میرے بچوں کی تصاویر

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ۔ بہت پیارے بچے ہیں وارث صاحب۔ مکمل اور خوبصورت فیملی۔ خدا انہیں نیک اور سعادت مند بنائے رکھے۔
 
ماشاءاللہ بہت پیارے بچے ہیں۔
اللہ ان کو سلامتی، عمر با عزت اور والدین کی رضایت عنایت کرے۔ آمین
اور آپ کے لیے ان کو باعث سربلندی قرار دے۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ سب ہی بہت پیارے ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ نظر بد سے بچائے۔
 

تیشہ

محفلین
شکریہ بوچھی :) یعنی میں ابھی بھی 'منڈا شنڈا' ہوں :)

میں نے ان سب کی پہلی پہلی تصویر پر ان کے نام اور عمریں لکھ دی تھیں۔

جی اب غور سے نام پڑھے ہیں :battingeyelashes: حسن بیٹے کو میں بیٹی سمجھی تھی کیوں کہ انکا فیس مجھے لڑکی کا لگا ہے ۔ مگر اب غور سے دیکھا ہے۔ :happy:
تو آپکو کیا محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپکو بوڑھا سمجھنے لگے ہیں ابھی سے کیا :confused: ظاہر ہے منڈے شنڈے ہی ہیں ابھی عمر ہی کیا ہے ؟ :battingeyelashes:
ویسے آپ سب کے بچے دیکھ مل کر ، میں اپنے آپکو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ میں نے اپنے بچے بخوبی پال پوس لئے ہیں :battingeyelashes: ۔۔۔ اب بچے اس قابل ہیں کہ مجھے سنبھال لیتے ہیں :party: :happy:
میں آپ سب سے پہلے اپنے بچے بڑے کرلئیے ۔۔ اب ماشااللہ سکون ہے ۔ مطلب جو ٹینشن ، ذمہ داریاں ، پالنا پوسنا چھوٹے بچوں کا مشکل ہوتا ہے وہ میں کر گزری ۔ :battingeyelashes:
مجھے ایوارڈ دیا جائے ۔ :party:
 
ماشاء اللہ بچے بہت ہی پیارے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو عمر دراز عطا فرمائیں اور آپ کا سایہ ان کے سر پر سلامت رکھیِں۔ تعلیم کی دولت سے نوازیں ، عزت و احترام سے نوازیں اور آپکی دعائیں پوری فرمائیں۔


لگ رہا ہے جیسے کہ آپ سگریٹ‌پیتے ہیں ۔۔ اگر ایسا ہے تو سگریٹ‌پینا چھوڑ دیجئے ۔۔۔۔
 

میر انیس

لائبریرین
وارث بھائ ماشاللہ بہت پیارے بچے ہیں ۔ اللہ انکو نظر بد سے بچائے۔ پر میں بھی آپ کے صاحبزادے کو لڑکی ہی سمجھا تھا بوچھی کی طرح ۔ میرے بیٹے کو بھی اکثر لوگ لڑکی ہی سمجھتے ہیں شاید چہرہ کا کٹ لڑکیوں جیسا ہے اسلیئے۔ ویسے یہ سب تصاویر ہیں کہاں کی؟
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ سب دوستوں کا، نوازش :)

بوچھی، پاں آپ کو واقعی ایوارڈ ملنا چاہیے :)

فاروق صاحب، سگریٹ کا صائب مشورہ دیا ہے آپ نے، دیکھیئے کب چھوٹتے ہیں :)

نوید صاحب، میری عمر دسمبر میں 37 سال ہوئی ہے اور شادی کو اس سال جولائی میں 10 سال ہو جائیں گے :)
 

نوید صادق

محفلین
شکریہ آپ سب دوستوں کا، نوازش :)

بوچھی، پاں آپ کو واقعی ایوارڈ ملنا چاہیے :)

فاروق صاحب، سگریٹ کا صائب مشورہ دیا ہے آپ نے، دیکھیئے کب چھوٹتے ہیں :)

نوید صاحب، میری عمر دسمبر میں 37 سال ہوئی ہے اور شادی کو اس سال جولائی میں 10 سال ہو جائیں گے :)

آپ سے فون پر ہی بات کرنا پڑے گی۔
اچھا کیا ورنہ سخنور صاحب نے تو 25 پلس چند ماہ کہا تھا، مغل صاحب نے 25 پلس 25 کہہ دینا تھا۔
 

فاتح

لائبریرین
لگ رہا ہے جیسے کہ آپ سگریٹ‌پیتے ہیں ۔۔ اگر ایسا ہے تو سگریٹ‌پینا چھوڑ دیجئے ۔۔۔۔
شاید آپ نے یہ تصویر دیکھ کر کہا ہے لیکن اس میں چہرے سے تو ہر گز نہیں لگ رہا ہاں تصویر کے ایک کونے میں کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے۔ (شاید 800x600 سے 700x600 رہ جانے کے باعث);)
Hasan_Ahsan_Fatima_3.jpg
قبلہ وارث صاحب! ایسے تبرکات کو بائیں ہاتھ میں لینا "اپ شگن" مانا جاتا ہے بلکہ میں تو کہوں گا سراسر توہین ہے توہین۔:laughing:

بھتیجی اور بھتیجوں کی تصاویر دیکھ کر مجھے اب مزید افسوس ہو رہا ہے کہ آپ سے ہونے والی واحد ملاقات کے دوران ان سے بھی نہ مل سکا اور ان عزیز کی وفات کی خبر سن کر فوراً نکلنا پڑا۔ خیر اب تو آپ کا گھر دیکھ ہی لیا ہے۔ :) انشاء اللہ اگلی مرتبہ میں بھی آپ کے اغوا میں ان کے منصوبے میں شامل ہو جاؤں گا۔
 
Top