عدنان عمر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • مکھن بمقابلہ مارجرین والے کیفیت نامے پرآ پ حضرات کی قیمتی آراء کا بے حد شکریہ۔

    ویسے آج کل ایک اور نقطہِ نظر بھی فروغ پا رہا ہے کہ "ان پروسیسڈ فوڈ" کے مقابلے میں "پروسیسڈ فوڈ" مختلف وجوہات کی بنا پر مضرِ صحت ہوتا ہے۔
    اگر یہ فارمولا تمام یا بیشتر غذاؤں پر لاگو ہوتا ہے تو پھر تو مکھن، مارجرین سے بہتر ہوا۔

    یہ میرے حتمی رائے نہیں، ایک خیال ہے۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    عدنان بھائی، یہ بھی دیکھ لیں کہ سکم کی زراعت کا کل حجم اور بھارت کی جی ڈی پی میں اس کا حصہ کتنا بنتا یے؟ اس طرح کے شو پیس انتظامات کو اسکیل اپ کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے. اس آرگینک فارمنگ کی ایک real world implication دیکھنی ہو سری لنکا کا حال دیکھ لیجیے جہاں حکومت نے یوریا پر پابندی لگا کر زراعت ک بھٹا بٹھا دیا. سری لنکن ڈیفالٹ کی وجوہات میں سے ایک crop failures بھی ہیں.
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    بالکل ٹھیک کہا احسن بھائی آپ نے۔ سری لنکا کے تجربے کی ناکامی کا مجھے علم ہے اور یہ بھی کہ بھارت کی کل زرعی زمین کے تین چار فیصد پر ہی نامیاتی کاشت کاری ہورہی ہے۔ یہ معاملہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے، دیکھیں مستقبل کیا دکھاتا ہے۔ باقی یہ الگ بحث ہے کہ غیر نامیاتی کاشت کاری ہمارے ماحول، ایکو سسٹم اور خود ہم پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔
    کیا ہمیں مارجرین کھانا چاہیے؟
    محمداحمد
    محمداحمد
    آگاہی پھیلانے کا کام سرکار کا ہوتا ہے۔ جس کسی نے بھی ٹوئیٹ میں فوڈ اتھارٹی کو الزام دیا ہے تو بالکل ٹھیک دیا ہے۔
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    فوڈ اتھارٹی کو الزام دینا ٹھیک نہیں ۔کیوں کہ پاکستان میں اس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔ البتہ اس محکمے کی جگہ کچھ جراثیم بیٹھے ہیں ۔
    وجی
    وجی
    یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ہر موسم کے افتتاحی و اختتام پر %75سیل %60سیل % 50سیل لگتی ہے مگر کہیں بلکل چھوٹا سا لکھا ہوتا ہےUp to .
    اور محض ایک دو چیزیں اتنی ہوتی ہیں ۔
    سیما علی
    سیما علی
    کاش انسان کی سمجھ میں آجائے 🥲🥲🥲🥲
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    مجھے اس حکایت میں مالک مکان کے رویے پر بین السطور تنقید یا ملامت محسوس ہوئی، حالانکہ مالک مکان کا اقدام بالکل جائز تھا اور کسی بھی طرح لائق ملامت نہیں.

    پس نوشت: ترکی کے قوانین میں کرایہ داروں کو ویسے بھی بہت زیادہ تحفظ حاصل ہے.
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    بجا فرمایا محمد احسن سمیع راحلؔ بھائی!
    یہاں پیش کرنے کا مقصد دنیا کی بے ثباتی کی ایک حالیہ مثال پیش کرنا تھا۔
    قیمتی ہو کر مفت کا ہو جانا درویشی ہے۔
    (منقول)
    اتنا تیز F16 نہیں جاتا، جتنی تیز ہتھوڑی لگنے سے بادام پلنگ کے نیچے جاتا ہے۔😀
    (منقول)
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    عدنان بھائی ذرا دھیان سے۔۔۔ امریکیوں کو اپنااسلحے کا سٹاک بیچنا ہو گا اسی لیے ایسے مشورے آپ کو دیئے جا رہے ہوں گے 😜
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    روفی بھائی! اگر امریکی اسلحہ گٹھلیوں کے دام ملے تو سوچا جاسکتا ہے۔ 😀
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    پاکستانی بادام کو امریکی پستول سے ماریں گے تو سازش معلوم ہوگی ۔ سارے اخروٹ احتجاج پر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ کوئی مقامی بندوق استعمال کریں۔:)
    جب آپ ننگے پاؤں ہوں،
    اور خدا آپ کو جوتوں سے نوازے،
    تو اپنی چال تبدیل نہ کریں..
    (منقول)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اس قول کی حکمت اور بصیرت میں کیا شک ہوسکتا ہے۔ عدنان عمر بھائی ، میری ناقص رائے میں جوتوں کے بجائے پاپوش کا لفظ استعمال کیجیے کیونکہ روزمرہ اردو میں کسی کو جوتوں سے نوازنا منفی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ویسے ہمارا حال اکثر اس شعر کے مطابق ہوتاہے:
    سیکھا تھا ننگے پیروں سے چلنا جہاں ظہیرؔ
    پاپوش مل گئے تو وہ مٹی بری لگی
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    تصحیح کے شکریہ ظہیراحمدظہیر بھائی!
    آپ کی ذرہ نوازی؛ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی توجہ دلاتے رہیں گے۔
    "اِس دنیا میں ہر شخص اُتنا ہی پریشان ہے؛
    جتنی اُس کی نظر میں دنیا کی اہمیت ہے!"

    امام ابن القيم رحمه الله

    (الفوائد : 155)
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    غالب یاد آگئے:
    اتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بُعد ہے
    جتنا کہ وہمِ غیر سے ہُوں پیچ و تاب میں

    انھوں نے یونھی نہیں کہا تھا "یہ مسائل_ تصوف یہ ترابیان غالب......"
    سیما علی
    سیما علی
    واہ واہ
    خوب کہا چچا نے اور بہت بر محل یاد آئے ۔
    سلامت رہیے ۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    سبحان اللہ! کیا کہنے غالب کے!
    شکریہ یاسر شاہ صاحب!
    کامیاب شادی صرف اچھا ساتھی ڈھونڈ لینے سے نہیں بنتی بلکہ خود اچھا ساتھی بننے سے بنتی ہے۔
    (ملفوظات فقیر)
    ‏اگر تمہاری ماں تمہارے غصہ کی وجہ سے تم سے بات کرتے ہوئے ڈرتی ہے تو پھر تم افسوس کرو،
    کیونکہ تم نے اپنے ہاتھوں سے مغفرت کا دروازہ بند کر دیا۔
    (منقول)
    ‏ویڈیو کیمرے بھی اس طرح کوئی چیز محفوظ نہیں کرسکتے جس طرح حضراتِ صحابہ نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو اپنے عمل کے ساتھ محفوظ کیا۔
    (منقول)
    ‏میں یہ نہیں کہتا کہ میرا سر نہ ملے گا
    لیکن میری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا

    (پابندِ سلاسل حریت رہنما جناب یاسین ملک کے نام۔)
    آدمی اگر قبل از وقت نہ مر سکے تو بیمے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔
    (مشتاق احمد یوسفی)
    یاقوت
    یاقوت
    اخاہ!!! آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔آپ بھی چلمن دار ہوگئے؟؟؟؟؟
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    بس جی، حاضری قدرے کم ہو گئی ہے۔ آپ کی نظرِ عنایت کا شکریہ۔
    سیما علی
    سیما علی
    خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں😊
    ‏(۲۳۰)کُلُّ أُمَّتِیْ مُعَافًی اِلَّاالْمُجَاہِرُوْنَ۔ (ریاض الصالحین رقم:۲۴۳)
    ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے ہرشخص کومعافی مل جائے گی مگران لوگوں کو معافی نہیں ملے گی جواپنے گناہ کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے پھرتے ہیں۔
    سیما علی
    سیما علی
    اللھم صل علٰی محمد و آل محمد
    بے شک ایسا ہی ہے🙏🏻
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top