عمراعظم اپریل 14، 2013 سدا ہے سر فرازی خاکساری کو زمانے میں۔۔۔کہ تنکا تیر تا رہتا ہے پتھر ڈوب جاتا ہے۔
عمراعظم اپریل 13، 2013 کہاں بسی ہیں وہ یادیں اجاڑنا ہے جنہیں۔۔۔دلوں کی بانجھ زمیں سے عذاب پوچھتے ہیں۔
عمراعظم اپریل 12، 2013 تو اگر میرا نہیں بنتا ،نہ بن اپنا تو بن۔۔۔اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی۔(علامہ اقبال)
عمراعظم اپریل 10، 2013 دشمنانِ امن بھی سارے جہاں میں اس طرح۔۔۔دن بہ دن پھولیں پھلیں گےیہ کبھی سوچا نہ تھا۔
عمراعظم اپریل 9، 2013 جس کی آنکھیں مجھے اندر سے بھی پڑھ سکتی ہوں۔۔۔کوئی تو چہرہ میرے شہر میں ایسا لا دے۔
عمراعظم اپریل 8، 2013 برس پڑیں تری آنکھیں تو پھر یہ بھید کھلا۔۔۔سوال خود سے بھی اپنا جواب پوچھتے ہیں۔
عمراعظم اپریل 7، 2013 ہم کواس عہد میں تعمیر کا سودا ہے جہاں۔۔۔۔ لوگ معمار کو ’چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ۔
عمراعظم اپریل 6، 2013 محبت میں نہیں ہے قید ملنے کی یا بچھڑنے کی۔۔۔یہ اِن خود غرض باتوں سےبہت آگے کی دنیا ہے۔(بشکریہ برادرم خلیل)
محبت میں نہیں ہے قید ملنے کی یا بچھڑنے کی۔۔۔یہ اِن خود غرض باتوں سےبہت آگے کی دنیا ہے۔(بشکریہ برادرم خلیل)
عمراعظم اپریل 2، 2013 اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں۔۔۔طاق پر عزت ِسادات بھی دستار کے ساتھ۔(احمد فراز)
عمراعظم مارچ 31، 2013 یہ عجیب خوف و ہراس ہے،کوئی دور ہے کوئی پاس ہے۔۔۔وہ جو آشیاں کے تھے پاسباں وہی آشیاں کو ترس گئے۔(حسن رضوی)
یہ عجیب خوف و ہراس ہے،کوئی دور ہے کوئی پاس ہے۔۔۔وہ جو آشیاں کے تھے پاسباں وہی آشیاں کو ترس گئے۔(حسن رضوی)
عمراعظم مارچ 30، 2013 مرے شہر کے جو چراغ تھے’انہیں آندھیوں نے بجھا دیا۔۔۔چلی ایسی اب کے ہوائے دل کہ مکیں مکاں کو ترس گئے۔(حسن رضوی)
مرے شہر کے جو چراغ تھے’انہیں آندھیوں نے بجھا دیا۔۔۔چلی ایسی اب کے ہوائے دل کہ مکیں مکاں کو ترس گئے۔(حسن رضوی)
عمراعظم مارچ 28، 2013 بِساطِ عالمِ امکاں سمیٹ کر ’اس نے۔۔۔خیالِ دشتِ تمنا کو گردِ راہ کیا۔(سلیم کوثر)