلین
تعبیر سسٹربہت اچھا کیا پھر سے یہ سلسلہ شروع کر کے ۔۔۔ :) سعود بھیا کو گھیرا کیسے آپ نے پہلے یہ بتائیے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ یہ تو مانتے ہی نہیں تھے مہمان بننے کے لئے ۔۔۔ :battingeyelashes:
آپ کو کس نے کہا کہ اس دھاگے میں سعود بھائی کو کسی نے گھیرا ہوا ہے؟ یہ دھاگہ تو یہ بتا رہا ہے سارے محفلین کو سعود بھائی نے گھیرا ہوا ہے۔ :) ابھی جتنے دن یہ دھاگہ گرما گرم رہے گا۔ آپ دیکھیں گی کہ ان کا اس میں ایک بھی مراسلہ نہیں ہے۔ :(
 

سارہ خان

محفلین
آپ کو کس نے کہا کہ اس دھاگے میں سعود بھائی کو کسی نے گھیرا ہوا ہے؟ یہ دھاگہ تو یہ بتا رہا ہے سارے محفلین کو سعود بھائی نے گھیرا ہوا ہے۔ :) ابھی جتنے دن یہ دھاگہ گرما گرم رہے گا۔ آپ دیکھیں گی کہ ان کا اس میں ایک بھی مراسلہ نہیں ہے۔ :(
ہاہاہاہا محفل ان کے گھیرے میں ہے تو محفلین بھی ۔۔۔۔ اب اتنی اہمیت مل رہی ہے تو نخرے تو دکھائیں گے نہ :p آجائیں گے تھوڑا انتظار کروا کر ۔۔ وڈے لوگوں کی وڈی باتیں ۔۔ :p:battingeyelashes:
 
۔اگرچہ انہوں نے پی ایم،پی ایم کھیلتے ہوئے تمام تر دفاع اُسی موڈیٹر کا کیا لیکن میری شکایت جو کہ مبنی برحق تھی اس کو ضرور سنا۔۔۔ ۔بعد میں اُس پر ایکشن لیا یا نہ لیا وہ ایک الگ بات ہے لیکن بہرحال میری شکایت سُنی ضرور۔۔۔ ۔۔
یہ پی ایم پی ایم کونسا کھیل ہے۔۔۔:D
 
بھئی ہمیں بتایا گیا تھا کہ جسے مہمان بنایا جائے وہ درمیان میں کچھ نہیں کہتے۔ جب مہمان داری کا دورانیہ تمام ہو جائے تب ایک اختتامی قسم کی پوسٹ کرتے ہیں اسی لیے ہم خاموش تھے۔ اول تو کچھ "سازشی دماغوں" نے باوجود لاکھ منع کرنے اور عذر بیان کرنے کے ہماری ایک نہ سنی اور ہمیں کانٹوں پر گھسیٹا گیا۔ اب اس وقت صرف یہ لکھنے کے لئے جگایا گیا ہے کہ "ہمیں لکھنے کے لئے گہری نیند سے جگایا گیا ہے۔" جبکہ حال ایں است کہ رات " ایک دشمن "نے نیند کے ابتدائی دور میں جگا کر دو ڈھائی گھنٹے۔۔۔ ۔۔۔ (چھوڑیں بات پوری نہیں کرتے!) :) :) :)
 

ابو یاسر

محفلین
سعود بھائی ایک بہت ہی ملنسار شخصیت کا نام ہے، وہ مقام جہاں وہ فائز ہیں بہتوں کو دیکھا کہ وہ ہوا میں اڑنے لگ جاتے ہیں یا اپنے ضلعے جوار والوں کو بھول جاتے ہیں مگر سعود بھائی (اللہ انہیں ہمیشہ ایسا ہی رکھے) ایسے تمام چیزوں سے کافی دور ہیں اور صرف وہی نہیں ان بڑے بھائی کا بھی حال ایسا ہی ہے۔
چاہے کتنی بھی ٹینشن ہوآپ کو ان کامسکراتا ہوا ٹریڈ مارک ہمیشہ دیکھنے کو ملے گا :)
مجھے کوڈنگ یا کوئی اور دشواری ہوتی ہے تو ان سے بس کہہ دو جواب نہ دے سکیں (ٹائم کی وجہ سے) تو جواب کی راہ ضرور دکھلا دیتے ہیں
اس بار دہلی آئے تو ملاقات کی ویرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ، گو کہ ہمارے ہی یہاں ان کا بچپن گذرا تھا مگر تھینکس ٹو اردو محفل جس نے مجھے اس گہرنایاب سے ملا دیا۔
اردو اور اردو محفل سے محبت نے موصوف کو راتوں کی نیند کم کر دی ہے بدلے میں ہمیں بھی تو کچھ کرنا چاہیے تھا ، بیمار ہونے کو باوجود ممبئی سے دہلی تک کا سفر ان کی محبتوں کا ہی نتیجہ تھی۔
اللہ انہیں دن دونی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین
 

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے تو میں اظہارِ خیال کے کسی بھی دھاگے سے دور ہی رہتی ہوں لیکن اب ہمارے بھائی کی بات ہے تو ہم حاضر ہیں

1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
جوان بابا :) پُرشفقت

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)​
بالکل ویسے ہی

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)​

مجھے اپنا نام اُردو میں تبدیل کروانا تھا تب ہی پہلی بار بات ہوئی۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)​
اپنائیت
 

سعادت

تکنیکی معاون
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

سعود کو دیگر خواتین اراکین سے پدرانہ گفتگو ("بٹیا رانی") کرتے دیکھ کر پہلا تاثر تو یہی تھا کہ اتنے پُر شفقت الفاظ استعمال کرتے یہ حضرت شاید اعجاز (الف عین) صاحب کے کوئی ہم عمر دوست ہیں۔ ایک شفیق شخصیت کے اس تاثر میں ابھی تک (سوائے عمر کی تصحیح کے) کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)

شاید اردو کے مونوسپیس فونٹس کے متعلق بات چیت ہوئی تھی، لیکن صحیح طرح یاد نہیں۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
کسی بھی کام یا سوال پر بروقت ریسپانڈ کرتے ہیں۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے

(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
ابھی تک تو نہیں سیکھا، لیکن وقت کی بہترین مینیجمنٹ کرنے کے گُر ضرور سیکھنا چاہوں گا۔ :)
 

رانا

محفلین
محفل پر اللہ کے فضل سے بہت سے علم دوست اور انسان دوست احباب موجود ہیں۔ اور جس طرح چمن میں جائیں تو رنگ رنگ کے پھولوں کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہر ایک اپنی جگہ پر ایسا نگینہ کی طرح فٹ ہے کہ فرق کرنا مشکل ہوتا ہے کس کی وجہ سے گلشن، گلشن نظر آتا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض کی بات ہی اور ہوتی ہے کہ وہ جہاں جائیں نمایاں نظر آتے ہیں۔ محفل پر مجھے دو شخصیات ایسی ہی نظر آتی ہیں کہ جن کے دم سے محفل، محفل لگتی ہے۔ ایک سعود ابن سعید بھائی اور دوسرے محمد وارث بھائی۔ میں نے تو خیر محفل کو بہت بعد میں جوائن کیا لیکن کبھی سوچتا ہوں کہ ان دونوں کے جوائن کرنے سے پہلے محفل کا کیا رنگ ہوتا ہوگا۔ پھر خیال آتا ہے کہ محفل تو پہلے بھی محفل ہی تھی لیکن ان دونوں کے آنے کے بعد محفل کو صحیح معنوں میں چار چاند لگے ہیں۔ سعود بھائی کے بارے میں جو بات سب نے محسوس کی وہ واقعی ہے کہ اتنا سدا بہار خوش مزاج بندہ اگر رئیل لائف میں دوست بن جائے تو کیسا مزا آئے۔ خیر محفل پر تو دوست ہیں ہی۔ اور پھر کسی معاملے میں رائے کی پختگی، یہ بات ایسی ہے کہ جس بندے میں ہو وہ ہیرا ہوتا ہے۔ اور غیر جانبداری کے تو کیا کہنے، یہ ایک اور ہیروں میں تولنے والی بات ہے۔ اور جو بات مجھے انسپائر کرتی ہے وہ یہ کہ ایسی ہیرے جیسی خوبیاں سر کے بال سفید کرنے کے بعد تو بہت سوں میں آجاتی ہیں لیکن ان میں نوجوانی میں ہی بدرجہ اتم موجود ہیں اسکا مطلب یہ ہے یہ خوبیاں ان کی فطرت میں ہی موجود ہیں۔ اور یہ بات ایسی ہے کہ کسی کو یہ خطرہ نہیں ہوسکتا کہ کسی موقعے پر کوئی جذباتی پن ان کی خوبیوں کو بہا لے جاسکتا ہے کیونکہ فطرت میں موجود خوبیاں ایسے طوفانوں میں بھی قائم رہتی ہیں۔ اور اتنی ہیروں جیسی خوبیاں جس بندے میں ہوں تو خود سوچیں ایسے بندے کو ہیرا نہ کہا جائے۔
 
Top