محمد احسن سمیع راحلؔ

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ریگستان میں گھاس لگائے بیٹھے ہیں
    ہم بھی کیسی آس لگائے بیٹھے ہیں!
    علی وقار
    علی وقار
    احسن بھائی، شعر تو خوب ردھم میں ہے مگر ایک مشکل آن پڑی ہے۔ اگر گھاس لگ گئی ہے تو پھر آس کس بات کی؟ بارش وغیرہ ہوئی ہو گی تبھی گھاس اُگی۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    یوں سمجھ لیں کہ گھاس بس ابھی ابھی بوئی گئی ہے ۔۔۔ :)
    لذتِ سنگ، نہ شورِ زنجیر
    قیس! اب راہ پکڑ بستی کی!
    (م-حنیفؔ)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    لگتا ہے قیس کے ہاں بھی بارش ہوئی ہے ۔:ROFLMAO:
    یا پھر ایم ۔حنیف کے ہاں
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ایم حنیف تو عالمِ برزخ میں ہیں ۔۔۔ اب وہاں کا احوال کیسے معلوم کیا جائے؟ :)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن یہ شعر لکھتے وقت شاید بارش ہوئی ہو ۔
    گزشتہ 6 سال ramadan گزارنے کے بعد اس برس ایک بار پھر ramzan ...
    علی وقار
    علی وقار
    سمجھائیے۔ بات پلے نہ پڑی۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    پچھلے چھ برس سے عربوں کے درمیان تھا ۔۔۔ جہاں رمضان کے انگریزی ہجے Ramadan کیے جاتے ہیں ۔۔۔ اس سال پاکستان میں ہوں جہاں Ramzanمنایا جاتا ہے :)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    جیسا دیس ویسا بھیس۔یا یوں کہیے۔ جیسا دیس ویسا ڈرییس
    نکھرے ہوئے موسم کی فضا یوں نہ بگاڑو
    تاروں بھرے آکاش کی افشاں نہ اجاڑو
    شاید کہ سمجھتے نہیں اب اردو زباں آپ!
    میں کہتا ہوں جاتے ہو کہاں، کم پلا لاڑو؟
    --------------------------------
    خوشیوں سے نہیں واسطہ، اب غم سے ہے رشتہ
    کیا لوٹ کے آئیں گے اب ایامِ گزشتہ؟
    بن باس میں ہیں، ٹھہرے ہیں نوخار میں آ کر
    اک یاد کا سرمایہ ہے اور ماسرا نشتہ!
    (م۔حنیفؔ)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    ہوم سویٹ ہوم۔
    شکیل احمد خان23
    شکیل احمد خان23
    بہت ہی اثر پذیر اور دلنشیں ۔ پشتوکے اُن الفاظ کا خوبصورت اور دلچسپ استعمال ، جن سے غیر پشتوداں بھی مانوس ہیں، واہ!
    الحمدللہ ... مصنوعی ذہانت کے مطابق میں علامہ اقبال ہوں ...😂
    سچ ہے کہ طبیعت میں نہیں اب وہ روانی
    گہرائی کا غماز ہے ٹھہرا ہوا پانی!
    (حنیف شاہجہاں پوری)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    واہ! بہت خوب
    راحل بھائی ، کچھ یاد سا پڑتا ہے کہ آپ شاید ان کے مجموعے پر کام کررہے تھے۔ یا میں کچھ خلط ملط کررہا ہوں؟
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    جی، 2021 میں شائع کروایا تھا محدود پیمانے پر.
    جانِ حیات! زیست کا سامان چھن گیا
    اس پر بھی جی رہا ہوں یہ میرا قصور ہے!
    (ارشاد احمد خان)
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ارشاد صاحب میری والدہ کے سب سے بڑے ماموں تھے. تعلق علی گڑھ سے تھا مگر تقسیم کے وقت بسلسلہ روزگار دلی میں مقیم تھے. قیام پاکستان کے وقت وہیں مقیم رہے. جوانی میں غالبا پیٹ کے کینسر کے سبب وفات پاگئے. اس کے بعد ان کے والد نے ان کی بیوہ اور بچوں کوپاکستان بلا لیا.
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ان کے سب سے بڑے صاحبزادے بعد ازاں پاک بحریہ بطور افسر بھرتی ہوئے، 1971 کی جنگ میں انہیں ستارہ جرات عطا کیا گیا. 2004 میں وائس ایڈمرل کے رینک پر ریٹائر ہوئے. انہوں نے ہی اپنے والد کاگمشدہ کلام ہندوستان سے بڑی مشکل سے تلاش کر کے شائع کروایا.
    علی وقار
    علی وقار
    احسن بھائی، آپ کے طفیل اچھی خاصی معلومات مل گئیں۔
    اب کام مل گیا ہے ہمیں آبدوز پر
    گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم
    :)
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ظہیراحمدظہیر بھائی،یہ دو ملکوں کی باقاعدہ جنگ کی طرح تھی... اللہ کا کرم ہے کہ اس نے اس صورتحال سے نبٹنے کی ہمت عطا کی ... ورنہ جو دس دن خرطوم میں گزرے وہ واقعی اعصاب شکن تھے. ہم نے کراچی میں بڑے ہوتے فائرنگ کی آوازیں تو سن رکھی تھیں مگر ان کا بھاری ہتھیاروں کی گولا باری سے کوئی مقابلہ ہی نہیں.
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    میں تو سوچتا ہوں ہماری ایک ہفتہ میں حالت خراب ہوگئی، کشمیر، فلسطین، شام، یمن والے تو سالوں سےیہ سب برداشت کر رہے ہیں. سلام ہے ان کی ہمتوں کو.
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے بڑا کرم کیا ، راحل بھائی۔ اس کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بخیر و عافیت اس مصیبت سے نجات دلائی ۔ گھر سے بے گھر ہونے کا دکھ تو بہرحال اپنی جگہ ہے ۔ اللہ کریم اس کا بھی کوئی حل عطا فرمائیں گے۔ اللہ آپ کے گھر اور مال و اسباب کو اپنی امان میں رکھے ۔ کیا وہاں کسی پڑوسی یا دوست سے رابطہ ہے کہ جو گھر کی دیکھ رکھ کرسکے ؟
    جان بچی، پر لاکھوں نہ پائے :)
    الحمد للہ آج علی الصبح بخیرو عافیت پاکستان واپس پہنچ گئے. پاکستانی سفارتی عملے کو دل کی گہرائیوں سے سلام کہ انہوں نے تقریبا تمام پاکستانیوں کو جنگ زدہ خرطوم سے بحفاظت باہر نکالا.
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    الحمدللہ ، الحمدللہ! اللہ اکبر کبیرا!
    آپ کی خیریت جان کر اطمینان ہوا اور خوشی ہوئی کہ آپ اور اہلِ خانہ اور دیگر ہموطن بخیر و عافیت کراچی پہنچ گئے ۔ اللہ کریم سب کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    اللہ تعالی آگےبھی خیر و سلامتی سے رکھے۔ آمین۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    ماشاءاللہ ، اللہ پاک کا کرم ہمیشہ شاملِ حال رہے
    سوڈان کی خانہ جنگی کی صوتحال سے متعلق ایک تحریر آج حالات حاضرہ والے زمرے میں پوسٹ کی تھی جو ماشاءاللہ ابھی تک زیر جانچ ہے ... قوی امید ہے کہ خانہ جنگی ختم ہونے تک منظور کر دی جائے گی!
    کل شام میرے سسر جناب جاوید محمد صاحب قضائے الٰہی سے اچانک وفات پا گئے.

    انا لله و انا اليه راجعون

    تمام احباب سے درخواست ہے کہ مرحوم کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائے مغفرت فرمائیں.... خصوصا کل جمعے کی نماز میں ضرور ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ سبحان و تعالٰی ان کی منزلیں آسان فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے انہیں بلا حساب کتاب جنت الفردوس میں داخل فرمائے. آمین
    جاسمن
    جاسمن
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
    اللہ پاک مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں لے جائے۔ !
    جاسمن
    جاسمن
    نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند ہونے کی سعادت نصیب کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت عطا فرمائے ۔ سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقہء جاریہ بنا دے۔ آمین
    جاسمن
    جاسمن
    تکمیل شد۔
    دس دن کے تھکا دینے والے سفر کے بعد اس سے بھی زیادہ تھکا دینے والے کام پر واپسی :)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    اناطولیہ کا سفر نامہ لکھیے اب ۔ :)
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    ابھی تک تو ظہیر بھائی کا سوڈان والا ادھار باقی ہے :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ادھار باقی مت رکھیے ، راحل بھائی ۔ چکاتے جائیے ۔ کسی دن بیٹھ کر کچھ سطریں گھسیٹ دیجیے ۔ پھر دو تین ہفتے بعد اس پر نظرِ ثانی ڈالیے اور یہاں پوسٹ کردیجیے۔ باقی ہم سنبھال لیں گے ۔ :)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top