1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
سعود بھائی کے بارے میں جیسا سوچا تھا، اس سے بڑھ کر پایا، ویسے شروع میں، میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ کوئی بابا جی ہیں اور اپنی جوانی کی تصویر لگائے بیٹھے ہیں، لیکن جب بھیا سے بات ہوئی تو آئی واز شاکڈ ود دا وائس کہ ہائے یہ تو بالکل بھی بڈھے نہیں ہیں بلکہ میرے جیسے ہیں انگلش میں بات کرتے ہیں زیادہ۔۔ ان دنوں اردو میں ہمارا حال کچھ خاص اچھا نہیں تھا۔۔ ہی ہی ہی بقول کچھ لوگوں کے ہم اردو انگلش ایکسینٹ میں بولتے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہی
2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
میرے تعارف والے تھریڈ میں بھیا نے مجھے اتنےےےے پیار سے ویلکم کیا تھا جیسے کب سے جانتے ہیں مجھے۔ اس کے بعد میرے انٹرویو میں بھی بھیا نے بہت سارے سوالوں کا جواب میرے بی ہاف دیا تھا۔۔ بھیا سے فون پر بھی بہت بار بات ہوئی۔۔ ہمیشہ بہت پیار سے بات کی۔ بالکل ایک بڑے بھائی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں
3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
سعود بھائی کی ایسی کون سی بات ہے جو اچھی نہیں لگ سکتی۔۔ اتنے پولائٹ اور سوئیٹ ہیں۔ کبھی غصہ نہیں کرتے۔ اس وقت بھی اسمائل دیتے ہیں جب اندر سے کتنے پریشان بھی ہوں اپنی تکلیف یا ٹینشن کو وہ کسی پر نہیں اتارتے۔ ایک بہت اچھے منظم ہیں، کس چیز کو کس طرح ڈیل کرنا ہے، بہت اچھے سے جانتے ہیں، ان کی یہ عادت میں بھی اڈاپ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
۔۔ سعود بھائی کی اسمائیلز تو میری فیورٹ ہیں۔ جب نہ ملیں تو ٹینشن ہوتی ہے کہ یہ کیا آج سعود بھائی کا مراسلہ اسمائیلی کے بغیر ویسے ایسا ہوتا تو بہت کم ہے۔۔ پوری اسمائیل فیکٹری ہیں سعود بھیا۔۔ ہی ہی ہی ہی
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
ایک اچھا دوست، بھائی، سہیلی اور کبھی کبھار بابا بھی بن جاتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، لیکن سعود بھائی ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح ہمیشہ ساتھ رہے اور ہیں۔ جب بابا کو کھویا تو لگتا تھا کہ بس وقت ایک جگہ تھم گیا ہے اور اب شاید میں کبھی زندگی میں مسکرا نہیں پاؤں گی، کبھی ہنس نہیں سکوں گی لیکن گھر والوں کے ساتھ ساتھ بھیا نے مجھے دوبارہ سے ہنسنا سکھایا، مجھے لگتا تھا کہ اب میں کچھ کر نہیں پاؤں گی بس اب میرے ہونے کا کوئی مقصد نہیں تب سعود بھیا تھے جنہوں نے مجھے احساس دلایا کہ نہیں، وقت رکتا نہیں،بس جانے والے چلے جاتے ہیں، ہمیں زندگی کو جینا پڑتا ہے ان رشتوں کے لیے جو ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ اس کے لیے میں سعود بھائی کو تھینک یو کبھی نہیں بولوں گی کیونکہ ایک بہن ہونے کے ناطے یہ میرا حق تھا اور سعود بھائی نے یہ حق ادا کر دیا۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سعود بھائی مجھے اکثر کہتے ہیں کہ بٹیا دوسروں کا خیال رکھتے رکھتے خود کو اگنور مت کیا کریں۔۔ آج وہی بات میں بھیا سے کہتی ہوں کہ بھیا جیسا ہم سب آپ کے لیے امپورٹنٹ ہیں، جیسے آپ کو ہم سب کا خیال ہے ویسے ہمیں بھی ہے۔ اس لیے آپ ہمارا خیال رکھتے ہوئے خود کو مت بھول جایا کریں۔ ٹائم پہ سویا کریں اور کھانا بھی ٹائم پر اچھے سے کھایا کریں ۔۔ ہی ہی ہی یہ آخری والی نصیحت بدلہ لینے کے لیے ہے بھیا
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
ویسے سعود بھیا سے کیا فرمائش کرنی کیونکہ وہ تو اکثر باتیں فرمائش کرنے سے پہلے ہی پوری کر دیتے ہیں، اس لیے اس والے سوال کو تو ہم اسکپ کر دیتے ہیں جیسا اکثر اپنا لنچ اسکپ کر دیا کرتے ہیں