محمداحمد اکتوبر 29، 2018 شامِ فراق اب نہ پوچھ ، آئی اور آ کے ٹل گئی ۔۔۔ دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی ۔ فیض
محمداحمد اکتوبر 29، 2018 گھر سے چلا تو دل کے سوا پاس کچھ نہ تھا۔۔۔کیا مجھ سے کھو گیا ہے مجھے کیا ملال ہے۔۔ جاوید اختر
محمداحمد اکتوبر 25، 2018 خود اپنے خول میں گُھٹ کر نہ رہ جاتا تو کیا کرتا ۔۔۔یہاں اک بھیڑ تھی جس بھیڑ میں گم ہو گیا تھا میں۔۔ انور شعور
خود اپنے خول میں گُھٹ کر نہ رہ جاتا تو کیا کرتا ۔۔۔یہاں اک بھیڑ تھی جس بھیڑ میں گم ہو گیا تھا میں۔۔ انور شعور
محمداحمد اکتوبر 13، 2018 ہم دل میں لکھ رہے ہیں، حسابِ سِتم گراں۔۔۔کچھ دن میں سب کے قرض ادا ہونے والے ہیں۔۔۔ عرفان صدیقی
محمداحمد اکتوبر 4، 2018 دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر ۔۔۔ دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا۔۔منیر نیازی
محمداحمد اکتوبر 3، 2018 وہ جو نہ آنے والا ہے نا اُس سے مجھ کو مطلب تھا ۔۔۔ آنے والوں سے کیا مطلب ، آتے ہیں ، آتے ہوں گے۔ جون ایلیا
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اُس سے مجھ کو مطلب تھا ۔۔۔ آنے والوں سے کیا مطلب ، آتے ہیں ، آتے ہوں گے۔ جون ایلیا
محمداحمد ستمبر 19، 2018 جُز دیدۂ دل کون تجھے دیکھ سکے ہے ۔۔۔ محروم تری دید سے ہیں منبر و محراب۔۔۔ اجمل سراج
محمداحمد ستمبر 18، 2018 نگاہِ دل کو جو رنگِ ثبات سے بھر دے ۔۔۔ ابھی وہ پھول کسی شاخ پر کھلا ہی نہیں۔۔ اجمل سراج
محمداحمد ستمبر 6، 2018 خود فریبی کی انھیں عادت سی شاید پڑ گئی ۔۔۔ ہر نئے رہزن کو سینے سے لگا لیتے ہیں لوگ ۔۔قتیل شفائی
محمداحمد ستمبر 3، 2018 آنکھوں میں سمندر ہے، آشاؤں کا پانی ہے | زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے۔
آپ تمام دوستوں کی دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔