میرے بچوں کی تصاویر

مقدس

لائبریرین
سو بیوٹی فل
ماشاءاللہ

وارث بھیا آپ کے بچے بہت کیوٹ ہیں

کیا آپ کے گھر میں لائیبریری بھی ہے بھیا
 
محمدصابر

محفلین
بہت خوبصورت۔ دوسری تصویر بناتے ہوئے شاید یہ سوال پوچھا گیا ہے۔ ’بٹیا کیا یہ ساری کتابیں آپ نے پڑھ لی ہیں؟‘
 
محمد وارث

لائبریرین
ما شاء اللہ بڑی خوبصورت مسکان ہے۔ جی کرتا ہے ان کی ناک کی نوک کو چھوا جائے۔ :)

:)

سو بیوٹی فل
ماشاءاللہ

وارث بھیا آپ کے بچے بہت کیوٹ ہیں

کیا آپ کے گھر میں لائیبریری بھی ہے بھیا

شکریہ بہن جی۔ کتابوں کے ڈھیر کو شاید لائبریری نہیں کہا جا سکتا۔ اللہ جنت نصیب کرے والدِ مرحوم کو، کوئی پندرہ سال قبل کتابوں کے ڈھیر دیکھ کر ایک دو ریک میرے کمرے میں بنوا گئے تھے۔ باقی کتابیں ابھی بھی زمین پر دیواروں کے ساتھ پڑی ہوئی ہیں۔ :)

ان کے گھر میں لائبریری نہیں، بلکہ ان کی لائبریری میں گھر ہے۔ :)

آپ کی بھابھی بھی کچھ اسی قسم کے لیکن "متشدد" خیالات رکھتی ہے برادرم، اس کا بس نہیں چلتا وگرنہ کب کی ان کتابوں کو چولہے میں جھونک چکی ہوتی :)

بہت خوبصورت۔ دوسری تصویر بناتے ہوئے شاید یہ سوال پوچھا گیا ہے۔ ’بٹیا کیا یہ ساری کتابیں آپ نے پڑھ لی ہیں؟‘

نہیں یہ سوال تو نہیں پوچھا تھا، بلکہ اکثر تینوں بچے مجھ سے یہی سوال پوچھتے ہیں کہ بابا کیا آپ نے یہ ساری کتابیں پڑھ لی ہوئی ہیں، جواب میں میرے چہرے پر بھی کچھ ایسی ہی مسکراہٹ ہوتی ہے لیکن قدرے شرمندگی کے ساتھ :)

ایک سوال میں اکثر تینوں سے پوچھتا ہوں کہ میری یہ کتابیں تم میں سے کون لے گا، تینوں یوں گم سم ہو جاتے ہیں جیسے میں نے کوئی حساب کا سوال پوچھ لیا ہو۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
محمد حسن وارث، عمر آٹھ سال

Hasan_1.jpg

محمد حسن اس تصویر میں لڑکی لگ رہا ہے۔ کافی نازک طبیعت کا بچہ معلوم ہوتا ہے۔
 
پپو

محفلین
بہت پیارے بچے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے حفظ وامان میں رکھے صحت اور تندرستی دے ایمان و سلامتی دے آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ فاطمہ، حسن اور احسن بہت پیارے بچے ہیں۔ اب بڑے ہو گئے ہوں گے :)
حسن مجھے افسر بچہ لگ رہے ہیں۔ احسن شرارتی سے لگتے ہیں اور فاطمہ تو چھوٹی سے باربی ڈول ہے۔ ماشاءاللہ
یہ سب ابھی بھی آپ کو غالب کے شعر سناتے ہیں؟

:)

شکریہ بہن جی۔ کتابوں کے ڈھیر کو شاید لائبریری نہیں کہا جا سکتا۔ اللہ جنت نصیب کرے والدِ مرحوم کو، کوئی پندرہ سال قبل کتابوں کے ڈھیر دیکھ کر ایک دو ریک میرے کمرے میں بنوا گئے تھے۔ باقی کتابیں ابھی بھی زمین پر دیواروں کے ساتھ پڑی ہوئی ہیں۔ :)

آپ کی بھابھی بھی کچھ اسی قسم کے لیکن "متشدد" خیالات رکھتی ہے برادرم، اس کا بس نہیں چلتا وگرنہ کب کی ان کتابوں کو چولہے میں جھونک چکی ہوتی :)

نہیں یہ سوال تو نہیں پوچھا تھا، بلکہ اکثر تینوں بچے مجھ سے یہی سوال پوچھتے ہیں کہ بابا کیا آپ نے یہ ساری کتابیں پڑھ لی ہوئی ہیں، جواب میں میرے چہرے پر بھی کچھ ایسی ہی مسکراہٹ ہوتی ہے لیکن قدرے شرمندگی کے ساتھ :)

ایک سوال میں اکثر تینوں سے پوچھتا ہوں کہ میری یہ کتابیں تم میں سے کون لے گا، تینوں یوں گم سم ہو جاتے ہیں جیسے میں نے کوئی حساب کا سوال پوچھ لیا ہو۔ :)
وارث اگر کبھی بھابھی کا بس چلنے کا خطرہ محسوس ہوا تو یہ ساری کتابیں مجھے ڈونیٹ کر دیجئے گا ریکس سمیت :happy:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ماشاءاللہ فاطمہ، حسن اور احسن بہت پیارے بچے ہیں۔ اب بڑے ہو گئے ہوں گے :)
حسن مجھے افسر بچہ لگ رہے ہیں۔ احسن شرارتی سے لگتے ہیں اور فاطمہ تو چھوٹی سے باربی ڈول ہے۔ ماشاءاللہ
یہ سب ابھی بھی آپ کو غالب کے شعر سناتے ہیں؟

وارث اگر کبھی بھابھی کا بس چلنے کا خطرہ محسوس ہوا تو یہ ساری کتابیں مجھے ڈونیٹ کر دیجئے گا ریکس سمیت :happy:
ہم بھی ہیں پانچ سواروں میں:devil3:
 
شکریہ فرحت، یہ تصاویر قریب دو سال پرانی ہیں اور بچے کچھ بڑے ہو گئے ہیں۔ اب آپ کے قیافوں کے متعلق کیا کہوں لیکن یہ کہ احسن واقعی کچھ علیحدہ ہے اور میرے منہ پر جو بات کوئی اور نہیں کہ سکتا بشمول انکی ماما کے وہ احسن دھڑلے سے کہہ دیتا ہے :)

اور محترمہ کا کم از کم میری زندگی میں تو میری کتابوں پر بس نہیں چل سکتا، میرے بعد کیا ہوگا اس کی مجھے پروا بھی نہیں ہے لیکن شاید حسن کے دل میں کتابوں سے محبت کا بیج میں بُو چکا ہوں :)
 
:) کلمہ حق بولنے والا بچہ۔
یعنی میری لائبریری نامکمل رہ گئی :)
آپ دیکھئے گا باقی دونوں بھی جب بڑے ہوں گے تو ان کتابوں میں بہت دلچسپی لیں گے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وارث بھائی مجھ لاوارث کی مدد کیجئے
آپ سے ایک دو باتوں میں رہنمائی چاہیے (لائبریرین سے متعلقہ)
الغیاث الغیاث
یا پھر مجھے مغزل یا قیصرانی کے ذمے لگا دیجئے
 
Top