عدنان عمر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ‏‏یہ سوال اہم نہیں کہ ملازمت کے عوض آپ کو کتنی تنخواہ مل رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ملازمت آپ کو کس سانچے میں ڈھال رہی ہے۔ جو مل رہا ہے، اس سے اہم ہے وہ، جو آپ بنتے جارہے ہیں۔
    پیسے خرچ ہوجائیں گے، مگر چند برسوں میں آپ جس سانچے میں ڈھل جائیں گے، پھر اس کا تبدیل ہونا مشکل ہے۔
    ۔ جم رون
    (بشکریہ اقبال خورشید)
    ‏‎‎‎ایک گُرو نے کہا تھا کہ اردو میں جہاں بھی ق دیکھو ترکی یا عربی قیاس کرو۔ آقا، بیرق، بندوق، چِق، چقماق وغیرہ۔ اور چونکہ عربی میں چ نہیں تو جہاں چ اور ق مجتمع ہوں سمجھو لفظ ترکی سے وارد ہوا ہے۔ واللہ اعلم
    (جناب محمد تقی کی ایک ٹوئیٹ)
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    میرے استفسار پر ترکی زبان جاننے والے ایک کرم فرما نے بتا یا ہے کہ ترکی کے اسٹینڈرڈ (استنبول کے) لہجے اور مغربی ترکی کے لہجوں میں 'ق' کی جگہ 'ک' بولا جاتا ہے؛ البتہ بہت سے علاقائی لہجوں میں 'ق' کی آواز موجود ہے۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    اردو میں جو ترکی الفاظ ہیں وہ غالبا قدیم وسطی ایشیائی ترکی لہجوں (چغتائی ترکی) کے توسط سے آئے ہیں، جبکہ اناطولیائی ترکی زبان مغربی ایشیائی ترکی لہجوں سے ماخوذ ہے (اویغوز وغیرہ) .... چغتائی ترکی اب عملا معدوم ہے، ممکن ہے اس قسم کے لہجات میں ق کی منفرد آواز پائی جاتی ہو.... جو مغربی لہجوں میں بتدریج ختم ہوتی چلی گئی ...
    اعلان برأت: یہ کوئی ٹھوس دعوی نہیں بلکہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر میرا ذاتی مفروضہ ہے :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    راحل بھائی ، ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو ۔ یہ قیاس وزن تو رکھتا ہے کہ مغل حملہ آور وسطی ایشیائی علاقوں ہی سے تھے ۔
    ‏ایسے دوستوں کا انتخاب کرو جن کے درمیان گناہ کرنے میں شرم محسوس کرو؛ اور ایسے دوستوں سے بچو جن کے درمیان فرمانبرداری کرنے میں شرم محسوس کرو۔
    (منقول)
    محفل کی تو کایا کلپ ہوگئی۔ آج بہت دنوں بعد محفل میں قدم رکھا تو دنگ رہ گیا۔
    عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    رنگ بدلا ہے ذائقہ تو وہی ہے نا بھئی ۔ :)
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    بجا فرمایا شاہ صاحب!
    واقعی، رنگ بھی کیا، بس پیراہن بدلا ہے۔
    جمالِ ہم نشینانِ محفل تو ویسا ہی ہے۔
    ‏فرمایا : جب خدا کا قہر ہوتا ہے معصیت پر افسوس بھی نہیں ہوتا۔ یہ بھی قہر کی علامت ہے۔ چنانچہ ابلیس کو افسوس بھی اپنی مردودیت پر نہیں ہوتا۔
    ‏آجاؤ گے حالات کی زد میں جو کسی دن۔۔۔ ہو جائے گا معلوم ‎خدا ہے کہ نہیں ہے
    زاہد لطیف
    زاہد لطیف
    درست لیکن یہ معلوم ہونا کہ خدا ہے کافی نہیں کیونکہ یہ عقیدہ تو کم و بیش ہر مذہب میں شامل ہے۔ اصل مسئلہ تو خالصتاً خدا کو ہی سپریم ماننا اور جاننا ہے۔
    اک اداکار رکا ہے تو ہوا اتنا ہجوم!! مڑ کے دیکھا نہ کسی نے جو قلم کار چلا (اطہر شاہ خان جیدی)
    ‏‎إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے....شہید نعمان اکرم...... آپ کو سلام...
    السلام علیکم
    بھیا آپ کو سالگرہ مبارک ہو ۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    ہا ہا ہا۔ اگلی کراچی ملاقات میں آپ ضرور آئیے گا تا کہ دو بدو مقابلے کا لطف اٹھایا جا سکے۔
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ نصیب اچھے کرے۔ آمین!
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    جزاک اللّہ بہن جی۔ اللہ تعالٰی آپ کی دعائیں ہم سب کے حق میں قبول فرمائے، آمین۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top