• آج صبح دس بجے تک یہ کیفیت تھی۔

    وزارت صحت غزہ کا انتباہ
    ” ہم اپنی محدود حیثیت میں کام کرنے کے لئے جو کر سکتے تھے ہم نے کیا۔ چند گھنٹے بعد سب ہسپتال آوٹ آف سروس ہو جائیں گے۔“
    Screenshot-20231109-163701.jpg
    جاسمن
    جاسمن
    غمناک کی ریٹنگ کیا اس غم کو ظاہر سکتی ہے جو دلوں میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔
    کیا ان کے رستے زخموں والے دلوں کا درد کوئی سمجھ سکتا ہے؟ کوئی سمجھنا چاہتا ہی نہیں۔ بے بسی میں سوائے ان کے لیے دعاؤں اور ظالموں کے لیے بددعاؤں کے علاؤہ منہ سے اور کیا نکلے!!
    علی وقار
    علی وقار
    یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا۔ اگر مسلم ممالک مل جاتے تو میرا خیال ہے کہ یہ سانحہ نہ ہو پاتا۔ میں چاہتا ہوں کہ اب کم از کم عارضی جنگ بندی ہو جائے۔تاہم، یہ بات بالکل سچ ہے کہ جو سانحات گزر چکے ہیں، اور جو ان کا شکار ہوئے، ان کے غموں کا مداوا کسی صورت ممکن نہیں۔ اس کا وبال تو سر پر پڑے گا۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اگر مسلم ممالک مل جائیں تو اسرائیل کا وجود بھی نہ رہے۔ یہ اصل کمزوری تو مسلمانوں کی اپنی ہی ہے۔
    اور اگر کوئی مخلص بننے کی کوشش کرتا بھی ہے تو وہ "Two States Solution " کی بات کرتا ہے، جو ایک تو غلط ہے اور دوسرا فلسطینیوں کی قربانی کو رائیگاں کرنے کے مترادف۔
    یہی شیخ حرم ہے جو چرا کر بیچ کھاتا ہے
    گلیم بوذر و دلق اویس و چادر زہرا

    علامہ اقبال رح
    سیما علی
    سیما علی
    ہوگیا مانند آب ارزاں مسلماں کا لہو
    مُضطرب ہے تُو کہ تیرا دل نہیں دانائے راز
    علامہ اقبال رح
    اسرائيل حماس کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر مساجد، اسکول، اسپتالوں اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزه میں خان یونس کی خالد بن ولید مسجد کو بھی حماس کا ٹھکانہ بنا کر میزائل حملے سے تباہ کر دیا۔
    جاسمن
    جاسمن
    یا اللہ رحم! یا کریم! معافی!!
    جاسمن
    جاسمن
    تاریخ ایسے بڑے بڑے واقعات سے بھری ہے کہ جو اصل میں منصوبہ بند جھوٹ تھے لیکن دنیا کو باور کرایا گیا کہ یہی حقیقت ہے۔ اور ان جھوٹوں کی بنیاد پہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ پورے کے پورے ملک تاراج کر دیے گئے۔ نسلوں تک کو معزور کر دیا گیا۔
    ابھی بھی کچھ لوگ ان جھوٹوں سے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔
    کس قدر بے بسی ہے۔ ہمارے سارے بچے مار ڈالے۔ تباہ کر دیا۔ خاندان کے خاندان۔ ہسپتال نہیں چھوڑے ظالموں نے۔
    خورشیداحمدخورشید
    خورشیداحمدخورشید
    ظالموں سے رحم کی امید کی جائے یا مظلوموں کی دادرسی کی کوئی سبیل کی جائے؟
    جاسمن
    جاسمن
    سبیل۔
    سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی، جیو نیوز
    محمداحمد
    محمداحمد
    صاحبِ اختیار لوگ انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں
    علی وقار
    علی وقار
    سلامتی کونسل کو تو ایک طرف رہنے دیں، معلوم نہیں کہ عرب لیگ یا اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے یا نہیں۔ جو کچھ کر سکتے ہیں، مسلم دنیا کے حکمران تو اس کا عشرِ عشیر بھی نہیں کر رہے۔ اب تو ہم یہی کہتے ہیں کہ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مِٹ جاتا ہے۔ یہی قانون قدرت بروئے کار آئے گا۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    کوئی بھی کچھ نہیں کر رہا اور نہ ہی کچھ کرنے کا ارادہ نظر آتا ہے۔
    ظلم مٹ جائے گا لیکن کب۔۔۔۔
    اب اسرائیل مسلسل کیمپوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے بریج کیمپ پر شدید بمباری کی گئی اور کل رات سے بجلی، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کے مکمل طور پر کنکشن منقطع ہو چکے ہیں۔
    گزشتہ رات اسرائیل کا ایک اور کیمپ پر فضائی حملہ ، جس میں تیس افراد شہید اور درجنوں زخمی۔
    انا للّه و انا الیہ راجعون
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اللّٰہ پاک ان کا حامی و ناصر ہو ، مسلم حکمرانوں نے تو بے غیرتی دکھانے کی انتہا کر دی لیکن عام مسلمان فلسطین کے لیے کڑھ رہے ہیں۔
    دعا ہے اللّه پاک اب امام مہدی کو بھیج دے۔
    علی وقار
    علی وقار
    جاسمن صاحبہ! دعا ہو، پیسے ہوں یا کوئی اور طریقہ، اسے ضرور بالضرور بروئے کار لانا چاہیے۔ المیہ در المیہ ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ امدادی سامان بھی غزہ تک پہنچنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا شمار اول درجے کے ظالمین میں ہو گا اگر ہم بساط بھر کاوش بھی نہ کریں گے۔ گو کہ اب بھی میں خود کو خطاوار گردانتا ہوں۔ بے بسی بھی ہے، بے حسی بھی ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    1. دعا
    2. مالی مدد کسی ایسے ادارے کو جو قابلِ اعتماد ہو۔ (ہم الخدمت کو دے رہے ہیں)
    3. یہودی اور مددگاروں کی مصنوعات کا بائیکاٹ
    ہم یہ تین کام کر سکتے ہیں۔
    سورت البقرہ
    اُولٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ (157)
    یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے مہربانیاں ہیں اور رحمت، اور یہی ہدایت پانے والے ہیں۔
    سورت البقرہ
    اَلَّذِيْنَ اِذَآ اَصَابَتْهُمْ مُّصِيْبَةٌ قَالُوْآ اِنَّا لِلّهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ (156)
    وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو اللّٰه کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
    سورت البقرہ

    وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَىْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ۗ وَبَشِّرِ الصَّابِرِيْنَ (155)

    اور ہم تمہیں کچھ خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے ضرور آز مائیں گے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔
    سورت البقرہ
    وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُّقْتَلُ فِىْ سَبِيْلِ اللّهِ اَمْوَاتٌ ۚ بَلْ اَحْيَاءٌ وَّلٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ (154)
    اور جو اللّٰه کی راہ میں مارے جائیں انہیں مرا ہوا نہ کہا کرو، بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم نہیں سمجھتے۔
    غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر اسرائیل کا حملہ، درجنوں شہید 😭😭😭
    سیما علی
    سیما علی
    آمین الہی آمین
    علی وقار
    علی وقار
    یہ باقاعدہ جنگ کی صورت حال بن چکی ہے۔ جنگ بندی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر اس کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں۔ اللہ رحم کرے۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    یہ جنگ کئی دہائیوں سے چل رہی ہے جسے باقی دنیا بشمول مسلمانوں نے اب تسلیم کرنا شروع کیا جب فلسطینی مسلمان روز روز کی ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کو ترجیح دے بیٹھا۔
    Screenshot-20231101-184808.jpg

    امریکہ نے بھی حملہ کرنے کے جواز گھڑنے شروع کر دیئے، یا اللّٰه مجاہدین کی خصوصی نصرت فرما۔ آمین
    سیما علی
    سیما علی
    آمین الہی آمین
    زیک
    زیک
    بلیکبرن اور آپ دونوں ہی بات صحیح نہیں سمجھے
    وَلَا تَهِنُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
    اور سست نہ ہو اور غم نہ کھاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔
    ہم میں سے اکثر مسلمان یہ دعا کرتے ہیں کہ؛
    " اللہ تعالیٰ ہمیں امام مہدی کے لشکر میں شامل فرمائے۔"
    لیکن کبھی سوچا ہے کہ اس کا معنی کیا ہے؟
    اگر ہماری زندگی میں ہی امام مہدی کا ظہور ہو جائے تو ہم اس کمزور ایمان کے ساتھ ان کے ہاتھ پر بیعت کر سکیں گے؟
    آپ کے علم میں ہو کہ امام مہدی جہاد فی سبیل اللّٰه اور قتال پر بیعت فرمائیں گے۔

    ۔ کمیل احمد معاویہ
    سیما علی
    سیما علی
    حضرت مہدی علیہ السلام کی عادلانہ حکومت اور عالمی مصلح کے قیام کا انتظار بھی دو عناصر کا مرکب ہے،
    ۱۔ ”نفی“ کا عنصر اور
    ۲۔دوسرا”اثبات“ کا عنصر، منفی عنصر جوجودہ حالت کی نا پسندیدگی ہے اورمثبت عنصر بہتر اور اچھی حالت کی آرزو ہے ۔
    اب اگر یہ دونوں پہلو روح انسانی میں اتر جائیں تو دو قسم کے وسیع اعمال کا سرچشمہ بن جائیں گے، ان دو قسم کے اعمال میں ایک طرف تو ظلم و فساد کے عوامل سے ہر طرح کا تعلق ترک کرنا ہے۔۔۔
    عامر گولڑوی
    عامر گولڑوی
    میں تو یہی دعا کرتا ہوں اپنے خالق و مالک سے کے ہمیں وہ وقت دیکھنا نصیب ہی نہ فرما ہم تو ڈرتے ہیں خالق ارض و سماوات سے بھی اور اس وقت کی تلخیات سے بھی بس وہ پاک ذات یوں ہی پڑھتے لکتھے ہوئے اور چلتے پھرتے ہوئے ہی پیغام وصل بھیج دے۔ آمین
    عامر گولڑوی
    عامر گولڑوی
    کربلا کو لیجیے لاکھوں میں سے کتنے ساتھ تھے ابھی تو ابتدا تھی اسلام کی اس لیے ڈر لگتا ہے کہ ہم نے جو باپ کے ساتھ کیا ہے کل کو وہی بیٹے کے ساتھ بھی کریں گے۔ کیونکہ ہماری زبان پر تو اللہ اللہ ہے لیکن ہمارا فعل اتباع ابلیس
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top