مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

ميں جب شروع ميں گوگل ميں كسي ارودو پروگرام كي تلاش ميں تها ۔۔ اور انهي دنوں ميرا يونيورسٹي كے ضمني امتحانات هونے كو تهے ۔۔ اور ڈھونڈتے ڈھونڈٹے ميں آخر كار ميں ااس محفل ميں كسي طرح پهنچ هي گيا
ميں حيران اور پريشان تها ۔ كه اب كيا كرو ۔۔ اور آداب محفل سے واقف بهي نهيں تها ۔۔ كيونكه ميں ميں جس سر زمين سے تعلق ركهتا هو وهاں اكثر لوگ جذباتي اور جوبيس گهنٹے غصے ميں هوتے هيں ۔۔
تو مجھ پر بهي ان كا اثر كافي حد تك تها ۔۔
ميں كچھ اونٹ پٹانگ لكهنے لگا تها ۔۔
تو اسي موصوف نے جس انداز سے مجهے سمجھايا كه ميرا نظريه هي تبديل هوگيا تها ۔۔ اتني محبت اور بهائي چارگي تهي ۔۔ ان كے انداز ميں كه سوچ بهي نهيں سكتا تها ۔۔۔
يه ميري پوري تقرير سنتا تها ۔۔ جس ميں كافي الفاظ جذباتي هوتے تهے ۔۔ ليكن اس كے انداز گفتگو نے مجهے كافي متاثر كيا تها ۔۔
ميں اكثر رات كو آتا هو ۔۔
ميں هميشه اس موصوف كو پاتا هو
ميرے خيال ميں اس گروپ ميں دو شخصيت ايسي هے جس نے مجھے هميشه محبت اور پيار سے بات كي ۔۔
ايك شمشاد بهائي
اور سعود بهائي ۔۔
ميں آخر ميں يهي كهتا هو كه وقت گذر جاتي هيں ليكن انسان كا اخلاق هميشه ياد رهتا هے ۔۔
الله تعالى آپ دونوں شخصيات كو هميشه خوش اور آباد ركهے ۔۔ خصوصاًُ ۔۔ اور باقي حضرات عموما ًُ آميں ثم آمين
 

مقدس

لائبریرین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

سعود بھائی کے بارے میں جیسا سوچا تھا، اس سے بڑھ کر پایا، ویسے شروع میں، میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ کوئی بابا جی ہیں اور اپنی جوانی کی تصویر لگائے بیٹھے ہیں، لیکن جب بھیا سے بات ہوئی تو آئی واز شاکڈ ود دا وائس کہ ہائے یہ تو بالکل بھی بڈھے نہیں ہیں بلکہ میرے جیسے ہیں انگلش میں بات کرتے ہیں زیادہ۔۔ ان دنوں اردو میں ہمارا حال کچھ خاص اچھا نہیں تھا۔۔ ہی ہی ہی بقول کچھ لوگوں کے ہم اردو انگلش ایکسینٹ میں بولتے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہی


2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)

میرے تعارف والے تھریڈ میں بھیا نے مجھے اتنےےےے پیار سے ویلکم کیا تھا جیسے کب سے جانتے ہیں مجھے۔ اس کے بعد میرے انٹرویو میں بھی بھیا نے بہت سارے سوالوں کا جواب میرے بی ہاف دیا تھا۔۔ بھیا سے فون پر بھی بہت بار بات ہوئی۔۔ ہمیشہ بہت پیار سے بات کی۔ بالکل ایک بڑے بھائی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)

سعود بھائی کی ایسی کون سی بات ہے جو اچھی نہیں لگ سکتی۔۔ اتنے پولائٹ اور سوئیٹ ہیں۔ کبھی غصہ نہیں کرتے۔ اس وقت بھی اسمائل دیتے ہیں جب اندر سے کتنے پریشان بھی ہوں اپنی تکلیف یا ٹینشن کو وہ کسی پر نہیں اتارتے۔ ایک بہت اچھے منظم ہیں، کس چیز کو کس طرح ڈیل کرنا ہے، بہت اچھے سے جانتے ہیں، ان کی یہ عادت میں بھی اڈاپ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ :)۔۔ سعود بھائی کی اسمائیلز تو میری فیورٹ ہیں۔ جب نہ ملیں تو ٹینشن ہوتی ہے کہ یہ کیا آج سعود بھائی کا مراسلہ اسمائیلی کے بغیر ویسے ایسا ہوتا تو بہت کم ہے۔۔ پوری اسمائیل فیکٹری ہیں سعود بھیا۔۔ ہی ہی ہی ہی

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)

ایک اچھا دوست، بھائی، سہیلی اور کبھی کبھار بابا بھی بن جاتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، لیکن سعود بھائی ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح ہمیشہ ساتھ رہے اور ہیں۔ جب بابا کو کھویا تو لگتا تھا کہ بس وقت ایک جگہ تھم گیا ہے اور اب شاید میں کبھی زندگی میں مسکرا نہیں پاؤں گی، کبھی ہنس نہیں سکوں گی لیکن گھر والوں کے ساتھ ساتھ بھیا نے مجھے دوبارہ سے ہنسنا سکھایا، مجھے لگتا تھا کہ اب میں کچھ کر نہیں پاؤں گی بس اب میرے ہونے کا کوئی مقصد نہیں تب سعود بھیا تھے جنہوں نے مجھے احساس دلایا کہ نہیں، وقت رکتا نہیں،بس جانے والے چلے جاتے ہیں، ہمیں زندگی کو جینا پڑتا ہے ان رشتوں کے لیے جو ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ اس کے لیے میں سعود بھائی کو تھینک یو کبھی نہیں بولوں گی کیونکہ ایک بہن ہونے کے ناطے یہ میرا حق تھا اور سعود بھائی نے یہ حق ادا کر دیا۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سعود بھائی مجھے اکثر کہتے ہیں کہ بٹیا دوسروں کا خیال رکھتے رکھتے خود کو اگنور مت کیا کریں۔۔ آج وہی بات میں بھیا سے کہتی ہوں کہ بھیا جیسا ہم سب آپ کے لیے امپورٹنٹ ہیں، جیسے آپ کو ہم سب کا خیال ہے ویسے ہمیں بھی ہے۔ اس لیے آپ ہمارا خیال رکھتے ہوئے خود کو مت بھول جایا کریں۔ ٹائم پہ سویا کریں اور کھانا بھی ٹائم پر اچھے سے کھایا کریں ۔۔ ہی ہی ہی یہ آخری والی نصیحت بدلہ لینے کے لیے ہے بھیا :p


6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

ویسے سعود بھیا سے کیا فرمائش کرنی کیونکہ وہ تو اکثر باتیں فرمائش کرنے سے پہلے ہی پوری کر دیتے ہیں، اس لیے اس والے سوال کو تو ہم اسکپ کر دیتے ہیں جیسا اکثر اپنا لنچ اسکپ کر دیا کرتے ہیں:rollingonthefloor:
 

hania khan

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے
پر ہم ابھی یہاں کسی کو نہیں جانتے

سعود بھائی سے سوال ہے
1۔ ہاتھ پیلے کرنے اور منہ لال کرنے میں کیا بات مشترک ہے ؟؟
2۔ کوا اگر دیوار پر بولتا ہے تو گھر میں مہماں کیوں آجاتے ہیں ؟؟
3۔ دن میں تارے نطر آنے سے کیا مراد ہے

سوال تو اور بھی بہت سے ہیں پر انکا جواب آجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
لوگوں نے یہاں پر سعود بھائی کی تعریف کے پل باندھے ہوئے تھے۔ میں نے سوچا سعود بھائی کو پکڑا جائے۔ ہمیں بھی تو پتا چلے کہ وہ کتنے شفیق ہیں۔
ویسے بھی میں میٹھی چھری چلانے کا عادی مجرم ہوں۔ پر انہوں نے جس شفقت سے مجھے جوابات دیے۔ اس سے یہی ثابت ہوا لوگ صحیح کہتے ہیں ان کے بارے میں۔
حالانکہ میں نے حتی الامکان کوشش کی تھی کہ کوئی تلخی پیدا ہو۔ اور میں ویسے بھی "First Impression is The Last Impression" کا قائل ہوں۔

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
مہینہ بھر پہلے کسی دھاگے میں "چاند بابو" کے ذکر پر ان سے بات چیت ہوئی تھی۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
ان کی حاضر جوابی۔ کیوں کہ یہ ہماری مشتر کہ عادت ہے۔ :):):)

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے۔
یہ کہ مسلسل آن لائن رہنا چاہیے۔ :):):)
اس قلیل عرصے میں تو ان سے یہی سیکھا ہے کہ انسان کو نرم مزاج اور شفیق ہونا چاہیے۔ آگے چل کر مزید اچھا سیکھنے کو ملے گا۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
وہی مشورہ دوں گا جو بارہ دری کے دھاگے میں بھی دے چکا ہوں۔ "ریزرو" والی بات پہ۔:):):)

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
یہ سوال رکھ لیتا ہوں سنبھال کر۔ پھر کسی صحیح موقع پر استعمال کروں گا۔ ابن سعید بھائی آپ پر ادھار ہے یہ سوال۔ :):):)
 
السلام علیکم
ایک پرانا سلسلہ جسے پھر سے شروع کرنے کے لیے پہلے زین نے کہا تھااور ا ب مقدس باس کا آڈر ہے سو ماننا تو پڑےگا۔آپ سب کے تعاون سے اسے پھر سے شروع کرتے ہیں :):):)
کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے مقصد مہمان شخصیت کی کارکردگیوں کو سراہنا ہے اور انکی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔

--- --- --- --- ---

th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
وعلیکم السلام

ہم خدائے برتر و بالا کو حاضر ناظر جان کر یہ اعلان کرتے ہیں ہیں کہ یہ دھاگہ در اصل "حکم حاکم مرگ مفاجات" کی تازہ ترین مثال ہے۔ جتنی گفتگو اب تک اس دھاگے میں ہوئی ہے اس سے کہیں زیادہ پیغامات ہم نے تعبیر اپیا رانی اور مقدس بٹیا رانی کو بیسیوں طریقوں سے اس قدم سے باز رکھنے کے لیے لکھے۔۔۔ لیکن افسوس! ہوا وہی جو کاتب تقدیر کو منظور تھا۔ اس دھاگے کا سوچ سوچ کر ہی ہمیں لگتا تھا کہ سعود میاں یہ بھی خوب رہی! آپ کو آپ کے ہی گھر میں مہمان بنا دیا گیا۔۔۔:) :) :)

بہر کیف، تمام احباب کا بے حد شکریہ جنھوں نے کنایتاً یا پیغامات کی صورت اپنے تاثرات بیان کیے یا احباب کے تاثرات کو پڑھنے کا تکلف برتا (اس شکریہ سے وہ سبھی احباب مستثنیٰ ہیں جن کا خیال ہے کہ عزیزوں کو شکریہ نہیں کہتے!) :) :) :)

بعض احباب نے کچھ سوالات چھوڑے ہیں جن کا جواب ہم پر قرض ہے جسے ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں (دھمکی ملی ہے کہ سبھی کو فرداً فرداً جواب دینا ہے)۔ نیز احباب سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اسے انٹرویو کا دھاگہ نہیں بنائیں گی۔ :) :) :)
 
اور یہ مجھے بالکل یاد نہیں کہ ان سے پہلی بات چیت کب اور کیا ہوئی تھی۔
شمشاد بھائی، آپ سے ہماری پہلی بات چیت ہماری تعارف کی لڑی میں ہوئی تھی۔ در اصل آپ نے ہمارا پیغام اس لڑی سے علیحدہ کر کے نیا دھاگہ بنا دیا تھا جہاں ہمیں ہماری آمد سے چھ ماہ قبل یاد کیا گیا تھا۔ :) :) :)
سوال ہی ہے کہ اتنے cool minded کیسے ہیں؟
اتنی ساری دلاری بٹیا رانیوں کے بھیا ہونے کا سائڈ ایفکٹ ہوگا! :) :) :)
 
وعلیکم السلام اپیا
تعبیر اپیا بہت اچھا کیا یہ سلسلہ دوبارہ شروع کرکے۔۔بہت اچھا لگا!

سعود بھیا پہلے محفلین تھے جو ہمیں اپنے بھیا لگے جن سے بات کرتے ہوئے کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ آپ کسی اجنبی سے بات کررہے ہیں۔ اپنے سے چھوٹوں کو وہ بالکل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

ابھی تک بھیا کو تو ویسا ہی پایا بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھا۔۔ ہاں البتہ ہم کچھ بدتمیز ہوگئے ہیں اب!

بھیا سے پہلی دفعہ بات تو اپنے تعارف کے دھاگے میں ہوئی۔ اس کے بعد محفل پر زیادہ تر بھیا اور شمشاد چاچو سے ہی بات ہوتی تھی۔ پرسنلی پہلی بار جی میل پر تب بات ہوئی جب ہمارا محفل والا اکاؤنٹ نہیں کھل رہا تھا شاید پاسورڈ بھول گیا تھا۔

انفیکٹ سعود بھیا میں بہت سی اچھی عادتیں ہیں۔ آپ کو کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو بس بھیا سوئے ہوں یا جاگے آپ کو بھیا کے بتانے کی ضرورت ہے اور بھیا مسکراتے ہوئے بغیر کوئی شکن ماتھے پر ڈالے آپ کا کام کردیں گے۔ چاہے آپ کو چھوٹی سی بات پوچھنی ہو یا محض تنگ کرنا مقصودہو (سعود بھیا کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے میں نے اتنی کوشش کی:()
اور سعود بھیا کی سب سے اچھی عادت یہ ہے کہ وہ کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے۔

ارے! آپ نے "مقولاتِ سعود بھیا" کتاب نہیں پڑھی اب تک؟
اگر نہیں پڑھی تو اب ضرور پڑھیے گا اس میں ہم نے وہ ساری باتیں لکھی ہیں جو سعود بھیا سے سیکھیں اور ابھی ہم اس کا سیکنڈ ایڈیشن ترامیم و اضافے کے ساتھ شائع کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ خیر جہاں تک ہمارا خیال ہے سب بچوں کے ایک سعود بھیا جیسے بڑے بھیا ضرور ہونے چاہیں جو ان کو بتائیں کہ سلام میں پہل کرنی چاہیے۔
اور نہ صرف امی جان کی خدمت کی تلقین کریں بلکہ اکثر ان سے پوچھتے بھی رہیں کہ "بیٹا آپ نے آخری بار امی جان کے پاؤں کب دبائے؟"
اور ناں جو ان کو بتائیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی اچھا کرے تو "تھینک یو" نہیں بلکہ "جزاک اللہ" کہنا چاہیے۔
اور جو ان کو بتائیں کہ کھانا وقت پر کھانا چاہیے (اگر بچے اس پر عمل نہیں کریں تو سعود بھیا کا کوئی قصور نہیں)
اور یہ بتائیں کہ کھانے سے پہلے "بسم اللہ" اور کھانے کے بعد "الحمدللہ" کہتے ہیں۔
اور۔۔۔ اور۔۔۔ باقی آپ کتاب پڑھنا مت بھولیں اگر آپ کے آس پاس کسی بک سٹور پر دستیاب نہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ چند غیر سنجیدہ ذرائع کے مطابق "مقولاتِ سعود بھیا" کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
نوٹ : اگر یہ بک نہ کھلے تو اس میں ہمار کوئی قصور نہیں ساری گڑ بڑ جادوگر بھیا نے کی ہے۔

ہمیں ناں سعود بھیا سے پوچھنا ہے کہ وہ ہمیں مشکل اردو کب سکھائیں گے؟
ویسے بھیا میں نے تھوڑی تھوڑی مشکل اردو بولی ناں یہاں؟

ہاں اتنا کچھ پوچھنا ہے ناں بھیا سے
سوال نمبر 1 : سعود بھیا آپ میرے سے لڑائی کیوں نہیں کرتے؟
سوال نمبر 2 : سعود بھیا آپ تنگ کیوں نہیں ہوتے؟
سوال نمبر 3 : بھیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
سوال نمبر4 : بھیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
سوال نمبر 5 : بھیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
پہلے اتنے سوالوں کے جواب دیں پھر اور پوچھتے ہیں۔

اورہمیں کہنا ہے "جزاک اللہ بھیا"
ننھی پری! اتنی سوئیٹ سی، دلاری سی، پیاری سی اور چلبلی سی تو آپ ہیں ناں۔۔۔ اور بہادر بھی۔ :) :) :)

یہ "مقولات سعود بھیا" کا کیا قصہ ہے آخر؟ کوئی نئی شرارت؟ ویسے جائیں، اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی 101 کتاب جس کا ربط آپ نے دیا ہے وہ ہمیشہ کے لیے اس نام سے "ریزرو" کی جاتی ہے۔ اب وہاں یا تو یہی کتاب آئے گی یا کچھ نہیں ہوگا۔۔۔ :) :) :)

مشکل اردو تو ہم سبھی آپ سے سیکھتے ہیں۔ اور حیران ہوتے ہیں کہ کیا اتنی سہولت سے اس قدر اعلیٰ زبان بھی بولی جا سکتی ہے؟ آپ بہت بیارا لکھتی ہیں بٹیا، بے حد سوئیٹ اور بے حد دلچسپ۔۔۔ :) :) :)

جوابات (1-5): کیوں کہ ہماری دلاری پری بے حد سوئیٹ اور پیاری ہیں۔ :) :) :)
 
نایاب بھائی، جب بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھتے ہیں تو وہ تحریر یا بیان نہیں بلکہ پھولوں کا گلدستہ ہوتا ہے۔ ہمیں حیرت ہے کہ آپ اپنی صفات بھی دوسروں کے نام اس قدر فراخدلی سے کر جاتے ہیں۔۔۔ درویش صفت ہیں آپ! :) :) :)
سعود بھائی سے درخواست ہے کہ اپنی شاعری بھی شریک محفل کیا کریں
ہم نے کبھی شاعری نہیں کی۔ کیوں کہ ہم پر کبھی شاعری کا ورود ہی نہیں ہوا۔ ماضی میں الفاظ اور فقروں کی نشستوں میں رد و بدل کر کے کچھ مصرعے گنگنانے کے قابل بنائے لیکن انھیں شاعری نہیں گردانا جا سکتا بلکہ ہمارے خیال میں وہ تک بندیاں ہیں۔ آپ ان میں سے بیشتر یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں اور ماندہ تک بندیاں بھی ادھر ادھر محفل میں ہی بکھری مل جائیں گی۔ :) :) :)
 
Top