میرے بچوں کی تصاویر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت پیارے بچے ہیں لیکن آپ اتنی سردی میں
آپ کی تو خیر ہے لیکن بچوں کو ٹھنڈ لگ جاتی تو خیر نہیں تھی آپ کی
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش و خرم رکھےآمین
 

محمدصابر

محفلین
ماشاء اللہ بہت ہی پیارے بچے ہیں۔ اللہ تعالی نظر بد سے محفوظ رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
ماشاء اللہ بہت پیارے بچے ہیں۔ خاص طور پر فاطمہ بٹیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان کی تمام خوشیاںدیکھنا نصیب کرے آمین۔

وارث بھائی یہاں‌میری آپ سے ایک التجاہ ہے بالکہ دہ ہیں۔

پہلی۔ آپ نے اردومحفل اور اپنے آپ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ آج کے بعد آپ کبھی بھی اگر بچے آپ کے قریب ہوں تو سگریٹ نہیں پہیں گیں، کیونکہ شاہد آپ کو معلوم ہو استعمال شدہ پرانا دوھواں یعنی جب آپ کش لینے کے بعد جو دوھواں باہر چھوڑتے ہیں وہ اس دوھویں سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے جو آپ کش لیتے ہوئے اپنے اندر بھرتے ہیں۔ اس لیے بحیثیت ایک چھوٹے بھائی کے میں آپ سے التجاہ کرتا ہوں اپنے بال بچوں کی صحت کی خاطر گھرمیں اور جب بچے اور بھابھی آپ کے ساتھ ہوں‌تو سگریٹ نہ پہیں۔

دوسری۔ سگریٹ انتہائی محضر صحت چیز ہے اس عادت سے آج ہی چھٹکارہ حاصل کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ برادرم، میں اس چیز کا خیال رکھتا ہوں، بچوں کے کمرے میں کبھی سگریٹ نہیں پیتا، اپنے کمرے میں جب پی رہا ہوتا ہوں تو ان کو گھسنے نہیں دیتا۔

یہ تصویر مجبوری تھی، بچے بیٹھ نہیں رہے تھے اور انکی ماما بیتاب ہو رہی تھی اور کچھ کھلی فضا بھی تھی، خیر، نوازش آپ کی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ برادرم۔ بہت شکریہ یہ تصاویر پوسٹ کرنے کا۔
نہ صرف آپ کے بچے بہت پیارے ہیں بلکہ آپ بھی ماشاءاللہ وجیہہ شخصیت کے حامل ہیں۔ :)
اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھیں، اور آپ کے بچوں کو نیک اور قابل بنائیں، آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ بہت ہی پیارے بچے ہیں ۔ اللہ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر نظرِ بد سے بچائے ۔ اور اللہ تعالی ان پر آپ کا سایہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔ آمین
 

ھارون رشید

محفلین
ماشاء اللہ

اللہ کریم انہیں دین اور دنیا میں والدین کا نام روشن کرنے کی توفیق دیں اور ہمیشہ والدین کے فرمان بردار رہیں
 

خوشی

محفلین
ماشاءاللہ سارے بچے بہت پیارے ھیں یقینا ماں پہ گئے ھیں

میرا دل چاہو میں بھی تصویریں لگاؤں اپنے






والدین کے بچوں کی
 

میم نون

محفلین
ماشاء اللہ بہت پیارے بچے ہیں، اللہ تعالٰی انھیں نیک اور فرمانبردار بنائے، آمین



تصاویر کیا گلشن اقبال پارک میں لی گئی ہیں؟
 
Top