محمداحمد اکتوبر 10، 2016 آواز دے کے چُھپ گئی ہر بار زندگی ۔۔۔ ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آگئے۔ فرازؔ
محمداحمد ستمبر 26، 2016 مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا ۔۔۔ یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے۔
مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا ۔۔۔ یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے۔
محمداحمد ستمبر 20، 2016 میں سو نہ جاؤں جو آسانیاں میسر ہوں ۔۔۔ میں مر نہ جاؤں اگر ختم تشنگی ہو جائے ۔۔ شہزاد احمد
محمداحمد ستمبر 20، 2016 گزر رہے ہیں مرے رات دن لڑائی میں ۔۔۔ میں سوچتا ہوں کہ مجھ کو شکست ہی ہو جائے ۔۔ شہزاد احمد
محمداحمد ستمبر 20، 2016 قیامتیں تو ہمیشہ گزرتی رہتی ہیں ۔۔۔ عذاب اُس کے لئے جس کو آگہی ہو جائے ۔۔ شہزاد احمد
محمداحمد اگست 31، 2016 راہِ ویراں پہ کھڑے سوچتے ہیں ۔۔۔کبھی پُرشور و رواں تھے ہم بھی ۔ محمد یعقوب آسی
محمداحمد اگست 31، 2016 اگر عورت ڈاکیہ ہوتی، تو ہر لفافہ کھلا ہوا ملتا ۔ مشتاق احمد یوسفی ۔ دروغ بر گردنِ راویانِ فیس بک۔
محمداحمد اگست 23، 2016 زبان سے پاکستان زندہ باد کہہ دینا بھی خوش آئند ہے تاہم ہمارے عمل اور ترجیحات سے بھی اس دعویٰ کی تصدیق ہونا ضروری ہے۔
زبان سے پاکستان زندہ باد کہہ دینا بھی خوش آئند ہے تاہم ہمارے عمل اور ترجیحات سے بھی اس دعویٰ کی تصدیق ہونا ضروری ہے۔