• کبھی کبھی بندہ گناہ کرتا ہے تو اس کی سزا فوری مل جاتی ہے اور احساس بھی ہوجاتا ہے کہ یہ شاید اس گناہ کی وجہ سے ملی ہے۔
    16 رمضان المبارک۔۔ فتح مکہ۔۔۔ مبارک ہو۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    جاسمن بہنا! فتح مکہ کا دن 16 رمضان المبارک ہی ہے۔ 10 رمضان المبارک کو اگر کوئی دوسرا واقعہ ہو تو مجھے یاد نہیں۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    اور ہاں یاد آیا آج میں انٹرنیٹ پر اس کے متعلق پڑھ رہا تھا تو علم ہوا کہ 10 رمضان المبارک کو اسلامی لشکر کی روانگی ہوئی تھی۔ :)
    جاسمن
    جاسمن
    اخبار میں 10 رمضان کے واقعات میں فتح مکہ اور حضرت خدیجہ کی وفات کا د ن پڑھا تھا ۔۔۔۔خیر۔
    28 مئی۔۔ یوم تکبیر۔۔۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے میں مدد دینے والے تمام دوستوں و دشمنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شکریہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    یہ صرف سوچ ہی سوچ ہے۔ دہشت گردی کے حملے کرنا یا کروانا اور بات ہے اور براہ راست ملک پر حملہ کرنا الگ بات ہے۔ پیٹھ کے پیچھے سے وار کرنے والا بزدل ہوتا ہے اصل مزہ تب ہوتا ہے جب سامنے سے وار کرکے شکست دی جائے۔ دوست بن کر چھرا گھوپنا آسان ہے لیکن دشمن بن کر آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔
    arifkarim
    arifkarim
    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد سے بڑی اور طاقتور افواج عراق کی تھیں۔ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے جس آسانی اور تیزی کیساتھ اسکی بساط لپیٹی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انکا ایک موقع پر تو یہ حال تھا کہ وزیر دفاع اسٹیٹ چینل پر عراقیوں کی جیت کی خبریں دے رہا تھا اور پیچھے امریکی ٹینک بغداد میں گھوم رہے تھے۔ خالی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ صرف ایک امریکی ڈرون گرا کر دیکھیں۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    جب موقع آئے گا تب ڈارون بھی گرادیا جائے گا۔ ہر ملک پاکستان نہیں ہوتا۔۔۔ :)
    اوہو۔۔۔۔ میں تو بھول ہی گیا تھا۔۔ آج 26 مئی ہے۔ مبارک سلامت۔۔
    یاز
    یاز
    اور ہاں مبارک وغیرہ بھی قبول کیجئے۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    خیر مبارک۔۔۔ ارے روشنی چھوڑیے صاحب۔۔ زیادہ روشنی سے آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔ اتنی روشنی ہی ٹھیک ہے۔ :)
    سعیدالرحمن سعید
    سعیدالرحمن سعید
    26 مئی کے مبارک دن دنیا کو ایک نقلی مدعی مہدیت جعلی مدعی نبوت سے چھٹکارا نصیب ہوا تھا
    اتنے پیارے لوگ نامعلوم کہاں چلے جاتے ہیں :( :( وہ بھی اتنی طویل چھٹی پر ۔۔ بغیر بتائے :( :( :(
    آج کل اردو محفل پر پاناما لیکس کے حوالے سے کوئی خبر کیوں نہیں آرہی؟؟؟ کہیں شور مچانے والوں ہی کو مور تو نہیں پڑ گئے۔۔۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    arifkarim ۔ میرے اکاؤنٹ کو چھوڑیں میرے تو 1000 اکاؤنٹ بھی نکل آئیں تو کچھ نہیں ہوگا۔۔۔ فکر ان کو کرنی چاہیے جو سب سے زیادہ پاکستان کے خلاف شور مچارہے تھے اور اب ان کے بڑے بھی اس طوفان کی زد میں آئے ہیں تو کسی فلمی جواب کی سوچ میں ڈوب کر بالکل ہی خاموش ہوگئے ہیں۔ میرا ان سے ایک سوال ہے کہ کیا جواب تیار کرلیا گیا ہے تاکہ میں لڑی شروع کرسکوں۔ :)
    arifkarim
    arifkarim
    جناب کرپشن کرپشن ہوتی ہے۔ اب وہ عمران خان کرے یا نواز شریف دونوں ہی ایک جتنے مجرم ہیں۔ عمران خان کی کسی زمانہ میں آف شور کمپنی تھی جب وہ ملک سے باہر کرکٹ کھیلتا تھا۔ ملک واپسی پر اسنے وہ کمپنی ختم کی اور سارا پیسا پاکستان لے آیا۔ کیا نواز شریف بھی ایسا کر رہا ہے؟ آپکے تمام سوالوں کا جواب اسی میں پوشیدہ ہے۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    گُڈ خوشی ہوئی کہ آپ کرپشن کو کرپشن ہی سمجھتے ہیں خواہ کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو۔۔۔ :)
    موٹر سائیکل سے گر کر چوٹ لگوانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔۔۔۔ ہے نا۔۔۔۔ :)
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    آمین۔ اللہ کی رحمت ہی ہوئی ہے احمد بھائی۔ کیونکہ جس طرح میں گرا تھا واقعی خطرناک تھا۔ سبھی کہہ رہے تھے یار تم نے تو پورا فلمی سین بنادیا ہے۔۔۔ :)
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    اللہ اپنے امان میں رکھے
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    آمین۔ سب دوستوں کا دعاؤں کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اللہ سبھی کو اپنے حفظ امان میں رکھے۔ آمین۔
    السلام علیکم ۔ کمپیوٹر پر اردو کاy تمام فونٹس سیٹ کر لئے ہیں میں نے ۔ مگر کسی بھی موبائل پر نستعلیق کا کوئی فونٹ بھی شو نہیں ہو رہا ۔ دوسری طرف ڈیلی پاکستان ,جیسی ویب سائٹز وزٹ کریں تو وں کے فونٹز شو ہو جاتے ہیں ۔ بھائی یہ کیسے سب کچھ ہو گا ؟ اس ka حل کوئی لنک ریل سٹائل شیٹ تو نہیں ؟ جو بھی حل ہے بتایں مجھے ۔ تفصیل اور تصویر کے ساتھ حل بتا دیں ۔ یہ سیٹنگ بلاگ سپاٹ یعنی بلاگر کے لیے چاہیے ۔ شکریہ ۔
    جب کبھی سکے کا دوسرا رخ دیکھنے کو ملتا ہے تو اتنا دکھ کیوں ہوتا ہے؟ :(
    ہادیہ
    ہادیہ
    کیونکہ ہم اصل میں خود بھی حقیقت کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ہر چہرہ،ہر کردار،ہر تصویر کے ہمیشہ دو رخ ہی ہوتے ہیں۔مگر ہر انسان کی ایک فطرت ہے وہ ہمیشہ اپنی مرضی کا رنگ،اور رخ دیکھنا ہی پسند کرتا ہے وہ چاہتا بھی یہی ہے۔مگر جیسے ہی حقیقت (یعنی دوسرا رخ) ہم پر عیاں ہوتا ہے ہم سے برداشت نہیں ہوتا:(۔باقی واللہ اعلم
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    شکریہ ہادیہ بہنا!
    شائد ہی نہیں بلکہ یقیناً یہی سچ ہے۔
    ایک بار پھر شکریہ :)
    ہادیہ
    ہادیہ
    آپ کا بھی بہت شکریہ:)
    افف۔۔۔۔ اتنی مصروفیت۔۔۔۔ آج لگتا ہے ساری کسر پوری ہوجائے گی۔ :)
    راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    اچھا ہے۔ ساری کسر واقعی نکل گئی تو لمبی چھٹی ماریے گا!
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    شکریہ۔ یہی تو مسئلہ ہے کہ اس کے بعد بھی لمبی چھٹی تو کیا سرے سے چھٹی ہی نہیں ملے گی۔ :(
    ہمارا کام ہی کچھ ایسا ہے۔ :)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top