عمراعظم

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ترے سوا بھی کئی رنگ خوش نظر تھے مگر۔۔۔جو تجھ کو دیکھ چکا ہو وہ اور کیا دیکھے۔(پروین شاکر)
    اپنی دھرتی سے سدا ایسا تعلق رکھنا۔۔۔۔جیسے بچے کے لئے ماں سے محبت کرنا۔(حسن رضوی)
    ساحل پہ ساری عمر بھی بیٹھے رہو تو کیا۔۔۔کب آشنا ہوئی ہے کسی کی لہر کوئی۔(شاہد رضوی)
    بہت ہی ’دکھ ہوا یہ جان کر آج۔۔۔ کہ میں تو اپنے جیسا بھی نہیں ہوں۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    واہ ۔۔۔ اسی مضموں کو جون ایلیاء نے یوں بیان کیا ہے

    اپنے معیار تک نہ پہنچا میں
    مجھ کو خود پہ بڑا بھروسہ تھا
    عمراعظم
    عمراعظم
    شکریہ بھائی۔۔ بے حد خوبصورت شعر سے آشنا کرنے کے لئے بھی۔
    نیرنگ خیال
    مِٹ گئی بربادئ دل کی شکایت دوستو۔۔۔ اب تو گلشن رکھ لیا ہے میں نے ویرانے کا نام۔
    غم اپنے ہی اشکوں کا خریدار ہوا ہے۔۔۔دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو۔(زہرہ نگار)
    گر بازی عشق کی بازی ہے،جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔۔۔گر جیت گئے تو کیا کہنا،ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔ (فیض احمد فیض)
    اک مصیبت تو نہیں ٹوٹی سو اب اس دل سے۔۔۔جس مصیبت نے گزرنا ہے گزر جایا کرے۔(نوشی گیلانی)
    جو ہوائیں ’چھو کے گزر گئیں،’انہیں بھول جا کہ وہ مر گئیں۔۔۔دلِ محترم کوئی اور غم،غمِ رفتگاں نہیں چاہیے۔(مظفر وارثی)
    عمراعظم
    عمراعظم
    مہ جبیں بہن اور محمد احمد بھائی کا اشعار کی پسندیدگی کے لئے شکر گزار ہوں۔
    غبارِ رنگ میں رس ڈھونڈتی کرن، تیری ’دھن۔۔۔گرفتِ سنگ میں بل کھاتی آب جو،ترا غم۔ (مجید امجد)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top