جنت کے بالا خانے۔۔۔
اہل جنت ایک دوسرے کے بالا خانوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھتے ہو۔ (یعنی درجات کے تفاوت کی وجہ سے اتنے دور نظر آئیں گے، اور ایک درجے کا دوسرے درجے سے فاصلہ زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے جیسا ہو گا)
(بخاری ، مسلم، مسند احمد، سنن دارمی،ابن حبان)
فلیتنافس المتنافسون۔ تو کوشش کرنے والوں کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔۔۔
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خاموش رہا اس نے نجات پائی“ ۱؎
بیشک
خاموشی آدمی کے لیے سکون اور آخرت کے لیے نجات کا ذریعہ ہے