آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
بیانوے کی مشابہت ختم۔
لاہور قلندر کی مطابقت شروع۔
کسی کا پیغام۔
میچ ہارنے کے بعد پاکستانی شائقین کی گفتگو سنیں: ’سرفراز موٹا، اس نے اپنے وزیر اعظم کی بھی نہیں سنی، طارق جمیل کے ساتھ جا کر تبلیغ کرو، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں کی‘
 
فرقان احمد

محفلین
ورلڈ کپ کے میچز کے علاوہ پاکستان کا ریکارڈ ہندوستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے تاہم عالمی کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو اس بری طرح پچھاڑ رکھا ہے کہ جس کی کوئی مثال شاید ڈھونڈے سے نہ ملے گی۔ یقینی طور پر، یہ ایک عبرت ناک شکست تھی۔
 
یہ جو بہتر ریکارڈ ہے، یہ قصۂ پارینہ ہوا۔
بیسویں صدی میں حاوی رہے۔ اکیسویں صدی میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔
 
م حمزہ

پاکستان نے بھارت سے آخری میچ کب جیتا؟
 
فرقان احمد

محفلین
یہ جو بہتر ریکارڈ ہے، یہ قصۂ پارینہ ہوا۔
بیسویں صدی میں حاوی رہے۔ اکیسویں صدی میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔
ریکارڈ بکس میں اب بھی پاکستان کا پلڑہ بھاری ہے۔ تاہم، اس میں کوئی شک نہیں کہ اکیسویں صدی میں ہندوستان کی ٹیم نے اپنے آپ کو دنیا بھر میں منوا کر دکھایا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
ایک عمومی سوال ہے۔ کیا کرکٹ کھیلنے سے قوم کو (نہ کہ کھلاڑیوں کو) کوئی فائدہ ہوتا ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
جی یہ بیسویں صدی کا قرض ہے، جو ہم جلد ہی اتار پھینکیں گے، یہی حالات رہے تو۔
ریکارڈز کے مطابق اکیسویں صدی میں بھی پاکستان نے ہندوستان کے خلاف بہت زیادہ بری کارکردگی نہیں دکھائی ہے تاہم آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ہندوستان کے مقابلے میں ناقص ہے ۔۔۔! ایک ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔!
 
Top