مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر یہی تھا کہ انیس بھیا خاصے دلچسپ ،ہنستے مسکراتے نرم دل انسان ہیں۔۔
یہی تاثر اب بھی قائم ہے ۔۔۔
پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
مختلف تھریڈز میں کیئے گئے مختلف تبصروں کے درمیان انیس بھیا سے بات ہوتی رہتی ہے
کبھی کبھار نوک جھونک،دلچسپ سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔۔۔
آپکو
انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
ہنستے مسکراتے رہنا ۔۔نوک جھونک کرنا ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ۔۔حاضر جواب ہونا
یہی انیس بھیا کی شخصیت کا خاصہ ہیں۔۔
کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
ایسے سوال کرنا کہ مخاطب سوچ میں پڑجائے ۔۔۔!
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
مشورہ تو کوئی نہیں البتہ انیس بھائی کے بارے میں میری رائے یہ ہے
کہ سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کو بھی ہنسانے کی خوبی آپ میں پائی جاتی ہے ۔۔
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو
فرمائش یہ کہ کھیل کھیل کے سیکشن میں کوئی عمدہ سا کھیل پیش کیجئے ۔۔!
مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
انیس بھیا محفل کے جس تھریڈ میں بھی جاتے ہیں ہنسی بکھیر دیتے ہیں ۔۔
پیغامات ان کی شخصیت کی طرح دلچسپ اور مسکراہٹ سے بھر پور ہوتے ہیں۔۔
ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔۔کہنے کی ضرورت نہیں ۔۔!
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
مضامین کی ادارت میں پوسٹ کردہ تمام مضامین میرے پسندیدہ ہیں
ان سب سے میری بچپن کی یادیں پیوستہ ہیں ۔۔
اور اس پر انیس بھیا کا خاص شکریہ کہ وہ سب تحریریں نظر سے گزرتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔
گر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
ویسے تو میں ایک ٹائیٹل دے چکی ہوں بابا جمالا کے نام سے
لیکن ایک ان کی شخصیت کے لیئے اور بھی دینا چاہوں گی
شگفتہ شگفتہ باغ وبہار بھیا ہیں آپ۔۔۔!