حسان خان

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • زرتُشت کی تاریخی شخصیت کے بارے میں ہم زیادہ نہیں جانتے، لیکن عجمیت کی ایک علامت کے طور پر وہ مجھ کو عزیز ہے۔
    کشمیری تحریک کو ایسی قوم پرستی کی ضرورت ہے جس میں اردو سمیت «دیارِ غیر» کی کسی بھی چیز کے لیے کوئی جگہ نہ ہو۔
    حسان خان
    حسان خان
    اردو بھی غلامی کا طوق ہے، اور کشمیریوں کو اُس سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی جد و جہد کرنی چاہیے۔
    فارسی میرا نُور ہے۔۔۔ "نُور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی ہرگز اُس پر غالب نہیں آ سکی ہے۔"
    میں شیعہ کا شین بھی نہیں ہوں۔۔۔ ایران و آذربائجان سے میری قلبی محبّت کا بنیادی سبب فارسی و تُرکی زبانیں، اور اُن دیاروں کی ثقافتیں ہیں۔
    پاکستان میں رائج جامی سے منسوب کئی فارسی نعتیں (جو شعری و زبانی لحاظ سے بھی پست ہیں) در حقیقت جامی کی نہیں ہیں۔
    حسان خان
    حسان خان
    جامی نے کئی نعتیں اور نعتیہ قصائد لکھے ہیں، اور خوب لکھے ہیں، لیکن جو نعتیں جامی کے نام سے پاکستان میں مشہور ہیں، وہ عبدالرحمٰن جامی کی نہیں ہیں۔
    حسان خان
    حسان خان
    ہماری جامی سے ارادت مندی ہے جس نے اُن الحاقی نعتوں کو پاکستان میں اِتنا معروف کر دیا ہے۔
    میرا وجود سرتاسر نجاستوں میں غرق تھا۔ فارسی کے آبِ تطہیر کُن سے بپتسمہ پانے کے بعد میں پاکیزہ و مُطہّر ہوا۔
    فارسی میرے لیے فقط ایک زبان نہیں، بلکہ وہ آبِ تطہیر کُن ہے جس سے میں اپنے وجود اور اپنے اطراف کی نجاستوں کو صاف کرتا ہوں۔
    سُنّیوں کا عُثمانی خلیفہ «سلطان سلیم اول» فارسی کا شاعر تھا، جبکہ ایران کو شیعی کرنے والا «شاہ اسماعیل صفوی» تُرکی میں شاعری کرتا تھا۔
    فارسی سے محبت اپنی جگہ مگر ترکی سے کس قدر الفت ہے؟
    ترک ڈراموں نے مجھے ترکی کی طرف مائل کر رکھا ہے۔
    میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی زبان میرے نزدیک لائقِ ستائش و تعظیم، اِلّا زبانِ فارسی!
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا ----غالب
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    اگر آپ خود ہی منصف ہیں اور خود ہی وکیل تو پھر چلے گا۔ ۔ ۔
    گلی گلی میں شور ہے - اسرائیل زمیں چور ہے
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    یا حیرت آپ حسان ہی ہیں نہ ایسا لگا جیسے خواجہ میر درد کی آئی ڈی سے کسی لیاقت آبادی نے میسج کر دیا ہو۔۔۔۔ :)
    حسان خان
    حسان خان
    غاصب ریاستِ اسرائیل کے لیے میرے جو احساسات ہیں، اُن کے اظہار کے لیے 'لیاقت آبادی' لب و لہجہ مناسب ہے۔ :)
    اگر میں مسیحیت کی طرز کے کسی تثلیثی دین کا آغاز کرتا تو اپنی تثلیثِ مقدّس کے اقانیمِ ثلاثہ یہ مقرّر کرتا: فارسی، تُرکی و آذربائجان۔
    "اے دل! اگر تم پوچھو کہ شریعتِ عشق کے احکام کیا ہیں، [تو جواب یہ ہے]: فریاد و گِریہ واجب ہے، اور سوز و گُداز فرض ہے۔" (سلیمان افندی 'مذاقی')
    کاش میں اردو بولنا تو درکنار، سمجھنے کی بھی قدرت نہ رکھتا تاکہ «دیارِ غیر» کے ہر اثر سے کُلّی طور پر محفوظ رہتا۔
    جاسم محمد
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    حقیقت میں بڑا افسوس ہوتا ہے آپ کے اس طرح کے کیفیت نامے دیکھ کر کہ آپ کو اردو زبان سے نفرت کے اظہار کے لیے بھی اردو زبان میں لکھنا پڑتا ہے ،بڑی بے چارگی کا مقام ہوتا ہے آپ کے لیے ۔اللہ کریم آپ کی اس ذہنی اذیت میں اور زیادہ خیر و برکت عطا فرمائیں ۔آمین
    جاسم محمد
    جاسم محمد
    یہی تو حیرت ہے
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top