• محترمی شمشاد صاحب
    آداب
    میں نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ’’ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے ‘‘
    متن ملاحظہ کیجئے اور ایک گزارش ہے مذکورہ تھریڈ میں اصلاح‌ِ سخن کے بعد ’’ شعبہ تنقید‘‘ کے نام سے ایک ذیلی
    شعبہ بناکر مذکورہ مراسلہ وہاں منتقل کیا جائے ۔
    تاکہ ’’ تنقید‘‘ کی لڑی الگ سے موجود رہے ۔۔ ممکن ہو اطلاع کیجئے بصورتِ دیگر ، زحمت کیلے معذرت خواہ ہوں۔
    والسلام
    یہ پیغام نبیل بھائی کو بھی ارسال کیا گیا ہے
    السلام علیکم

    ارے بھائی اس وقت پونے تین بج گئے ہیں۔ صبح چھٹی ہے۔ انشاء اللہ فجر پڑھ کر سوئیں گے۔ پھر جمعہ کی نماز تک سوئے رہیں گے۔ کیا سمجھے۔
    شمشاد بھائی ابھی آپ کی طر کوئی 2:30 کا وقت ہورہا ہوگا۔
    یہ تو بتائیں جب آپ اتنی لیٹ سوتے ہیں تو صبح جلدی کیسے اٹھتے ہونگے۔
    اوہو۔۔۔۔۔۔ یعنی آپ کی دفتری عید ہو گئی۔
    ہمت دینی پڑتی ہے آپ کی داد کی کہ ہم تو یہاں تیسرے دن بلائے جانے پر بھی ناک بھوں چڑھا رہے ہیں حالانکہ چاند رات کو چھٹی دی گئی تھی۔
    معمولات وہی ہیں زندگی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یکسانیت کے مارے ہوئے ہیں ہم۔ تبدیلی لانا بھی چاہیں تو نہیں لا پاتے۔
    فہد بھائی السلام علیکم

    مزاج بخیر۔

    فہد بھائی عید سے پہلے دفتری امور کی انجام دہی کے لیے گھر سے سات سو کیلومیٹر دور جانا پڑا اور کل رات واپس آیا ہوں۔ کھانے کا بھی مزہ نہیں آیا کہ بازار کا ہی کھانا پڑا اور اس چھوٹے سے قصبے میں کھانا بھی بس گزارے لائق ہی تھا۔

    آپ سنائیں آپ کے کیا معمولات رہے۔

    والسلام
    شمشاد بھائی! گزشتہ عید مبارک ہو۔
    کیسے گزری، کیا معمولات رہے اور کیا کچھ کھایا پیا؟ :)
    جزاک اللہ

    اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید اور اس کے بعد آنے والی ہر عید سب کے لیے باعث خیر و برکت ہو۔
    و علیکم السلام

    خیر مبارک، لیکن کس بات کی مبارک دے رہے ہیں۔ اور آپ کون سی اردو میل کی بات کر رہے ہیں؟
    محترم شمشاد صاحب ، سلام ، سب سے پہلے آپ کو مبارکباد ، براہ کرم آپ مجھے اردو میل کرنے کا طریقہ بتا کر شکریہ کا موقع دیں
    پلیز میرے ایک دھاگے سے بوچھی سس کی بلی والی پوسٹ حذف کر دیں کیوں کہ مجھے بلی سے بہت ڈر لگتا ہے پلیز شکریہ
    مجھے ایوارڈ ملا کیا آپ ایوارڈز پر روشنی ڈالیں گے انکی تعداد یہ کس کس وجہ پر ملتے ہیں شکریہ؟
    قیصرانی جی کے صحتمندی کے لیے پہلے سے ایک دھاگہ موجود تھا، تو میں نے آپ کا پیغام وہاں منتقل کر دیا تھا اور کارڈ بھی ٹھیک ہیں۔
    کام یہ تھا قیصرانی جی کے لیے دعاے صحت کے نام سے تھریڈ بنایا ہے اور اس میں دو کارڈز کے لنکس ہیں ان کارڈز کو درست کر کے لگا دیں شکریہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top