مؤمن کے نامہ اعمال میں لکھی ہوئی ایک تسبیح مملکت سلیمان سے بہت افضل ہے، کہ مملکت فنا ہو جائے گی اور تسبیح باقی رہےگی۔۔۔
(روض الریاحین)
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔۔۔
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ جو جوان کسی بوڑھے کے بڑھاپے کی وجہ سے اس کی عزت و تکریم کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرما دیتا ہے
جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت و تکریم کرے۔۔۔
(سنن ترمذی)
اگر آپ کو باقاعدگی سے آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر درود شریف پڑھنے کا شرف مل رہا ہے تو یقین رکھیں کہ آپ پر فضل فرمانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔۔۔ اللٰھم صل وسلم علٰی سیدنا ونبینا محمد وعلٰی آلہ واصحابہ وبارک۔۔۔
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
(صحیح مسلم)
وضو کے وقت جامع دعا۔
حضرت ابو موسٰی اشعری فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے وضو کیا اور یہ دعا پڑھی! اللّٰهمّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِك لِی فِی رِزقِی۔
میں نے عرض کیا یا نبی اللہ، میں نے آپ کو ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگتے سنا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ، کیا اس دعا نے کوئی (خیر کی) چیز چھوڑی بھی ہے؟ (یعنی اس دعا میں ساری بھلائیاں آگئی ہیں)
(سنن نسائی)
اذان کا جواب اور جنت۔۔۔
رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جب مؤذن اللہ اکبر اللہ اکبر کہے اور تم میں سے کوئی اس کے جواب میں اللہ اکبر اللہ اکبر کہے۔ پھر جس طرح مؤذن کہتا جائے، یہ شخص بھی کہتا جائے اور حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کے جواب میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہے۔ پھر جب مؤذن لا الٰہ الااللہ کہے تو یہ شخص بھی صدق دل سے لا الٰہ الا اللہ کہے تو یہ جواب دینے والا جنت میں جائے گا۔۔۔
(صحیح مسلم)
محبت سے درود شریف پڑھ لیں ، اس کی بہت برکات ہیں۔ اللہ عزوجل آپ کو وہ سب برکات عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی آله وسلم تسلیماً۔۔۔
وَعَسٰٓى اَنْ تکرهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَیر لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللہ يَعْلَمُ وَاَنْتمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔
ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو، اور اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔۔۔
(سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 216)
وہ ذات کہ جو چھلکے کے ذریعے ایک چھوٹے سے پھل کی بھی حفاظت کا اہتمام کرتی ہے ، اپنے بندے کو کیسے بے یار و مددگار چھوڑ سکتی ہے!!!
حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔۔۔
اگر نامِ محمد را نیا وردے شفیع آدم
نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا
اگر آدم علیہ السلام نامِ محمد ﷺ کو اپنا شفیع نہ بناتے،
تو نہ آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے اور نہ نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا
اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
(صحیح بخاری)