محمداحمد اگست 10، 2016 روشنی بانٹ اگر سینہ ترا روشن ہے ۔۔۔ کیوں ہیں اوروں کے بجھے دل کے کنول کچھ مت سوچ ۔۔ منیب احمد فاتح
محمداحمد اگست 10، 2016 بھلا لگتا ہے جب میں دیکھتا ہوں ایک آہنگ میں ۔۔۔ ہوا میں پٹ ہلاتی کھڑکیاں آہستہ آہستہ ! ۔۔ کاشف اسرار احمد
بھلا لگتا ہے جب میں دیکھتا ہوں ایک آہنگ میں ۔۔۔ ہوا میں پٹ ہلاتی کھڑکیاں آہستہ آہستہ ! ۔۔ کاشف اسرار احمد
محمداحمد اگست 10، 2016 مری دنیا خوشی کے پنچھیوں کا آشیانہ تھی ۔۔۔ یہ تب کی بات ہے جب آدمی انسان ہوتا تھا ۔ مانی عباسی
محمداحمد اگست 10، 2016 کوئی فرعون کہہ دے گا کہ موسیٰ کو ہزیمت دو ۔۔۔ بس اک اس خوف سے ہم لوگ جادوگر نہیں بنتے ۔ مانی عباسی
محمداحمد اگست 10، 2016 اِس بھری محفِل میں تنہا ہیں خلیل ۔۔۔ آج تو بس کوئی اپنا چاہیے۔(محمد خلیل الرحمٰن)
محمداحمد اگست 10، 2016 افسوس کہ وہ خود بھی تھے گمراہِ زمانہ ۔۔۔ جو راستہ بتلانے زمانے کو چلے تھے ۔ محمد فائق
محمداحمد اگست 10، 2016 ڈھلی ہے جب سے قالب میں ۔۔۔ ہوئی ہے در بدر مٹی ××× کوئی تخلیق رہ میں ہے ۔۔۔ جدھر دیکھو اُدھر مٹی ۔ La Alma
ڈھلی ہے جب سے قالب میں ۔۔۔ ہوئی ہے در بدر مٹی ××× کوئی تخلیق رہ میں ہے ۔۔۔ جدھر دیکھو اُدھر مٹی ۔ La Alma
محمداحمد اگست 10، 2016 لو آگئی خبر یہ, وہ شخص مر رہا ہے ۔۔۔ اور جب مَیں مر رہا تھا, وہ شخص تب کہاں تھا؟ ۔۔ مریم افتخار
محمداحمد اگست 9، 2016 یہی ہیں وہ، جنہیں زعمِ شناوری تھا بہت ۔۔۔ کنارِ نیل جو پہنچے تو ناؤ چاہتے ہیں ۔ محمد بلال اعظم
محمداحمد اگست 9، 2016 کہاں کی سیر نہ کہ توسنِ تخیل پر ۔۔۔۔ ہمیں تو یہ بھی سُلیماں کے تخت ایسا تھا۔ شکیب جلالی
محمداحمد اگست 8، 2016 ہم عاشقوں میں جو اک رسم ہے مروت کی ۔۔۔تمہارے شہر میں از راہِ دلبری بھی نہیں ۔ مصطفیٰ زیدی
محمداحمد اگست 5، 2016 نئی صبح پر نظر ہے، مگر آہ! یہ بھی ڈر ہے ۔۔۔۔ یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے۔ شکیل بدایونی
محمداحمد جولائی 21، 2016 آنکھ ایسی ہے کہ دیکھے نہیں جاتے حالات ۔۔۔ سوچ ایسی ہے کہ اندھا نہیں بننے دیتی ۔ ظہیر احمد ظہیر
محمداحمد جولائی 21، 2016 دور اندر سے کہیں ایک اُبھرتی ہوئی چیخ ۔۔۔ میرے احساس کو بہرا نہیں بننے دیتی ۔۔۔ ظہیر احمد ظہیر
محمداحمد جولائی 21، 2016 دلِ وحشی مجھے ہونے نہیں دیتا سرسبز ۔۔۔ چشمِ گریہ ہے کہ صحرا نہیں بننے دیتی ۔ ظہیر احمد ظہیر