محمداحمد جنوری 11، 2017 نہ جانے شاد تجھے کب سمجھ میں آئے گا ۔۔۔ کہ اب ضمیر فروشی ہنر کا حصہ ہے ۔۔ خوشبیر سنگھ شادؔ
محمداحمد جنوری 10، 2017 اس خانہ بدوشی میں خدا لائے نہ وہ دن...جب بچھڑے ہوئے یار دعا میں نہیں رہتے...ظہیر احمد ظہیر
محمداحمد جنوری 9، 2017 ہمیشہ ہاتھ میں رہتے ہیں پھول اُن کے لئے ۔۔۔ کسی کو بھیج کے منگوانے تھوڑی ہوتے ہیں ۔ انور شعور
محمداحمد جنوری 7، 2017 کیا میری طرح خانماں برباد ہو تم بھی ۔۔۔ کیا بات ہے، تُم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے ۔ مقبول نقش
محمداحمد جنوری 6، 2017 جانے کیوں رنگِ بغاوت نہیں چھپنے پاتا ۔۔۔ ہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں ۔ سحر انصاری
محمداحمد جنوری 5، 2017 اک صدا پوچھتی رہتی ہے کوئی زندہ ہے ؟ ۔۔۔ میں کہے جاتا ہوں ہاں ہے کوئی سنتا ہی نہیں ۔۔ عباس رضوی
محمداحمد جنوری 4، 2017 ٹھہرا ہے اِک نگاہ پہ سارا مقدّمہ ۔۔۔ کیسے وکیل! کون سا مُنصف! گواہ کیا! ۔۔۔ امجد اسلام امجد
محمداحمد جنوری 3، 2017 کوئی تدبیر بھولنے کی نہیں ۔۔۔۔ یاد آنے کے سو بہانے ہیں | دل کی بستی ابھی کہاں بدلی ۔۔۔۔ یہ محلے بہت پرانے ہیں
کوئی تدبیر بھولنے کی نہیں ۔۔۔۔ یاد آنے کے سو بہانے ہیں | دل کی بستی ابھی کہاں بدلی ۔۔۔۔ یہ محلے بہت پرانے ہیں
محمداحمد جنوری 2، 2017 اس نے کہا کہ یاد ہیں رنگ طلوع عشق کے ۔۔۔ میں نے کہا کہ چھوڑیئے اب انہیں بھول جائیے ۔ احمد مشتاق
محمداحمد جنوری 2، 2017 میرؔ ، کبیرؔ، بشیرؔ اسی مکتب کے ہیں ۔۔۔ آ، دل کے مکتب میں اپنا نام لکھا ۔ بشیر بدر
محمداحمد دسمبر 23، 2016 کرپٹ ترین زرداری کو ہیرو بنا کر لائے جانے پر قوم مبارکباد کی مسحق ہے۔ شکریہ کیو جے باجوہ اور نواز شریف
کرپٹ ترین زرداری کو ہیرو بنا کر لائے جانے پر قوم مبارکباد کی مسحق ہے۔ شکریہ کیو جے باجوہ اور نواز شریف
محمداحمد دسمبر 20، 2016 اب جو آئے ہو تو ٹھہرو کہ کوئی رنگ ،کوئی رُت ،کوئی شے ایک جگہ پر ٹھہرے، پھر سے اک بار ہر اک چیز وہی ہو کہ جو تھی ۔۔۔۔
اب جو آئے ہو تو ٹھہرو کہ کوئی رنگ ،کوئی رُت ،کوئی شے ایک جگہ پر ٹھہرے، پھر سے اک بار ہر اک چیز وہی ہو کہ جو تھی ۔۔۔۔
محمداحمد دسمبر 17، 2016 میرے فون میں ایڈیٹر ونڈو نظر نہیں آ رہی ہے سو مراسلے کا جواب دینا ممکن نہیں ہے. یہاں فعال ہے.
محمداحمد دسمبر 3، 2016 پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ ۔۔۔ جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟ ۔ راحیل فاروق
پاس رکھو یا آگ لگا دو، میری بلا سے لے جاؤ ۔۔۔ جو کم بخت کے تیور ہیں اس دل کی ضرورت کس کو ہے؟ ۔ راحیل فاروق