محمد احسن سمیع راحلؔ

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • کل شام میرے سسر جناب جاوید محمد صاحب قضائے الٰہی سے اچانک وفات پا گئے.

    انا لله و انا اليه راجعون

    تمام احباب سے درخواست ہے کہ مرحوم کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائے مغفرت فرمائیں.... خصوصا کل جمعے کی نماز میں ضرور ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ سبحان و تعالٰی ان کی منزلیں آسان فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے انہیں بلا حساب کتاب جنت الفردوس میں داخل فرمائے. آمین
    جاسمن
    جاسمن
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
    اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں لے جائے۔ !
    جاسمن
    جاسمن
    نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند ہونے کی سعادت نصیب کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت عطا فرمائے ۔ سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقہء جاریہ بنا دے۔ آمین
    جاسمن
    جاسمن
    تکمیل شد۔
    دس دن کے تھکا دینے والے سفر کے بعد اس سے بھی زیادہ تھکا دینے والے کام پر واپسی :)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    اناطولیہ کا سفر نامہ لکھیے اب ۔ :)
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ابھی تک تو ظہیر بھائی کا سوڈان والا ادھار باقی ہے :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ادھار باقی مت رکھیے ، راحل بھائی ۔ چکاتے جائیے ۔ کسی دن بیٹھ کر کچھ سطریں گھسیٹ دیجیے ۔ پھر دو تین ہفتے بعد اس پر نظرِ ثانی ڈالیے اور یہاں پوسٹ کردیجیے۔ باقی ہم سنبھال لیں گے ۔ :)
    ہم نے یہ نوٹ کیا ہے کہ جب بھی ہم محفل سے دور رہتے ہیں، پابند بحور والے زمرے میں خوب رونق لگ جاتی ہے ۔۔۔ جیسے ہی ہمارے گرین فٹ پرنٹس پڑتے ہیں، لمبی خاموشی طاری ہو جاتی ہے ۔۔۔ مگر محفلین کو اندازہ نہیں کہ ہم خفیہ طور پر خوب نگرانی کر رہے ہیں اور اتنی آسانی سے رنگ میں کنٹرولڈ سبسٹنس ملانے سے باز نہیں آئیں گے !!! :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ہا ہا ہا ہا!! بہت خوب ! دل گارڈن گارڈن ہوگیا ۔ اللّٰہ کرے پین پاور اور زیادہ ۔ سبز قدمی دور کرنے کا ایک علاج تو مہندی ہے لیکن پھر آپ کہیں گے کہ ادھر کیسے آؤں ، پاؤں میں مہندی لگی ہے ۔ :) ۔ بہتر یہی ہے کہ یونہی ہرے پیر چلے آیا کریں ۔
    اب کون سا غم، کیسا فسوں، کیسا تاسف؟
    قسمت کا لکھا پورا ہوا کرتا ہے آخر!
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    گھر شفٹ کرنا پڑا ۔ بچوں کے کالج کے داخلوں وغیرہ کے معاملات رہے ۔ جب فراغت ملی تو محفل کا پاسورڈ کھوگیا ۔ احمد بھائی کی کوشش سے پاسورڈ ملا تو پھر فرصت غائب ہوگئی ۔:)
    بہرحال اب تو یہاں آنا جانا شروع کردیا ہے ۔ آپ کی کمی محسوس ہوئی ۔ آپ کی یاد آئی تو آپ کو ٹیگ کیا ۔ کبھی کبھار فرصت نکال کر چکر لگا لیا کریں ۔ اس سے خیریت معلوم ہوتی رہتی ہے ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    زندگی کی ناپائیداری اور بے وفائی کا احساس بڑھتی عمر کے ساتھ شدید تر ہوتا جاتا ہے ۔ جو دن گزر جائے غنیمت ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو مجھ کو ، سب احباب کو اپنی امان میں رکھے ، دین و ایمان سلامت رکھے ، آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔ راحل بھائی ، گفتگو رہے گی۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    جزاک اللہ خیر ۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کے بچوں کو دین و دنیا میں بھرپور کامیابی عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ کوشش رہے گی باقاعدگی سے حاضر ہونے کی۔
    وقت کرتا ہے پرورش برسوں
    حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
    فہد اشرف
    فہد اشرف
    خوب ابن صفی کا ایک شعر یاد آ گیا
    ہم خود ہی کرتے رہتے ہیں فتنوں کی پرورش
    آتی نہیں ہے کوئی بلا ہم پہ نا گہاں
    محمد تابش صدیقی
    محمد تابش صدیقی
    ابنِ صفی کی بات مبنی بر حقیقت ہے۔
    وقت بےقصور ہے۔ 😃
    توشۂ رمضان ۔۔۔ آج اتفاق سے دفتر خالی رہا کافی دیرتک ۔۔۔ دل چاہا کہ کچھ ریکارڈ کیا جائے ۔۔۔ موبائل ریکارڈنگ ہے اس لیے کوالٹی اتنی اچھی نہیں۔۔۔ بہر حال، پیش خدمت ہے۔
    چراغ ہوں، کب سے جل رہا ہوں،مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے
    جو بجھ گیا تو سحر نما ہوں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے
    (پیرزادہ قاسمؔ)
    الحمد للہ والدہ کی طبیعت اب بحال ہے اور خیر و عافیت سے گھر واپس آگئیں ہیں ۔۔۔ اللہ تبارک و تعالی کا بڑا کرم و احسان رہا جو اس قدر تشویشناک حالت کے بعد اتنی جلد صحت یابی ممکن ہوئی۔ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے تمام احباب کا فردا فردا شکریہ۔ اللہ سبحانہ و تعالی آپ سب کو بھرپور جزائے خیر عطا فرمائے۔
    والدہ کی طبیعت شدید ناساز ہے، ہسپتال میں داخل ہیں ... احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے.
    ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی
    کچھ ہماری خبر نہیں آتی ۔۔۔۔ (کوائیٹ لٹرلی)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اللّٰہ کریم اپنا رحم فرمائے ۔ تشویشناک خبر ہے ۔ راحل بھائی ، اپنا خیال رکھیے ۔ دائیں بائیں احتیاط سے دیکھ کر آیا جایا کیجیے ۔ جب تک حالات نارمل نہ ہوں تب تک زیادہ وقت گھر پر ہی گزاریئے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اپنی عافیت میں رکھے ۔
    زیک
    زیک
    مارشل لا مبارک
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    "نیٹقہ" سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے ۔۔۔ !!!
    سر جیسے
    ---------
    گدگدائے مجھے چوڑیوں کی کھنک
    مسکراتےہوئے سرخ ہونٹوں تلے
    جگمگائے ترے موتیوں کی دمک

    ایک ہی منظر کا حصہ نہیں ہوسکتے
    سر محمد احسن سمیع صاحب ایک نظم میں منظر نگاری پر حوصلہ افزائی کا شکریہ
    مسکرانے کا منظر ہے کوئی مسکرا رہا ہے اور اس کے سرخ ہونٹوں کے نیچے دانت موتیوں کی طرح دمک رہے ہیں کیا یہ نظم سے منسلک نہیں لگتا
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    مسئلہ یہ ہے کہ تقریبا ہر بند میں ٹیپ کے مصرعے سے پہلے جو منظر یا کیفیت بیان کی گئی ہے وہ ہونٹوں تلے ہونا بعید از قیاس لگتا ہے.
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top