محمداحمد نومبر 26، 2016 اکثر دھاگوں کا پہلا تبصرہ لڑی کی سمت/مجموعی رنگ طے کرتا ہے۔تبصرہ نگار اُس تبصرے کی موافق یا مخالف رو میں بہتے ہیں اور اصل تحریر رہ جاتی ہے۔
اکثر دھاگوں کا پہلا تبصرہ لڑی کی سمت/مجموعی رنگ طے کرتا ہے۔تبصرہ نگار اُس تبصرے کی موافق یا مخالف رو میں بہتے ہیں اور اصل تحریر رہ جاتی ہے۔
محمداحمد نومبر 25، 2016 آسودہء خمار نہیں مضمحل ہے آنکھ ۔۔۔ جو خواب دیکھنا تھا وہ دیکھا نہیں ابھی ۔ ظہیر احمد ظہیر
محمداحمد نومبر 19، 2016 کیا ہوئے وہ لب جن سے پھول ہی برستے تھے ۔۔۔ کیا ہوئی وہ شادابی جو ہمیں میسّر تھی۔ عزم بہزاد
محمداحمد نومبر 18، 2016 تری بلا سے گروہِ جنُوں پہ کیا گُزری ۔۔۔ تُو اپنا دفترِ سُود و زیاں سنبھال کے رکھ ۔ افتخار عارف
محمداحمد نومبر 14، 2016 مبادا ہو کوئی ظالم ترا گریباں گیر ۔۔۔ مرے لہو کو تو دامن سے دھو، ہوا سو ہوا۔۔۔ سودا
محمداحمد نومبر 8، 2016 تو بھی تو کوئی غیر نہیں غم گسار ہے ۔۔۔ تھوڑی سی خاک تو بھی میرے سر میں ڈال دے ۔ اسلم کولسری
محمداحمد نومبر 7، 2016 وہ جو تیرے ملنے کو خالی ہاتھ آیا تھا ۔۔۔ دامنِ دریدہ میں پھول رکھ کے لایا تھا۔
محمداحمد اکتوبر 10، 2016 آواز دے کے چُھپ گئی ہر بار زندگی ۔۔۔ ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آگئے۔ فرازؔ
محمداحمد ستمبر 26، 2016 مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا ۔۔۔ یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے۔
مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا ۔۔۔ یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے۔
محمداحمد ستمبر 20، 2016 میں سو نہ جاؤں جو آسانیاں میسر ہوں ۔۔۔ میں مر نہ جاؤں اگر ختم تشنگی ہو جائے ۔۔ شہزاد احمد