عمراعظم فروری 5، 2013 پالا تھا ’اسے باد سے باراں سے بچا کر۔۔۔جس آگ سے اے شمع بچائے نہ گئے ہم۔(محب عارضی)
عمراعظم فروری 4، 2013 لے دے کےاب یہی ہے نشانِ ضیاء قتیل۔۔۔جب دل جلے تو اس کو دِیّا کہہ لیا کرو۔(قتیل شفائی)
عمراعظم فروری 3، 2013 گہرائی سمندر کی طلب کرتا ہے مجھ سے۔۔۔لہروں سے مگر بات بھی کرنے نہیں دیتا۔ (مظفر وارثی)
عمراعظم جنوری 30، 2013 گِنو سب حسرتیں جو خوں ہویں تن کے مقتل میں۔۔۔میرے قاتل حسابِ خوں بہا ایسے نہیں ہوتا۔(فیض احمد فیض)
عمراعظم جنوری 27، 2013 میں تو لا محدود ہو جاؤں سمندر کی طرح۔۔۔ تو بہے دریا بہ دریا جو بہ جو میرے لئے۔
عمراعظم جنوری 26، 2013 نہیں کہ عرصہء گرداب ہی غنیمت تھا۔۔۔مگر یقیں تو دِلاؤ یہی کنارے ہیں۔(اسلم کولسری)
عمراعظم جنوری 25، 2013 بہت مشکل تھا میرے نفسِ آمّارہ کا چِت ہونا۔۔۔میرے مولا نے لیکن دم میں اس کا سر ’کچل ڈالا۔
عمراعظم جنوری 24، 2013 جلا رہا ہوں خود اپنے لہو سے دل کے چراغ۔۔۔نہ جانے کتنی محبت ہے روشنی سے مجھے۔(شکیل احمد ضیاء)
عمراعظم جنوری 22، 2013 چراغ بجھتے رہے ،اور خواب جلتے رہے۔۔۔عجیب طرز کا موسم میرے وطن میں رہا۔(پروین شاکر)
عمراعظم جنوری 21، 2013 طلب ’اس کی ہے کہ جو سرحدِ امکاں میں نہیں۔۔۔میری ہر راہ میں حائل ہے بیاباں اپنا۔(ضیاء جا لندھری)
عمراعظم جنوری 20، 2013 ذرے کی شکل میں مجھے سمٹا ہوا نہ جان۔۔۔صحرا کے روپ میں مجھے پھیلا ہوا بھی دیکھ۔(مرتضٰی برلاس)
عمراعظم جنوری 19، 2013 قتل کبھی چھپتے تھے سنگ کی دیوار کے بیچ۔۔۔اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ۔ (محسن نقوی)
عمراعظم جنوری 17، 2013 جانتے ہیں دونوں ہم اس کو نبھاسکتے نہیں۔۔۔اس نے وعدہ کر لیا،میں نے بھی وعدہ کر لیا۔
عمراعظم جنوری 16، 2013 ضمیر زندہ ، نہیں آ فتابِ حشر سے کم۔۔۔۔ کہ بچ کر دھوپ سے اب جل رہا ہوں چھاؤں میں۔( احمد ندیم قاسمی)