حسان خان فروری 17، 2019 تبرّا: میں «دیارِ غیر» کے اسلام و تصوف سے بھی بیزار ہوں، اور «دیارِ غیر» کے کُفر سے بھی۔ میں «دیارِ غیر» کی ہر چیز سے بیزار ہوں۔
تبرّا: میں «دیارِ غیر» کے اسلام و تصوف سے بھی بیزار ہوں، اور «دیارِ غیر» کے کُفر سے بھی۔ میں «دیارِ غیر» کی ہر چیز سے بیزار ہوں۔
حسان خان فروری 16، 2019 سسی پنہوں اور ہیر رانجھا کے قصوں میں مجھ کو ذرا کشش و لذت محسوس نہیں ہوتی۔ مجھ کو شیریں فرہاد، لیلیٰ مجنوں اور عذرا وامق کی داستانیں سنائیے۔
سسی پنہوں اور ہیر رانجھا کے قصوں میں مجھ کو ذرا کشش و لذت محسوس نہیں ہوتی۔ مجھ کو شیریں فرہاد، لیلیٰ مجنوں اور عذرا وامق کی داستانیں سنائیے۔
حسان خان فروری 16، 2019 تبرّا: «دیارِ غیر» سے بھی بیزار ہوں، «غیر» سے بھی، ثقافتِ «غیر» سے بھی، اور «غیر» کی زبان/زبانوں سے بھی۔
تبرّا: «دیارِ غیر» سے بھی بیزار ہوں، «غیر» سے بھی، ثقافتِ «غیر» سے بھی، اور «غیر» کی زبان/زبانوں سے بھی۔
حسان خان فروری 9، 2019 اِس وقت میرا دل سرزمینِ خُراسان کی محبّت سے سرشار و لبریز ہو رہا ہے۔ سرزمینِ خُراسان پر ہزاروں درود و سلام ہو!
اِس وقت میرا دل سرزمینِ خُراسان کی محبّت سے سرشار و لبریز ہو رہا ہے۔ سرزمینِ خُراسان پر ہزاروں درود و سلام ہو!
حسان خان فروری 8، 2019 مشرقی تُرکی کے عظیم ترین شاعر جنابِ «امیر علی شیر نوائی» کا وطن بھی خُراسان تھا۔۔۔ سرزمینِ خُراسان پر سلام ہو!
مشرقی تُرکی کے عظیم ترین شاعر جنابِ «امیر علی شیر نوائی» کا وطن بھی خُراسان تھا۔۔۔ سرزمینِ خُراسان پر سلام ہو!
حسان خان فروری 6، 2019 "اگر کوئی شخص جنّتِ بریں میں ہو، تو بھی وہ شہرِ سمرقند کی آرزو کرتا ہے۔" (حاکمِ ماوراءالنہر محمد شیبانی خان)
"اگر کوئی شخص جنّتِ بریں میں ہو، تو بھی وہ شہرِ سمرقند کی آرزو کرتا ہے۔" (حاکمِ ماوراءالنہر محمد شیبانی خان)
حسان خان فروری 5، 2019 کشمیری تحریک کو دینی افیون نہیں، بلکہ قوم پرستی کی حاجت ہے، ایسی شدید قوم پرستی جس میں «اردو» سمیت غیر کی کسی بھی چیز کے لیے کوئی جگہ نہ ہو۔
کشمیری تحریک کو دینی افیون نہیں، بلکہ قوم پرستی کی حاجت ہے، ایسی شدید قوم پرستی جس میں «اردو» سمیت غیر کی کسی بھی چیز کے لیے کوئی جگہ نہ ہو۔
حسان خان فروری 5، 2019 اس رُوئے زمین پر ایک جغرافیائی خِطّہ ایسا ہے جس سے مجھ کو اشدّ نفرت ہے اور میں اس سے کسی بھی قسم کی ثقافتی قربت رکھنا پسند نہیں رکھتا۔
اس رُوئے زمین پر ایک جغرافیائی خِطّہ ایسا ہے جس سے مجھ کو اشدّ نفرت ہے اور میں اس سے کسی بھی قسم کی ثقافتی قربت رکھنا پسند نہیں رکھتا۔
حسان خان فروری 5، 2019 وادیِ کشمیر کے کشمیریوں کو کشمیری زبان اپنانی چاہیے۔ کشمیر میں کئی دریا بہتے ہیں، وہ «غیر» کی زبان اردو کو کسی بھی دریا میں غرق کر سکتے ہیں۔
وادیِ کشمیر کے کشمیریوں کو کشمیری زبان اپنانی چاہیے۔ کشمیر میں کئی دریا بہتے ہیں، وہ «غیر» کی زبان اردو کو کسی بھی دریا میں غرق کر سکتے ہیں۔
حسان خان جنوری 17، 2019 کسی زبان پر کامل عبور پانے کے لیے اوّلاً اُس زبان کی محبّت میں گرفتار ہونا لازم ہے۔
حسان خان جنوری 8، 2019 زبانِ پارسی میری نجات دہندہ ہے... میں تا حیات اپنی اِس نجات دہندہ کی ستائش میں سُرود گاؤں گا
حسان خان دسمبر 29، 2018 اِس ہفتے میں فارسی شاعری کے اپنے فیس بُکی صفحے پر «ایرانِ صغیر» کشمیر اور اُس کی فارسی ادبی و شعری میراث کی تجلیل کر رہا ہوں۔
اِس ہفتے میں فارسی شاعری کے اپنے فیس بُکی صفحے پر «ایرانِ صغیر» کشمیر اور اُس کی فارسی ادبی و شعری میراث کی تجلیل کر رہا ہوں۔