بشرہ البم لے آئیں ، کہ آنٹی یہ دیکھئیے میری مس فرحت ،

اور پھر میں نے مزے سے آپکی تصویریں دیکھیں مجھے آپکی ریڈ سوٹ والی بہت پسند آئی ، باقی کی بھی ماشااللہ بہت خوب ، ۔(جتنی تعریف کی جائے کم ) ، اور پھر بشرہ بتانے لگیں کہ مجھے بہت بہت محبت ہے اپنی مس فرحت سے ، جب انگلینڈ آنے کو انہوں نے سکول چھوڑا تو تب ہم سب پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے ۔
انکی امی نے آپکی بہت تعریفیں کیں جو مجھے بھی بہت پسند آئیں ، کہنے لگیں بہت بہت سمجھدار ، بہت ہی نائس لڑکی ہیں ، آپ جب ان سے ملیں گیں تو آپکو اندازہ ہوگا کہ فرحت کیا ہیں ، ورنہ فون پے اتنا پتا نہیں چلا کرتا ، میں نے کہا فرحت کو میں چار سالوں سے دیکھتی ، جانتی آرہی ہوں ، اسی لئے تو میری دوستی ہے انکے ساتھ ، اور آپکے بارے میں کافی ذکر ہوتا رہا ہے ۔
اُن سب کو میں بہت پسند آئی ، اور مجھے یہ سب پسند آئے لہذا دوستی پکی ہوئی
انکی امی مجھے بہت اچھی لگیں ، انکی نانی کو میں بہت اچھی لگی ، میرے پاس بیٹھ کر اٹھی ہی نہیں بلکے مجھے کہنے لگیں ادھر آکر میرے قریب بیٹھو ، اور میرا ہاتھ کھنچ کر صوفے پر اپنے قریب بیٹھا لیا ، اور بہت سی باتیں ہوئیں ، بہت خوش اخلاق ، ملنسار ہیں سب ،
آتی بار دوبارہ آنے کا کہا سب نے ، اور انکی امی نے کہا میری آپ سے دوستی پکی ، کہ پہلی بار مجھے آپ سے ملکر بہت خوشی ہوئی ہے۔
سو ہمارا بھی وزٹ اچھا رہا ،
اب صبح مجھے فرزانہ کے ہاں جانا ہے۔