شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

سیما علی

لائبریرین
ایک بندہ گھر پر فلم دیکھ رہا تھا کہ وہ اچانک زور زور سے چلایا اوئے سائن نہ کرنا اوئے پاگل پھنس جائے گا .بِیوِی : کون سی فلم دیکھ رہے ہو ؟ شوھر : اپنی شادی کی !!!!!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
بیوی ۔ تم ساری دنیا میں بھی ڈھونڈو تو مجھ جیسی دوسری نہں ملیگی ۔
شوہر۔ تم کیا سمجھتی ہو ۔میں دوسری بھی تم جیسی ڈھونڈونگا
 
سیما علی

لائبریرین
شوھر-بیوی میں جھگڑا ھو رھا تھا بیوی:- میں پورا گھر سنبھالتی ھوں۔ کچن کو سنبھالتی ھوں۔ بچوں کو سنبھالتی ھوں۔ تم کیا کرتے ھو۔۔؟؟؟؟؟ شوھر:- میں خود کو سنبھالتا ھوں۔ تمہاری نشیلی آنکھیں دیکھ کر۔۔!!! بیوی:- اپ بھی نہ. . چلو بتاؤ آج کیا بناؤں اپ کے پسند کا -۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بیوی کے انتقال پر باوجود کوشش کے جب شوہر کے آنسو نہ نکلے تو ایک مخلص دوست نے مشورہ دیا -کہ تصور کرو کہ وہ واپس آ رہی ہے - تاریخ لکھنے والے پھر لکھتے ہیں کہ - پھر شوہر کی چیخیں مریخ تک سنی گئیں...
 
گُلِ یاسمیں

کیا واقعی میں ایسے مظلوم ہوتے ہیں شوہر؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
بیوی کا شک دور کرنے کے لئے شوھر نے داڑھی رکھ لی اور پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھنے لگے ۔ بیوی فون پر سہیلی کو بتا رھی تھی۔۔ جناب اب حوروں کے چکر میں ھیں!!!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹرین کی کھڑکی میں آ کر ایک عورت کی انگلی کٹ گئی۔ اس نے محکمے پر ایک لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔
جج نے پوچھا " ایک انگلی کٹ جانے کا اتنا زیادہ ہرجانہ؟"
خاتون نے جواب دیا " جناب اس انگلی کی قیمت ایک لاکھ بھی کم ہے۔ میں اپنے کروڑ پتی شوہر کو اس انگلی پر ہی تو نچایا کرتی تھی۔ "
اللہ معاف فرمائیں اسے
 
ڈیوڈ پارکر

محفلین
ایک صاحب ایک وکیل کے پاس پہنچے اور بولے میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں کیونکہ اس نے سال بھر سے مجھ سے کوئ بات نہیں کی.
وکیل صاحب نے کہا میں فیس کی خاطر آپکا کیس لے سکتا ہوں، مگر میرامشورہ ہے کہ آپ اس پر دوبارہ غور کریں.ایسی بیویاں صرف قسمت والوں کو ملتی ہیں
-------
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بھی صحیح کہا۔ کیسی ہوتی ہیں بھلا؟
اچھی خاصی نرم مزاج لڑکی جو بات بات پر رونے لگتی ہو کاکروچ سے ڈر جاتی ہو بھائیوں سے لڑائی کا ہر قصہ والدین کو آنسوؤں سے سناتی ہو وہ شادی ہوتے ہی گبر سنگھ بننے میں دیر ہی نہیں لگاتی :LOL::LOL::LOL:
 
یہ تو پھر پلے پڑنے والے دارا سنگھ کا قصور ہو گا نا
 
Top