ایّاماًمَّعْدُودَات۔ گنتی کے چند دن۔البقرۃ، آیت 184۔
قرآن پاک میں ماہ رمضان کو گنتی کے چند دن کہا گیا ہے۔ اگر یہ چند دن نفس کو کچل کر ، بدن کو تھکا کر عبادت میں گزار لیے تو عبادت کی یہ تھکاوٹ تو کچھ ہی دن میں یوں اتر جائے گی کہ پھر یاد ہی نہ رہے گی، لیکن اس کا ثواب نامہ اعمال میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ثبت ہو جائے گا اور قیامت کے دن آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گا۔
تو سُستی کا علاج ، ایّاماً مّعدُودات۔بس گنتی کے چند دن!