باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سید عاطف علی

لائبریرین
مشورہ مانگے بنا مشورہ دینا بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔
حل تھوڑی کرنا ہے گھی۔ اس طرح تو ملاوٹ ہو جائے گی۔ بس پگھل کر اوپر تیرتا رہے جل پری کے جیسا۔
بالائی تو بکریوں کا حق ہے۔ ہم کیسے حق تلفی کریں ان کی بھلا۔
اچھا تو یوں کہو نا کہ چائے کا قورمہ بنانا چاہتی ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
رمضان کے دن ہیں، ٹرے آ رہی ہے، ٹرے جا رہی ہے۔ ایمی کہتی ہے کہ آج پڑوس سے دیکھیں کیا آتا ہے۔ صاحب بھی شوق میں دیکھتے ہیں کہ کیا آیا ہے۔ میں ہنستی ہوں کہ گھر میں جو مرضی بنا ہو، جتنا اچھا بنا ہو، پڑوس سے آنے والی چیز کے لیے نجانے کیوں اتنا اشتیاق ہوتا ہے۔ چاہے دیکھنے کے بعد ہم بوجہ نہ بھی کھائیں۔
کوئی ہلکی پھلکی چیز پڑوس میں دینے کے لیے بھیجوں تو گھر سے منع کیا جاتا ہے کہ بھلا یہ چیز بھی کوئی بھیجنے والی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ بعض اوقات پڑوسی ایسی ہلکی پھلکی چیز بھی شوق سے کھا لیتے ہیں جیسا کہ ہم بھی کھا لیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ خاص چیزیں ہی بھیجی جائیں، عام چیزیں بھیجنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
میں کہتی ہوں کہ بعض اوقات پڑوسی ایسی ہلکی پھلکی چیز بھی شوق سے کھا لیتے ہیں جیسا کہ ہم بھی کھا لیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ خاص چیزیں ہی بھیجی جائیں، عام چیزیں بھیجنے میں بھی کوئی حرج نہیں
اللہ پاک ان محبتوں کو قائم و ائم رکھے یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں نہیں خوشیاں ہیں جو ہم بانٹتے ہیں ۔۔۔
کبھی محلے سے آئی کوئی چیز اپنی گھر میں پکائی بہت خاص ڈش سے بہت اچھی لگتی ہے ۔۔۔۔
 
Top