• دسمبر کی شب آخر نہ پوچھو کس طرح گزری ۔ ۔ ۔ ۔ یہی لگتا تھا ہر دم وہ ہمیں کچھ پھول بھیجے گا
    اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے ۔ کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے ۔ تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے۔ فراز
    السلام علیکم
    جناب آپ تو 2006 سے اس کے ممبر ہیں۔
    یہ بتلائیں کیا اس میں فیس بک کی طرح ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ اور شئر کر سکتے ہیں؟
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    محمد احمد صاحب کیسے ہیں ۔ مجھے آپ کی ارسال کردہ فائل مل گئ ہے لیکن اس کو چلانا کس طرح ہے یہ بھی طریقہ کار بتا دیں ۔ میں‌آپ کا مشکور ہوں‌گا۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزا
    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مخلتف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ لائبریری بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
    اس ذیل میں آپ تمام اراکین کو ہفتہ لائبریری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ہفتہ لائبریری 8 جولائی تا 14 جولائی پر مشتمل ہے۔ اس دورانیہ میں مختلف اپڈیٹس اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
    محفل کی سالگرہ کی اختتامی تقریبات میں لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں پریذینٹیشن بھی دی جائے گی۔ جس میں اس ماہ کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

    ہفتہ لائبریری کو بھرپور طریقے سے منانے اور کامیاب بنانے کے لئے تمام لائبریری ٹیم کا تعاون بہت اہم ہے۔
    کرم فرمائی تو آپ نے فرمائی حضرت احمد صاحب ہم تو حوصلہ افزائی پر آپ کے ممنون ہیں کسی فورم پر عزم بہزاد صاحب کا تعارف دیکھیے اور وہاں رائے دیجیے شکریہ
    سید انور جاوید ہاشمی،ہاشمی
    آپ نے ہماری آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ فرمایا کہ سُ س ت۔ ی کے باعث جلدی جواب نہیں دے سکتے پروردگار آپ کی اس سُستی کو مزید سَستی یعنی ارزاں کرے ۔۔۔۔۔۔نیا کلام آپ بھی تو پیش فرمائیے ناں یہاں پر! سیدانورجاویدہاشمی
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top