خدا ہم سب کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے لیکن ایک لمحے کے لیے تصور کریں کسی روز ہماری آنکھ اس عالم میں کھلے کہ ٹنوں ملبے تلے زخموں سے چور چور پھنسے ہوئے ہوں ۔ یہ لمحہ کسی بھی شخص کی زندگی کا کبھی فراموش نہ ہو سکنے والا لمحہ ہو گا۔ ایسے بے شمار حادثے فلسطینی مسلمان روزانہ اپنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
